Combined Joint Interagency Task Force-435
| بحری ملٹری پولیس بٹالیئن کی قیادت کی تبدیلی، عملے کا تبادلہ |
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435 شئیرمتعلقہ خبریںصوبہ پروان، افغانستان 13 مئی 2011 - امریکی بحری فوجی پولیس بٹالیئن افغانستان، ٹاسک گروپ ٹرائڈنٹ، سنیچر 7 مئی کو یہاں بٹالیئن صدر دفاتر کے باہر ایک تقریب میں نمائشی بحری جہاز پر قیادت کی تبدیلی کے دوران زمہ داریوں اور عملے کا تبادلہ۔ امریکی بحری ریزرو کمانڈر کارڈل ہانڈرو نے بطور گروپ کمانڈر امریکی بحری ریزرو کمانڈر جان جے میگن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جو کہ افغانستان میں امریکہ کی حراست کی کاروائیوں میں تعاون کرتا ہے۔ ہانڈرو نے جہاز کے عرشے پر سے جسے اس نے بی-ہٹ-کلاس جہاز کا خطاب دیا تھا جو کہ بحریہ کے دیگر اندراج شدہ جہازوں سے مختلف تھا، جسے جہازرانوں نے افغانستان میں بحریہ کی نمائندگی کے لیے فخر سے بنایا تھا، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ یہ جہاز جس کی نمائندگی کر رہا ہے اس کی وجہ سے میں یہاں پر بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ ہماری نیوی کے عہد کی علامت ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کرے گی اور دیگر دوسری ہم منصب قیادتوں یعنی، آرمی، ایئر فورس اور مرین کارپس کے ساتھ ملکر جنگ میں شریک ہوگی چاہے وہ جنگ کہیں بھی ہو۔ ہانذرو نے 300 سے زیادہ کام پر موجود اور ریزرو جہازران جو کہ ٹاسک گروپ ٹرائڈنٹ بر مامور تھے کی قیادت سنبھالی۔ ڈیٹنشن فیسیلیٹی پروان ڈی ایف آئی پی میں جنگ کے میدان میں پکڑے گۓ دشمن قیدیوں کے لیے نظر بندی کی جگہ پر جدید سامان سے لیس تھیٹر پر، ٹرائڈنٹ جہازرانوں نے اپنے امریکی فوجی اور افغان نیشنل آرمی ملٹری پولیس جوڑی داروں کے ساتھ مل کر ایک گارڈ فورس تشکیل دی۔ گارڈ فورس کے ممبران کا بنیادی مشن ڈی ایف آئی پی میں نظر بند قیدیوں کی دیکھ بھال، تحویل اور کنٹرول، عزت اور احترام فراہم کرنا ہے۔ ڈی ایف آئی پی کی قیادت یو ایس آرمی کے بریگیڈیئر جنرل چارلس پیٹرارکا 43 ملٹری پولیس بریگیڈ، ٹاسک فورس پروٹیکٹر کرتے ہیں، جو جگہ کی نگرانی اور افغان حکومت کو شرائط پر مبنی حوالگی کرتے ہیں۔ ٹاسک گروپ ٹرائڈنٹ سیلرز، ڈیٹنشن آپریشن کورس میں بطور انسٹرکٹر بھی کام کرتے ہیں جو کہ افغان نیشنل آرمی ملٹری پولیس فوجیوں کو ڈی ایف پی آئی میں کام کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ ہانڈرو نے کہا کہ میں آئندہ آنے والے خطرات کا ساتھ مل کر سامنا کرنے کی امید کرتا ہوں۔ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس میں ہماری حکمت عملی پر مبنی فیصلوں کے نتائج ہماری جنگی منصوبہ بندی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ کامیاب ہونے کے لیے ہمیں اپنی احتیاط کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ ہانڈرو نے ورجینیا ٹیک سے گریجوئشن کی اور 1991 میں آفیسسر کینڈیڈیٹ سکول سے کمیشن حاصل کیا اور 2000 میں بحری ریزرو میں شامل ہوۓ۔ عراق میں آپریشن عراقی آزادی اور کویت میں آپریشن اینڈیورنگ فریڈم میں کام کرنا ان کی خدمات میں شامل ہیں۔ ہانڈرو اور 140 ٹرائڈنٹ گروپ 6 اے سیلرز نے افغانستان میں مشن پر جانے کی تیاری کے لیے 10 ہفتوں کی لڑاکا اینڈ ڈیٹنشن فیسیلٹی آپریشن کی تربیت فورٹ بلس، ٹیکساس سے مکمل کی۔ انہوں نے ٹرائڈنٹ گروپ 5 اے کی جگہ سنبھالی جو کہ تقریبا" 12 ماہ سے وہاں تعینات تھے اور ٹرائڈنٹ گروپ 5 بی کے سیلرز کے ساتھ شامل ہو گۓجو کہ وہاں ڈی ایف آئی پی پر پہلے سے تعینات تھے۔ میگن نے کہا کہ آپ نے اس خطرناک مشن کے لیے واقعی بہت با معنی اور قابل ستائش خدمات سر انجام دیں ہیں۔ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے کہ میں نے اتنے اہم جنگی حمکت عملی کے مشن پر اتنے ماہر تربیت یافتہ اور اپنے آپ کو وقف کرنے والے سیلرز کی قیادت کی۔ میگن آگے کی تقرری کے لیے نیوی موبلائزیشن پروسسنگ اسٹیشن نارفوک میں حاضری دیں گے۔ ٹاسک گروپ ٹرائڈنٹ اور ٹاسک فورس پروٹیکٹرز باہمی طور پر جائنٹ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جس کی کمانڈ امریکی بحریہ کے نائب ایڈمرل رابرٹ ایس ہارورڈ کے پاس ہے۔ سی جے آئی اے ٹی ایف – 435، اسلامی جمہوری افغانستان کی حکومت، امریکی انٹر ایجنسی اور بین القوامی شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری میں نظر بندی کی حکمت عملی، اصلاح، عدالتی شعبہ اور تجزیاتی کاروائیاں کرتے ہیں۔ حتمی طور پر سی جے آئی اے ٹی ایف – 435 قانون کی بہتر بجا آوری کو فروغ دیتے ہوۓ نظر بندی کی کاروائیاں افغان کنٹرول کے حوالے کر دے گا۔ |
Detention Facility in Parwan Province, Afghanistan
تصویریں
Podcasts
There are no podcasts available at this time.










