| صوبہ زابل میں نئے طبی کلینک نے اپنے دروازے کھول دیئے |
منجانب Petty Officer 2nd Class Jacob Dillon, Combined Joint Special Operations Task Force شئیرمتعلقہ خبریں
زابل کے صوبائی گورنر، پولیس کے صوبائی سربراہ، اور ارغنداب ڈسٹرکٹ گورنر نے زابل صوبے کے ضلع ارغنداب میں 20 جنوری کو ضلع کے مرکز کے قریب ارغنداب جامع طبی کلینک کے افتتاح کے موقعے پر ربن کاٹا۔ کلینک کے افتتاح ہی سے دیہاتیوں کو زیادہ آسانی سے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کرنے کا موقع ملے گآ۔ (کورٹسی فوٹو)
صوبہ زابل، افغانستان (25 جنوری، 2012) -- ایک نئے اعلی صلاحیت کے طبی کلینک نے اپنی وسیع طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ارغنداب ضلعے میں 20 جنوری کو ایک ربن کاٹنے کی تقریب کے دوران اپنے دروازے لوگوں کے لیے کھول دیئے۔ نۓ ارغنداب جامع طبی کلینک ضلع ارغنداب کے ضلعی مرکز کے قریب ہے۔ ضلعے کو کلینک سے متعارف کرانے کے لیۓ صوبائی گورنر، صوبائی پولیس کے چیف، قومی صحت کے وزیر، افغان اقوامی فوج کے کمانڈر اور اتحادی خصوصی کاروائی فوج کے افسران موقعے پر موجود تھے۔ اتحادی ایس-او-ایف کے نمائندے نے کہا کہ طبی کلینک کا افتتاح ضلعے میں ایک اہم ترقی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ارغنداب ضلعے میں ان خدمات کو فراہم کرنے کے لئے صلاحیت ہے جو روایتی طور پر قلات میں پائی جاتی ہیں۔ ضلعی ڈاکٹر کلینک میں پریکٹس کو جاری رکھیں گے اور کلینک میں ڈاکٹر اور دایہ کی ٹیم اب یہی کام کریں گے۔ اس کلینک کا افتتاح علاقے میں دیہاتیوں کو زیادہ آسانی سے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے خدمات حاصل کرنے کا موقع دے گا۔ ربن کاٹنے کی تقریب کے بعد، جی-آئی-آر-او-اے کے حکام نے مقامی دیہاتیوں کے ساتھ ایک شوری کا انعقاد کیا۔ صوبائی گورنر نے دیہاتیوں کو افغانستان کی ترقی کے لیۓ یکجا ہونے کے بارے میں بات کی اور باغیوں سے گاؤں کو بچانے کے لئے ضلع میں افغان مقامی پولیس میں بطور اہلکار شراکت کرنے کے لیۓ گاؤں والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















