صفحہ اول | خبریں | افغانستان پر سرمایہ کاری کے لئے مولن اور گیٹس کا کانگریس پر دباؤ
افغانستان پر سرمایہ کاری کے لئے مولن اور گیٹس کا کانگریس پر دباؤ
منجانب , American Forces Press Service

منتظم مائيک مولن، چئير مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس اورماتحت سیکریٹری براۓ دفاع کمپٹرولر، رابرٹ ہیل نے دفاع کےلۓ ہاؤس ایپروپریشن کمیٹی کےسامنے 2011 کے مالی سال کے لئے دفاعی اختیارات کے بل کے بارے میں بیان دیا۔
واشنگٹن (24 مارچ، 2010) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ نے " یہ بات آج جاری کاروائیوں میں مالی مدد کیلۓ قانون سازی کی جلد منظوری پر زور دیتے ہوۓ  کانگرس کو بتائی کہ افغانستان میں ہمارے مفادات" میں ہماری ناکامی ناقابل قبول ہےـ "

 

بحریہ کے منتظم  مائيک مولن اور سیکریٹری براۓ دفاع رابرٹ گیٹس نے ہاؤس  اختصاص  کمیٹی کے سامنے 2011 کے مالی سال کے لئے 549 بلین ڈالر کی رقم پر مبنی بجٹ کی تجویزکی اور 2011 بیرون ملک  ہنگامی ضروریات کے سرماۓ کے لیے اور 2010 کے غیر ہنگامی مالی سال کے سرماۓکی بھی توثیق کی۔

 

بعد کی دو درخواستیں 159 بلین ڈالراور33 بلین ڈالریہ افغانستان اور عراق کے لیے کاروائیوں کا بنیادی سرمایہ ہیں۔
 

مولن  نے کہا کہ 10000  اضافی دستے  پہلے ہی سے افغانستان میں موجود ہیں اور باقی 30،000  اچانک شامل ہونے والے فوجی دستے جو موسم خزاں کے آغاز میں پہنچنے والے ہیں، یہ فوجی دستے طالبان کی پلٹتی ہوئی تحریک  کے خلاف مدد کرنے کے لئے پہلے ہی سے وہاں پرموجود ہوں گے۔

 

انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ "ابھی بھی طالبان کو یقین ہے کہ وہ جیت رہے ہیں" اگر ہم نے اپنی حکمت عملی کو اب سے اٹھارہ ماہ میں عملی جامہ پہنا لیا تو وہ خود ہی جان جائیں گے کہ وہ جیتے نہیں ہیں اوروہ یہ بھی جان لیں گے کہ وہ جیت بھی نہیں سکتے ہیں۔"

 

مولن نے کہا کہ اس عمل سے گزرنے کے لئے نظم و ضبط، سخت محنت اورپاکستان سے مزید تعاون کی ضرورت ہےاور اِس بات کا یقین ہے کہ ہمیں مزید قربانیاں اور مزید خونریزی کرنی پڑے گی۔

 

چئير مین نے مزید کہا کہ امریکی فوجیں یہ قربانیاں دے رہی ہیں اور ان مسائل کا سامنا کرنے کے لئے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان کے پاس وہ سب ہے جس کی انھیں اپنے مشن میں کامیاب ہونے کے لیے ضرورت ہے تو ہمیں مناسب سرماۓ کی ضرورت ہو گی ۔"

 

انھوں نے کہا کہ "ابھی اُن کو اپنےمقصد کو مکمل کرنے کے لیے رہنمائی اور ساز و سامان چاہیے ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم آپ سے مالی سال 10 کے لئے اضافی رقم اور مالی سال 11 کی بیرون ملک ہنگامی کاروائیوں کے لئے مکمل سرماۓ کی درخواست کر رہے ہیں۔"

 

مولن  نے پینل کو یاددھانی کرائی کہ افغانستان کا مشن "رحم برتنے کا مشن نہیں ہے، یہ وہی جگہ ہے جس سے ہم پر 2001 میں حملہ کا منصوبہ بنایا گیا تھا وہ جگہ جہاں سے القاعدہ اب بھی سازشیں کرتا ہے اور منصوبے بناتا ہے۔"

 

انھوں نے کہا  فوجی دستے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ مطالبہ نہیں کر رہے ہیں۔

 

انھوں نے کہا " فوجیوں کو جو کُچھ بھی چاہیے اور ان کے سامنے جو مشن ہے اس کے لیے رہنمائی کی جاۓ‎ اور اس کی تکمیل کے لئے ساز و سامان مہیا کیا جاۓ۔ آپ کی مسلسل  معاونت کے بغیر ہم افغانستان میں وہ بامعنی پیشرفت نہیں کر سکیں گے جس کا کمانڈران چیف نے حکم دیا ہے اور جس کی امریکی عوام توقع کررہی ہے اور جس کی افغان عوام کو اشد ضرورت ہےـ"

 

بجٹ کی درخواست میں امریکہ کی خصوصی کاروائی کے کمانڈ کی معاونت، اگلے مرحلے کی  زمینی لڑائی کے لیے گاڑیوں کی تیاری اور انکی ہوائی بریگیڈ کے زریعے ترسیل اوردو مزید فوجی دستے تیار کرنا اورباری باری فرائض کی انجام دہی کے لۓونگ کی تیاری میں جنگ بازوں کیلۓمزید سرماۓ کی درخواست کی گئی ہے۔

 

درخواست میں مزید سراغرسانی، نگرانی اور جائزہ لینے کے لئے مزید سرماۓ کی درخواست کی تھی-  یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے گیٹس نے زمینی دستوں کی بہتر معاونت کے لئے پر زور حمایت کی ہے۔

 

مولن نے کہا کہ ایم کیو-9 ریپر کی  مالی سال 12 کے لئے فراہمی کی شرح کو دوگناکرنے کے لئے  تفریبا 3 بلین ڈالر کی رقم کےبشمول "ہم بغیر ڈرون اور زمین پر معلومات کے نظا موں کی اضافی صلاحیت کی  درخواست کر رہے ہیں۔" 

 

گیٹس نے اپنے ابتدائی بیان میں زور دیا ہے کہ  بجٹ کی درخواست ایک ایسا بنیادی توازن قائم کرتی ہے جس کے مطابق  فوج کو  مستقبل کے خدشات سے نمٹنے کے لئے  اور آج کے جنگ بازوں کی کامیابی کے لئے ضروریات فراہم کی جا سکیں۔ 

 

انھوں نے کہا کہ" غیر ملکی ہنگامی  کاروائیوں کے پروگراموں پر لگاۓ جانے والے سرماۓ اور کئے گئے وعدوںاور اضافی امداد کی  درخواست یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے فوجی  دستے اور دوبدو لڑائی میں حصّہ لینے والے کمانڈر کی معاونت انتظامیہ کا ارادہ ہیں تاکہ وہ اپنے اہم ترین مقصد کو مکمل کر سکیں اور بحفاظت گھر لوٹ سکیں۔"

 

سیکریٹری نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ اس بجٹ کی درخواست  میں کئے جانے والے انتخابات اور ترجیحات امریکہ کے اس وعدے کو ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری افواج کے پاس وہ تمام ساز و سامان ہو جس کی انھیں ان جنگوںمیں کامیاب ہونے کے لئے ضرورت پڑے۔راسکے ساتھ ساتھ ہمیں موجودہ یا آئندہ  اندیشوں کے لئے تیار رہنے کے لئےسرمایہ کی بھی ضرورت ہے۔"

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+