صفحہ اول | خبریں | اوباما کا اچانک افغانستان میں دورہ
اوباما کا اچانک افغانستان میں دورہ
منجانب , Department of Defense

صدر اوباما اس اتوار کو باگرام ہوائی اڈے پر فضائیہ فورس ون سے نیچے اتر رہے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات اور بگرام میں متعین دستوں سے گفتگو شامل تھی۔
بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (28 مارچ، 2010) صدر اوباما آج 28 مارچ  کے دن کابل میں ایک ایسے دورے کے لیے پہنچنے جس کا اُنہوں نے پہلے سے اعلان نہیں کیا تھا۔ اِدھراُنہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔

اوباما فضائی فورس ون میں آج شام مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 25 منٹ  پر، جو کہ امریکی ایسٹرن ڈے ٹائم میں 10 بج کر 25 منٹ کا وقت تھا بگرام ہوائی اڈے پہنچے جہاں پر اِن کے استقبال کے لیے افغانستان میں امریکی اور نیٹو کی فورسز کے کمانڈر فوجی جنرل اسٹینلے مکرسٹل اور افغانستان کے امریکی سفیر کارل ایکنبری موجود تھے۔


صدراوباما بگرام سے ایک ہیلی کاپٹر پرسوار ہو کر 15 منٹ کی پرواز کے بعد افغان دارلحکومت میں صدراتی محل پرپہنچے۔

اوباما کےقومی سکیورٹی کے مشیرجیمز جونز نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ امریکی صدر افغانستان میں اپنے ہم منصب سے توجہ دینے کی ضرورت والے معاملات پراوراِن کےلیے ہدف مقرر کیے جانے پر بات چیت کریں گے۔ اِن معاملات میں بدعنوانی  کے خلاف لڑائی، میرٹ کی بنیاد پراہم سرکاری عہداروں کی تقرری کرنے کے نظام اور باغیوں کو فنڈ فراہم کرنے ولی منشیات کے لین دین اور اُن کے خلاف جنگ شروع کرنا وغیرہ شامل تھے۔

جونز نے یہ بھی کہا کہ دونوں صدر باغیوں کے ساتھ تعلقات ختم کرنے والے افغانیوں کے ساتھ مفاہمت اور ان کو دوبارہ قومی دھارے میں شامل کرنے کی اہمیت کے بارے میں باچیت چیت کریں گے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+