| نیٹو کی یوم یادگاری کی تقریب |
منجانب , 3rd Sustainment Command (Expeditionary)
قنداھار ائیرفیلڈ، افغانستان - 28 مئی کو فوجی اور زخمی سپاہی قومی ترانے پر سلوٹ کرتے ہوۓ جو کہ نیٹو رول 3 کثیرالاقوامی میدیکل یونٹ یوم یادگاری کی تقریب میں گایا گیا۔ 150 سے زائد فوجیوں اور زخمی سپاہیوں نے اس تقریب میں شرکت کی جو کہ ان لوگوں کی یاد میں تھی جنہوں نے کسی بھی جنگی تنازعے میں خدمات سر انجام دیں۔ (یو-ایس آرمی فوٹو منجانب سارجنٹ گریگوری ولیمز)
قنداھار ائیر فیلڈ، افغانستان (29 مئی، 2012) – 150 سے زیادہ فوجیوں اور زخمی سپاہیوں نے 28 مئی کو نیٹو رول 3 کثیرالاقوامی میدیکل یونٹ یوم یادگاری کی تقریب میں شمولیت اختیار کی۔ یہ تقریب ان لوگوں کی یاد میں وقف تھی جنہوں نے اپنا فرض ادا کرنے میں جانوں کی قربانی دی۔ تقریب کے کلیدی اسپیکر کیپٹن بروس مینیلی تھے جو نیٹو کے رول 3 قندھار میڈیکل یونٹ کے کمانڈر ہیں- افغانستان جس نے ہمیں یہ یاد دلایا کہ چاہے ہم کسی بھی فوجی شُعبے سے تعلق رکھتے ہوں، ہم نیٹو کے رول 3 میں ہیں۔ اور ہم متحد کھڑے ان لوگوں کا علاج جاری رکھے ہوۓ ہیں جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مینیلی نے کہا کہ اگر آپ کاروائیوں کے اس علاقے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں تو ہم بہترین دیکھ بھال فراہم کریں گے ۔ اگر ایک فوجی زخمی ہو جاتا ہے تو وہ ہمارے ہسپتال آنا چاہے گا۔ تقریب کے دوران پرچم کو تہ کرنے اور اسے آگے دینا پرائیویٹ فرسٹ کلاس کیل سی۔ ملر کی یاد میں کیا گیا تھا جو براوو چوتھی بٹالین، 23ویں انفینٹری رجیمنٹ، سیکینڈ انفنٹری ڈویژن سے تھا، جو چند ہفتے قبل جنگ میں مر گۓ تھا۔ ملر کے سکواڈ لیڈر سٹاف سارجنٹ. جیف ہاورٹن، ایک زخمی سپاہی، نے اپنے ساتھی کے اعزاز میں پرچم قبول ہاورٹن نے کہا کہ میں نہ صرف اس تقریب کا ایک حصہ ہو کر، بلکہ ملر کا پرچم وصول کر کے بھی عزت محسوس کر رہا ہوں تو میں اسے واپس اپنے ملک میں اُس کے خاندان کو پیش کر سکتا ہوں ۔ ملر ایک بچے کی مانند تھا جس کو کوئی بھی نہیں بھول سکتا وہ اتنا خاص تھا۔ تقریب کے بعد مینیلی نے ملر کے خاندان کو دینے کے لیۓ ہاورٹن کو ایک سرٹیفیکٹ پیش کیا اور ان کی اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ مینیلی نے کہا یہ بہت یادگار ہے کہ یہ لوگ یہاں موجود ہیں۔ یہ ایک عزت و احترام کا مقام ہے کہ ہمیں ان زخمی سپاہیوں کی دیکھ بھال کا موقع ملتا ہے۔ تقریب کے بعد نیٹو رول 3 نے زخمی سپاہیوں کو برگرز اور ہاٹ ڈاگز پیش کر کے یوم یادگاری منانا جاری رکھا۔ پیٹی افسر فرسٹ کلاس ٹنیکا ہاکنز ، جو نیٹو رول 3 کے لئے سینئر انلسٹڈ اہلکاروں کی ایڈمنسٹریٹر ہیں، نے کہا کہ ہر روز لوگ چھوٹی سی چیزوں کے بارے میں شکایت کرتے ہیں، لیکن اس طرح کے لمحات سب کو اہم چیزوں پر غور کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ میں تقریب کو اتنا اچھا ہونے کا اندازہ بھی نہیں کر سکتی تھی اور سب لوگوں کو ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھنا واقعی خاص ہے۔ کچھ لوگوں کے لیۓ ان لوگوں کو یاد کرنا، جنہوں نے اپنی خدمات سر انحام دیں، ایک دن کی بات نہیں کیونکہ ان کو ہر دن اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ آزادی مفت نہیں ہوتی۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















