| آپریشن مشترک کے تسلسل کے دوران دیہاتیوں میں پرامیدی بڑھ رہی ہے |
منجانب , ISAF Public Information Office شئیرمتعلقہ خبریں
کابل، افغانستان (فروری 22، 2010)- کابل، افغانستان- طالبان سے محفوظ کرنے کی کاروائی ترقی راہ پر گامزن اور کاروائی ثابت قدمی سے درست راہ پر جا رہی ہے۔ ناد علی کی تحصیل میں تمام علاقے میں مشترکہ فوج نے محدود تعداد میں چھوٹے ہتھیاروں کا سامنا کیا ہے۔ شہر کے مغرب کی طرف، جرگوں کا سلسلہ یہ تعین کرنے کے بعد کہ کون سی چاردیواری گشت کے اڈے کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، انجنیئر راستوں کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ استحکام کے لیۓ ضروری سامان کی ترسیل مؤثر انداز میں کی جا سکے۔ کاروائی کے علاقے کے مشرقی حصے میں گشت جاری ہے تاکہ مقامی راستوں پر نقل و حرکت کی آزادی عمل میں لائی جا سکے۔
نادعلی میں پرامیدی احتیاط سے بڑھتی جا رہی ہے جو معمول کے حالات کی طرف واپسی کے ابتدائی علامات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ وہ 2000 لوگ جنہوں نے (نقد کے بدلے) کام کے پروگرام میں اپنا نام درج کروایا تھا، وہ ابتدائی قدم کے طور پر بازار صاف کرنے، نہر کی مرمتٰیں، اور معاشرے کو پھر سے صاف ستھرا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ مرجاہ میں باغیوں کے چھوٹے گروہوں سے محدود مزاحمت جاری ہے۔ مشترکہ فوج کی پورے علاقے سے سڑکوں کے کنارے نصب کیے گئے بموں اور بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی اہم کوشش جا ری ہے۔ صفائی کی اِن کاروائیوں کی وجہ سے مرجاہ مٰیں کئی سڑکیں کھل گئی ہیں۔ مرجاہ میں باغیوں کی مزاحمت کی وجہ سے ترقیاتی کام آہستگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کل سے 542 خاندانوں کے اندراج میں بے گھر ہونے والے افراد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی حکومت نے تقریبا" 1430 لوگوں کو مدد اور اعانت فراہم کی ہے۔ علاقے سے طالبان کی صفائی کی کاروائی کے شروع ہونے سے لے کر تمام اندراج کرانے والوں میں سے اب تک پانچ خاندانوں نے چھت/خیموں کی درخواست کی ہے۔ آر سی-ایس اقوام متحدہ کے مرجاہ میں خوراک اور پانی کی کمی کے متعلق پریشانی کو دور کرنے کے لئے امداد کی ترسیل کی سہولت دی جا سکے۔ افغانستان کی اسلامی جمہوری حکومت، ہلمند صوبے کی تعمیر نو کی ٹیم، نقل و حرکت میں اضافے کے بریگیڈ، اور دوسرے جو مل کر کام کر رہے ہیں، وہ اس بات کی یقین دہانی کے لیے کر رہے ہیں تاکہ مرجاہ میں مزید امداد کی ترسیل کی جا سکے۔ آپریشن مشترک کا مقصد۔ جس کا داری میں معنی "ساتھ مل کر" ہے۔ اِس میں مشترکہ فورس کے لیے (اےاین اے، اے این پی، ایساف اور ہلمند صوبے کی تعمیر نو کی ٹیم) شامل ہیں، تاکہ اسلامی جمہوری افغانستان حکومت کے صوبے ہلمند کے مرکزمیں اختیار قائم کرنےکی حمایت قائم کی جا سکے، تاکہ وہاں کے رہنے والے لوگوں کی ذمہ داری افغانی حکومت کو دی جا سکے۔ یہ کاروائی افغان حکومت اور ہلمند کے گورنر کی درخواست پر جاری ہے۔ اس میں شامل سیکیوریٹی فورسز، شراکت کی قوت کی نمائندگی کرتے ہوۓشانہ بشانہ کام کرتے ہوئے شراکت کو ہمت دے رہے ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 























