صفحہ اول | خبریں | بحری غوطہ خور اوربم ناکارہ کرنے والے ملاحوں کی گرے ہوۓ جہاز کی بازیافت
بحری غوطہ خور اوربم ناکارہ کرنے والے ملاحوں کی گرے ہوۓ جہاز کی بازیافت
منجانب , Sixth Fleet Public Affairs
بحریہ کے غوطہ خور سیکینڈ کلاس ٹاڈ والش اور بحریہ کے غوطہ خور سیکینڈ کلاس میتھیو ٹراٹمین بحرہ روم پر لبنان کے ساحل پر پانی میں اترنے کے لیۓ انتظار کر رہے ہیں۔
یو ایس این ایس گریپل، بحیرہ روم (فروری 10، 2010) – امریکی بحریہ کے ملاحوں اور عام ملاحوں جو یو ایس این ایس گریپل
(T-ARS 53)
 سے جڑے ہوۓ تھے نے ایتھوپین ائیر لائن فلائٹ 409 کی بازیافت میں مدد کی۔
 

بیروت، لبنان کے ساحل کے قریب سے گریپل کو 25 جنوری کو تباہ شدہ ہوائی جہاز کی بازیافت میں درکارِمدد کے لیے فون کال وصول ہوئی۔ بحری جہار فوری طور پر تیونیسیہ، تیونس سے متحرک ہوا اور لبنان جانے سے پہلے سسلی اگسٹا بے، سے 15 امریکی بحریہ کے غوطہ خور اور بم ناکارہ کرنے والے (ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیکنیشن EOD) کو ساتھ لیا۔

 

12 ممبروں پر مشتمل ٹیم میں بازیافت کرنے والے غوطہ خور جوکہ موبل ڈائیونگ سالوج یونٹ2 (MDSU)- کے نام سے جانے جاتے ہیں ، اوربم ناکارہ کرنے والے  ملاحوں جن کو انگلش میں ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیکنیشن یونٹ 8 (EOD MU8) کہلایا جاتا ہے، نے مل کر اس بازیافت کے لیۓ کام کیا۔

 "EOD یونٹ کو MDSU کے ساتھ لانا کوئی غیر معمولی بات نہیں" چیف وارنٹ افسر 2 ولیم ٹرنر نے کہا، جو کہ اس مہم میں مشغول MDSU کے علیحدہ یونٹ کے سربراہ ہیں۔ EOD کا یہ علیحدہ یونٹ اپنے ساتھ ایم کے – 16 سانس لینے کے آلات، ہاتھ میں پکڑنے والا سونار آلہ اور مشن میں مدد کے لیۓ طبی عملہ اپنے ساتھ لاۓ تھے، ٹرنر نے کہا۔

"ہم یہاں  لبنان کی حکومت کی ہر طرح سے مدد کے لیے آۓ ہیں" سینئر چیف بحری غوطہ خور سیم مٹا نے کہا جو کہ EOD کے علیحدہ یونٹ کے "ماسٹر غوطہ خور" ہیں اور جو کہ سینئر غوطہ خور اور مشن کی کارکردگی اور تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔ "یہ ان کی کاورائی ہے لیکن ہم یہاں ضرورت کے طور پرمزید تکنیکی مہارت،  تجربہ اور بازیافت کے آلات لاۓ ہیں۔"

لبنان کے ساحل پر پہنچنے کے بعد، غوطہ خوراور EOD کے عملے نے علاقے کی کھوج کے لیۓ لبنان کے مسلح اہلکاروں کے ممبروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اس اکھٹے کام کے نتیجے میں، یو ایس اور لبنانی فورسز کا اتحاد جہاز کا ملبہ ڈھونڈنے اور نکالنے میں کامیاب رہا۔

"مجھے اپنی ٹیم کی کامیابی پر فخر ہے،" ٹرنر نے کہا۔ "EOD کی ٹیم اور لبنان کی آرمڈ فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنا شاندار تھا، اور ہماری ٹیم نے تھوڑے سے عرصے میں بہت کچھ حاصل کیا۔"

MDSU 2 کا اپنے ملک میں لٹل کریک، ورجینیا اور EOD موبائل یونٹ 8 کا ٹھکانا واپس اگسٹا، سسلی میں ہے۔ گریپل کا ٹھکانہ نورفوک، ورجینیا ہے۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,175+