صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | مولن کی عراقی القاعدہ کے خلاف عراقی کوششوں کی تعریف
مولن کی عراقی القاعدہ کے خلاف عراقی کوششوں کی تعریف
منجانب , American Forces Press Service

پٹسبرگ (19 اپریل، 2010)  مشترکہ افواج کے سربراہ نے نائب صدر جو بائیڈن کی اتوار کے روز عراقی اور امریکی سیکیوریٹی فورسز کی کامیابی سے القاعدہ کے دو اعلی' درجے کے رہنماوں کو ہفتے کی صبح مارنے پران کے ستائشی الفاظ دہراۓ۔

بحریہ کے ایڈمرل مائک مولن نے کہا کہ وہ کاروائیاں جن کےنتیجے میں ابو ایوب المصری اور ابو عمر البغدادی کی اموات واقع ہوئیں وہ اس ترقی کی مثال ہیں جو عراقی سیکیوریٹی فورسز نے ایک سال پہلے امریکہ سے سیکیوریٹی کی کاروائیوں کی قیادت سنبھالنے کے بعد کیں تھیں۔

مولن نے اخباری نمائندوں کو یہاں اخباری کانفرنس میں کہا کہ "میں عراقی فورسز اور عراقی قیادت کو بہت خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ہم عراقی فورسز کو سہارا دینے کے لیے بہت اہم عرصے کے دوران کام کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ " عراقی فورسز کا اس خاص کاروائی کے لیۓ قیادت سنبھالنا بہت اہم رہا ہے۔"

مولن نے کہا کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ عراق میں ان فرقہ ورانہ فسادات جو ملک میں 2006 اور 2007 کے دوران حاوی تھے کو دوبارہ واپس لانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بغداد اور موصل میں بم دھماکوں کے سلسلے ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ایڈمرل نے کہا کہ"ان دھماکوں کا مقصد نہ صرف فوری تشدد بلکہ فرقہ ورانہ فسادات کو شروع کرنا بھی تھا۔ القاعدہ قیادت کی توجہ فرقہ ورانہ فسادات جن سے عراق بھرا ہوا تھا کو دوبارہ شروع کرنے پر مرکوز تھی۔"

حالانکہ القاعدہ کو امکانی طور پر بہت کڑی ضرب لگی ہے لیکن امریکی فورسز دہشت گرد گروہوں اور ان کی قابلیت کو کم نہیں سمجھتے۔ امریکی مدد کے ساتھ عراقی فورسز ان ممبران جو ملک کی سیکیوریٹی کے لیۓ خطرہ ہیں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

مولن نے کہا "القاعدہ بڑی حد تک عراق سے کافی عرصے سے ختم ہو چکی ہے۔ ان کی قیادت ماری جا چکی ہے اور یہ ان کے برقرار رہنے کی صلاحیت کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ لیکن اس کا کسی بھی صورت یہ مطلب نہیں کہ القاعدہ عراق میں سے ختم ہو گیا ہے۔"

100000 سے زیادہ فوجی آج کل عراق میں متعین ہیں۔ اگست 31 تک یہ نقش کم ہو کر 50000 رہ جاۓ گا۔ 2011 کے اخر تک تمام امریکی فورسز جدول کے مطابق مکمل طور پر ملک سے نکل جائیں گی۔

مولن آج پٹسبرگ کی یونیورسٹی میں ثابقہ فوجیوں اور معاشرتی لیڈروں سے ثابقہ فوجیوں کے لیے بہتر دیکھ بھال اور خدمات کے  لیۓ ان کے شروع کیےگیے سلسلے "ملک سے گفتگو" سے خطاب کے لیۓ آۓ تھے۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,169+