| بگرام میں نیٹ ورک کنٹرول کا مرکز مشن کی مدد اور حوصلے کو بڑھاتا ہے |
منجانب Tech. Sgt. Vernon Cunningham, 455th Air Expeditionary Wing Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریں
سینئر ائیر مین پیرو اورٹیگا بگرام ایئر فیلڈ، افغانستان، میں 23 جنوری، 2012 کو اپنی منگیتر کے ساتھ اسکائپ پر ایک لمحہ گزارتے ہوۓ۔ پیرو-اورٹیگا 455ویں ایکسپڈیشنری لاجسٹکس ریڈینس سکواڈرن کے ساتھ ایک کلرک ہے اور پہاڑی گھر فصائیہ فوجی بیس، آئیڈاہو میں تعینات ہیں۔ (فوٹو منجانب ائیر مین فرسٹ کلاس ایریکا اینگبلوم)
بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (25 جنوری، 2012) – جب بھی کوئی ایک پالیسی خط بھیجتا ہے، یا پھراپنے خاندان کو پیغام لکھتا ہے یا بگرام ایئرفیلڈ میں وقت نکال کر اپنے ڈیسک ٹاپ پر ایک فلم دیکھتا ہے تو، بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان میں موجود 455 وین ایکسپڈیشنری مواصلات سکواڈرن نیٹ ورک کنٹرول مرکز کے ایئرمین اس بات پر سکون محسوس کرتے ہیں جب وہ کام کے ایک اور کامیاب دن کی یہ علامات دیکھتے ہے۔ نیٹ ورک کنٹرول مرکز بگرام کے لئے مواصلات کی مدد فراہم کرنے کے علاوہ سرور کی دیکھ بھال ،بیک اپ، ایونٹ لاگنگ، وائرس کی تعریف کا انتظام، اور ای میل کی روانی کے لئے ایک ڈیٹا سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، نیٹ ورک کنٹرول مرکز غیر محفوظ انٹرنیٹ پروٹوکول راوٹر کے نیٹ ورک اور محفوظ انٹرنیٹ کے نیٹ ورک سروس کے خطرات کو ختم کرنے اور قابل اعتماد انٹرنیٹ کو یقینی بنانےکا انتظام بھی کرتا ہے۔ نیٹ ورک کنٹرول مرکز کے ایئرمین بگرام میں تعیناتی کے دوران دو بنیادی خدمات فراہم کرتے ہیں: حوصلے بلند رکھنا اور انٹرنیٹ نیٹ ورک کی کارگردگی کو برقرار رکھنا. حوصلہ افزائی کی خدمات: تعیناتی کے دوران، حوصلے کو بلند رکھنا جنگی ایئر مین کو برقرار رکھنے کا ایک اہم پہلو ہے۔ بگرام میں، نیٹ ورک کنٹرول مرکز مفت وائرلیس انٹرنیٹ، انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن اور ان فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ انٹرنیٹ ایک زریعہ ہے جس کے تحت نیٹ ورک کے تکنیکی ماہرین بگرام میں متعین لوگوں کی توجہ اپنے فرائض کی ادائیگی پر مرکوز رکھنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ 455 ویں ایکسپڈیشنری مواصلات سکواڈرن نیٹ ورک ٹیکنیشن سارجنٹ برائن رینڈازونے کہا کہ نیٹ ورک کنٹرول مرکز حوصلہ افزائی کے نیٹ ورک کے لیۓ وسائل مختص کرتا ہے تاکہ لوگوں کو کام کرتے وقت ذہنی سکون ملے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ اپنے کام کا دن شروع کریں تو وہ کام پر توجہ رکھ سکیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جب وہ ڈیوٹی سے لوٹٹے ہیں تو وہ اپنےگھریلوحالات کی جانچ پڑتال اور اپنے خاندانوں سے بات کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتے ہیں اور انھیں رابطہ رکھنے کے لیۓ ڈی-این-ایس کالوں یا اپنے خط کا زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تکنیکی سارجنٹ ایان مک نف 455 ای-سی-ایس نیٹ ورک کنٹرول مرکز میں رات کے وقت کام کرنے والے نان کمیشنڈ افسرانچارج ہیں انہوں نے بھی تعیناتی کے دوران انٹرنیٹ کے رابطے کو برقرار رکھنے کے مثبت اثرات کی تعریف کی۔ مک نف نے کہا کہ میں'93 میں کویت میں تھا، ۔ "ہمیں فون پربات کرنے کے لیے ایک گھنٹے تک لائن میں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اور کوئی وہاں کھڑے ہو کر آپ کا وقت نوٹ کرتا تھ.. جب آپ کے 15 منٹ پورے ہوجاتے تھے تو آپ کو وہاں سے باہر نکلنا پڑتا تھا۔ وہاں پر کوئی آپ کے رسیور پر اپنی انگلی رکھ کر فون بند کر دیتا تھا۔ یہاں آکر میں فون پر یا اسکائپ کے ذریعے تقریبا ہر رات اپنی بیوی سے بات کرسکتا ہوں، میں.. اپنے بچوں کو دیکھتا ہوں ان دو مناظر میں دن رات کا فرق ہے۔ نیٹ ورک کنٹرول مرکز دستی طور پر تمام کمپیوٹروں کو اپنے وائرلیس نیٹ ورک پر ڈال دیتا ہے اور بینڈ وڈتھ کے استعمال کے قریبی کنٹرول کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو نیٹ ورک استعمال کرنے کا برابر کا موقع ملے۔ انہوں نے رضاکارانہ طور پر مزید تکنیکی ماہرین کو کرسمس کی چھٹیوں میں نیٹ ورک پر نئے کمپیوٹروں کو شامل کیا تاکہ نۓ آنے والے اپنے عزیزوں سے بات کر سکیں۔ عملے کی مدد کے جذبے کے تحت ایک اور مصنوعہ آئی-پی-ٹی-وی کا لگانا ہے۔ آئی-پی-ٹی-وی ایک ایسا نظام ہے جس کے ذریعے ٹیلی ویژن غیر محفوظ انٹرنیٹ یا نپرنیٹ کا استعمال کرتے ہوۓ دیکھا جاسکتا ہے بجائے اس کے روایتی زمینی ، سیٹلائٹ سگنل، یا کیبل ٹیلی ویژن کا استعال کیا جائے۔ نیٹ ورک کنٹرول مرکز بگرام میں مسلح افواج کے نیٹ ورک ٹیلی ویژن چینلز کو کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر بھیج سکتا ہے۔ یہاں پہنچنے کے صرف تین ماہ بعد، نیٹ ورک کے تکنیکی ماہرین نے نیٹ ورک کنٹرول مرکز میں اپنے صارفین کو دی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے کے موقعے کی نشاندہی کی۔ لہذا، انھوں نے اپنی تکنیکی مہارت سے پرانے پرزوں کو استعمال کے قابل بنایا تاکہ اپنے تمام صارفین کو آئی-پی-ٹی-وی کی سہولت مہیا کر سکیں۔ 455 ویں ایکسپڈیشنری مواصلات سکواڈرن نیٹ ورک کنٹرول مرکز کے سپرنٹنڈنٹ ماسٹر سارجنٹ جارج والٹن نے کہا کہ یہ اس ماحول میں کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں کے ناظرین دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ہمارے صارفین سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں اور کم سوتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ یہاں واپس آتے ہیں۔ اپنے ڈیسک ٹاپ پر اے-ایف-این دیکھنا ایک اچھا وقفہ ہے کیونکہ یہ آپ کو محفوظ نیٹ ورک یا نپر نیٹ کی ٹریفک کے علاوہ اوربھی مختلف چینلز فراہم کرتا ہے۔ اے-ایف-این خبریں، کھیل ، اور فلموں کے ساتھ ساتھ، بگرام نپرنیٹ کے صارفین بھی اپنے نپر نیٹ کمپیوٹرز پر شیئرپوائنٹ مورال ڈرائیوز کے ذریعے سنیما، ٹی وی ڈرامے، موسیقی کو دیکھنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ سینئر ائیرمین ایرک وائٹ، 455 ویں ایکسپڈیشنری مواصلات سکواڈرن نیٹ ورک ٹیکنیشن، نے کہا کہ یہ وسائل قابل قدر ہیں خاص طور پر ان مقامات میں جہاں ٹیلی ویژن یا کیبل چلانا عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔ نیٹ ورک کنٹرول مرکز اس وقت مورال وائی- فائی کے بینڈوڈتھ میں اضافہ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس سے میڈیا دیکھنا اور دیگر ڈیٹا کی آمدورفت کی رفتار بہتر کرنے میں مدد ملے گی، زیادہ سے زیادہ صارفین کو واضح ویڈیو اور تیز انٹرنیٹ کا لطف لینے کا موقع ملے گا۔ نیٹ ورک کنکٹویٹی اگرچہ حوصلہ بڑھانے کے خدمات فوجی بیسوں کی مدد کرنے کے لئے اہم ہیں، 455 ویں ایکسپڈیشنری مواصلات سکوارڈن کا بنیادی مشن قابل اعتماد، محفوظ، انٹرنیٹ نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔ ایک تعینات کے محل وقوع کے لئے، بغیر کسی روکاوٹ کے نیٹ ورک کی مدد فراہم کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے جب اس نظام کو برقرار رکھنے والے تکنیکی ماہرین کسی دوسرے بیس تعین ہو جاتے ہے۔ والٹن نے کہا کہ انھیں آتے ہی بہت سا کام کرنا پڑتا ہے ۔ ہر کام تیزی سے کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں سیکھنے اور نیٹ ورک کو تقریباً فوری طور پر محفوظ بنانے کے قابل ہونا ہے.. یہ ہمارا کام ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ نظام صحیح طریقے سے چل رہا ہے۔ خاص طور پراس گردش کے دوران وہ ذمہ داری کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔ 455 ویں ایکسپڈیشنری مواصلات سکواڈرن نیٹ ورک کنٹرول مرکز کے ایئرمین خاص ہنر اور مختلف تجربے رکھتے ہیں۔ والٹن نے کہا کہ تکنیکی ماہرین عام طور پر اپنے بنیادی جگہوں پر خدمت یا نیٹ ورک برقرار رکھنے پر کام نہیں کرتے۔ کمپیوٹر سیکورٹی منیجرز ، نیٹ ورک مینیجرز، ریزرو اور فعال آرمی سے دیگر خصوصیات کے حامل ملے جلے ہنر مند بگرام کے نیٹ ورک ماہرین کی بنیاد بناتے ہیں۔ اس کا مطلب اپنے پیشہ ورانہ سہولت کے دائرے سے باہر نکل کر کام کرنا تھا۔ والٹن نے کہا کہ سب نے مل کر اس ماحول کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کی ۔ وہ سب سیکھنے کے لئے تیار تھے، اور سب نے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کے کام کو انجام دینے کے لئے کوشش کی اور ایک مختلف ماحول کو جانا۔" تاہم، مختلف افراد کے موجود ہونے کے فوائد میں سے ایک یہ تھا کہ نیٹ ورک کنٹرول مرکز نے ایک ماہ میں رپورٹ کیۓ گۓ نیٹ ورک کے خطرات کی تعداد 6،000 سے 1،200 کر دی۔ مک نف نے کہا کہ ایک ماہ میں 6،000 خطرات 17 ماہ کے معیار کے برابرتھے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ائیرمین ناتھن کنو چوک، سائبر آپریشن وہائٹ مین ائیر فورس بیس، مزوری سے تعینات ٹیکنیشن، اپنی تربیت اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ ایک سکرپٹ بنایا جس سے بگرام پر کمپیوٹر سسٹمز سٹریم لائن ہو گے۔ اس نے نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی سیکورٹی میں اہم کردار ادا کیا۔ نیٹ ورک کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے بحالی کی کارکردگی کے ذریعے، موجودہ نظام کی کو بہتر، کمانڈ کی طرف سے ہدایت کردہ فکس ایکشن کا اطلاق، نظام میں سیکیوریٹی پیچ کی تنصیب، اور کمپیوٹر کی حفاظت میں صارفین کو ان کے کردار کے بارے میں سمجھانے کی مدد فراہم کرتا ہے۔ والٹن نے کہا کہ مختلف اڈوں اور مہارتوں کی مختلف سطح سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کو کہا گیا۔ ایک مشترکہ مقصد کے لیۓ ساتھ رہنے کے قابل بنانے اور کام کی اہمیت کا احساس دلانے کی کامیابی کے پیچھے تکنیکی ماہرین کا ہاتھ ہے ۔ اپنی تمام پیداوار اور سخت محنت کے باوجود، نیٹ ورک کنٹرول مرکز کے نیٹ ورک مینیجرز خاموش کارکنوں کے طور پر بگرام ایئر فیلڈ کی حوصلہ افزائی بڑھانے کے نیٹ ورک، سپرنیٹ اور نپرنیٹ کو چلاتے ہیں۔ کنوچوک نے کہا کہ ہم جتنی زیادہ محنت کرتے ہیں، جتنا زیادہ کام ختم کر لیتے ہیں، اتنے ہی کم لوگوں کو ہماری موجودگی کی خبر ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ بھی خراب نہیں ہوتا اور سب کچھ اس طرح چلتا ہے جس طرح سے اسے کام کرنا چاہیۓ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















