| پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا امریکہ کےمرکزی کمان کا دورہ |
منجانب , U.S. Central Command شئیرمتعلقہ خبریں
جنرل پٹریاس اور ایڈمرل بشیر نے منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیۓ پاکستان کی کوششوں کو اور دھشت گردی اور قذاقی کے ساتھ ساتھ امریکہ اور پاکستان کی فوجوں کے مثبت باہمی تعلقات پر نظرثانی کی۔ ایڈمرل بشیر نے امریکہ اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان تعلق کو مظبوط تر بنانے کے وعدے کو پھر سے دہرایا۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر پاکستان بحریہ کی قذاقی کے خلاف کوششوں اور امن برقرار رکھنے کی کاروائیوں کا ذکر بھی کیا۔ پاکستان بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف – 150) کے 2001 میں قیام سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کے ذریعے اِس کی چار مرتبہ کمان سنبھالل چُکے ہیں۔ سی ٹی ایف ایک ایسی بین الاقوامی فورس ہے جو آبناۓ ہرمز، خلیج عدن، خلیج اومان، بحیرہ عرب، بحیرہ ہند، اور بحیرہ احمر اور ان کے ارد گرد بحری سیکیوریٹی کی کاورائیاں کرتی ہے۔ یہ ٹاسک فورس دھشت گردی، سمگلنگ کی روک تھام اور بحری ماحول میں عدم استحکام کی کاروائیاں روکتی ہے۔ ایڈمرل بشیر امریکی بحریہ کی دعوت پر دس دن کے دورے کے لیے امریکہ آۓ ہیں۔ اس دوران، وہ امریکہ اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے مواقع پر گفتگو کے لیۓ مختلف امریکی فوج اور حکومتی حکام سے ملاقات کریں گے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 























