صفحہ اول | خبریں | خبریں | نیٹو مشیروں نے افغانوں کو انگلش سکھانے کے لیۓ تربیتی مرکز تعمیر کیا
نیٹو مشیروں نے افغانوں کو انگلش سکھانے کے لیۓ تربیتی مرکز تعمیر کیا
منجانب Staff Sgt. Nadine Y. Barclay, 438th Air Expeditionary Wing
120323_construction
لیفٹیننٹ کرنل ڈیرل سیسامین اور امریکی بحریہ لیفٹیننٹ کمانڈر میتھیو پیسکاڈور، موجودہ اور اگلی 438ویں ایئر ایکسپڈیشنری ونگ تھنڈر لیب کے افسر انچارج، شندند فضائیہ بیس، افغانستان میں 18 مارچ، 2012 کو ایک کلاس روم کی تعمیر کے دوران فریم کے لیۓ ایک سٹڈ کو کاٹتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ نیدین بارکلے)

شندند فضائیہ بیس، افغانستان (23 مارچ، 2012) – 438ویں فضائیہ ایکسپڈیشنری کمان سے مشیروں نے حال ہی میں افغان فضائیہ فوج تھنڈر لیب سے پائلٹ بننے کے امیدواروں کے لئے شنداد فضائیہ بیس پر پہلے سے موجود انگریزی زبان کی تربیتی  مرکز کی تعمیر نو کرنی شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل 838ویں فضائیہ مہم مشاور گروہ کے مشیروں کو حوصلہ دینے اور ان کی فلاح و بہبود کے مرکز کے طور پر استعمال کی گئی اس عمارت کو مرمت کی ضرورت تھی ان طالب علموں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جو شندند نیٹو تربیتی مشن افغانستان کے احاطے میں کام کریں اور رہائیش پزیر ہوں گے۔

 امریکی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر میتھیو پیسکاڈور، 438ویں اے-ای-ڈبلیو تھنڈر لیب کے اگلے افسر انچارج، نے ایس-ای-ایل-ٹی-سی اور تھنڈر لیب کاروائی کے لئے وقف مرکز کی اہمیت اور اس کے ممکنہ فوائد پرتبادلہ خیال کیا۔

ایچ ایچ- 60 ایچ ریسکیو ہاک پائلٹ نے کہا کہ ہوا بازی کے پیشہ وارانہ صلاحیت اور زبان میں اے-اے-ایف کے پائلٹوں کی اگلی نسل کی رہنمائی کرنا بہت اہم ہے۔  وہ طلباء جو اپنے سیکھنے کے ماحول پر فخر کرتے ہیں وہ اپنے حتمی مقصد، جو کہ اے-اے-ایف کا  پائلٹ بننا ہے، تک پہنچنے میں زیادہ پرجوش ہوتے ہیں ۔

پیسکاڈور، بحریہ کے ایک سابق کامبیٹ سول انجنیئر (سی بی) نے، تھنڈر لیب کے رہنماؤں کے ساتھ، اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوۓ دو کلاس رومز کی تعمیر کی، ایک کثیر المقاصد علاقہ اور ایک ہوا بازی کا بناوٹی (سیمولیشن) کمرا۔

مشیروں نے کہا  کہ تعمیر کی تیاری کے دوران شوقیہ تعمیری ٹیم کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شندند کے دور دراز علاقے میں محدود رسد کے ساتھ ساتھ وسائل کی قلت جیسے کہ لکڑی، کیلیں، تعمیر میں مدد دینے کے لئے اہلکاروں کی کمی نے کام اور بھی مشکل بنا دیا ۔

رہنماؤں کی کوششیں توجہ سے محروم نہیں رہیں اور ہتھوڑوں اور آریوں کی آواز کو ایک ایس-ای-ایل-ٹی-سی کے انسٹرکٹر کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔

جو او کانر،جو کہ ایس-ای-ایل-ٹی-سی کے لیڈ انسٹرکٹر ہیں،  نے کہا کہ یہ جان کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی میرے پاس  ایک خیمے یا عارضی سہولت کی بجائے ایک اصل ‎ کلاس روم ہوگا جو کہ خاص طور پر مجھے اور میرے طالب علموں کو ذہن میں رکھ کر تعمیر کیا گیا ہے۔  یہ تعلیم دینے کو آسان بنا دے گا کیونکہ ہمیں ہر بار کی طرح ہوائی جہاز کے اوپر سے گزرنے کی وجہ سے کلاس روکنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تھنڈر لیب حال ہی میں کابل، افغانستان میں کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے منتقلی ہوا ہے تاکہ تھنڈر لیب، ایس-ای-ایل-ٹی-سی، اور شندند میں پائلٹ تربیتی پروگرام کو ہم ربط بنایا جا سکے اس امید کے ساتھ کہ یہ افغانستان کا نیا اور بہترین تربیتی مرکز بن جاۓ گا۔

اس قدم سے طالب علم ان طیاروں، جن کو وہ ممکنہ طور پر اڑائیں گے، کے قریب ہوں گے اور اس علاوہ ان کو ایک زیادہ مرکوز مطالعہ ماحول فراہم ہوگا، اس نے آن سائٹ ایک انگریزی تربیتی مرکز کی ضرورت پیدا کی کیونکہ پائلٹ ٹریننگ شروع کرنے کے لئے اعلٰی انگریزی زبان کی مہارت ضروری ہے۔

 لیفٹیننٹ کرنل ڈیرل سیسامین، جو کہ 438ویں اے-ای-ڈبلیو تھنڈر لیب کے افسر انچارج ہیں، نے کہا کہ  شندند تک ہماری منتقلی خاص مرحلوں میں ہوئی تاکہ تربیتی وقت کا کم از کم نقصان ہو ۔ ہمارے رہنما سب سے پہلے یہاں آۓ تاکہ کلاس روم تعمیر کیۓ جائیں، رہائش اور دفتر کی جگہ تیار کی جاۓ، اور بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جا سکے، جو کہ تھنڈر لیب کے تمام پہلوؤں اور ایس-ای-ایل-ٹی سی کے پروگراموں کو چلانے کے لئے درکار ہے، تاکہ مقامات کے درمیان منتقلی کو ہموار بنایا جاسکے۔

پہلے 26 اے-اے-ایف کے لیفٹننٹ اگلے تین ہفتوں میں افغان سیسنا 208سپر کاروان ہوائی جہاز کے ذریعے شندند منتقل ہو رہے ہیں۔

سیسامین نے کہا کہ یہ طریقہ ہمیں مکمل طور پر فعال ہونے کی اجازت دیتا ہے جیسے جیسے طالب علموں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہیں ۔

ایک بار مکمل طور پر فعال ہو جانے کے بعد تھنڈر لیب کی عمارت میں اوسطاً 75 سے 100 طالب علموں کے لیئے جگہ ہو گی۔

او کانر نے کہا کہ مشیروں نے اب تک جو مکمل کیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ میں اپنی نئی کلاس میں درس شروع کرنے کی امید کر رہا ہوں اور میں واقعی مشیروں کا بہت شکر گزار ہوں ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+