صفحہ اول | CJIATF435 | افغان ساتھیوں کے ساتھ ایم پی بٹالین کا کام قانون کی بالادستی کو اور مضبوط کرے گا

 Combined Joint Interagency Task Force-435 

افغان ساتھیوں کے ساتھ ایم پی بٹالین کا کام قانون کی بالادستی کو اور مضبوط کرے گا
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435
DSC_7667
27 جنوری، امریکی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل روبرٹ جی میک نیل 19 ویں ایم پی بی این کے کمانڈر اور کمانڈ سارجنٹ میجر گیل ڈپل، منتقلی کی تقریب کے درمیان 19 ویں ایم پی بی این کا رنگ پہنا رہے ہیں۔ تصویر: امریکی بحریہ کے ماہر ابلاغیات سربراہ ماریا یاگر

افغانستان: بگرام ہوائی اڈہ - یکم فروری 2011 - 27 جنوری کو یہاں ایک تقریب میں 10 ویں فوجی پولیس بٹالین نے 19 ویں فوجی پولیس بٹالین کی جگہ لی جو کہ 12 ماہ سے مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس اور جدوجہد آزادی آپریشن کی معاونت کے لیے تعینات تھی۔

امریکی فوج کی 19 ویں ایم پی بی این کمانڈر، لیفٹیننٹ کرنل روبرٹ جی میک نیل نے کہا کہ آپ نے یہ تاریخ رقم کی اور وہ بھی ایک اعزاز کے ساتھ اور میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ ہم نے بہت کُچھ حاصل کیا اور ہمارے سامنے موجودہ مشکلات اور مصائب کے باوجود آپ اسے ممکن بنانے میں ثابت قدم رہے ہیں۔

فضائیہ سے تعلق رکھنے والی بٹالین کے روایتی تفتیشی مشن کے علاوہ 19 ویں ایم پی بی این کی افغانستان میں تعیناتی نے سی آئی ڈی کے رتبے میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔

سی آئی ڈی کی تاریخ میں 19 ویں ایم پی بی این پہلا یونٹ ہے جس نے مقامی قومی تفتیشی نظامت اور قیدی مجرموں کے لیے مخصوص تفتیشی دستہ قائم کیا جو کہ افغان حکومت کی نظربندی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہاں قانون کی بالادستی کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

جب امریکی اور اتحادی فوجیں میدان جنگ سے پکڑے جانے والے قیدیوں جو کہ افغان حکومت اور لوگوں اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرناک ہیں پر مسلح جنگ کے قوانین کے مطابق نظر رکھ رہی ہوتی ہیں، تو ڈی سی آئی ڈی میں کام کرنے والے تفتیشی افسر پروان میں قید خانے کے تجزیاتی بورڈ لیے مقدمے تیار کرتے ہیں۔

اُن مقدمات میں جہاں ثبوت کے بعد قیدیوں کو افغان قانون کے تحت کارروائی کے لیے افغان حکومت کے سپرد کر دیا جانا ہوتا ہے، ایل این آئی ڈی کے تفتیشی افسر افغان افسروں کے ساتھ مل کر میدان جنگ میں پکڑے جانے والے افغانیوں کو افغان قانون کے تحت کارروائی کے لیے مقدمہ تیار کرتے ہیں۔

19 ویں ایم پی بی این (سی آئی ڈی) کے امریکی فوج کے چیف وارنٹ افسر کرسٹوفر ویٹا ٹوئے نے کہا کہ جب میں پہلی بار یہاں آیا تو انہوں نے کہا کہ اگر 12 مہینوں میں ایک سزا دینے میں کامیاب ہو جائیں تو آپ اپنے آپ کو کامیاب سمجھیں، اور ہم اب تک 42 ایسے کیس مکمل کر چکے ہیں۔

ویٹا ٹوئے نے افغان دہشت گرد مخالف پولیس کے اراکین، وزارت داخلہ کے شعبہ تفتیشی برائے جرائم اور قومی نظامت برائے حفاظتی جرائم تفتیش کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

بٹالین نے کابل میں اہم جرائم سے متعلقہ ٹاسک فورس کو سی آئی ڈی کارندے بھی فراہم کیے ہیں اور اس کے ساتھ تفتیشی کورسوں کے لیے بنیادی ہدایت کار مہیا کرنا اور مشترکہ انٹر ایجنسی کی استعداد سازی کی ذمہ داری بھی لی ہے۔

میک نیل نے کہا کہ ایک مضبوط، اعلیٰ اور پیشہ ور قانون نافذ کے ادارے کے قیام میں اس ٹاسک فورس کا اہم کردار ہے۔ اس ادارے کی توجہ ایسے گھناؤنے اور خطرناک جرائم پر ہے جو کہ صوبائی سطح پر نپٹائے نہیں جا سکتے ہیں۔

امریکی فوج بریگیڈئیر جنرل مارک مارٹن جو کہ فوج برائے بالادستی قانون کے کمانڈر ہیں ٹی او اے کے دوران انہوں نے کہا کہ 19 ویں ایم پی بٹالین نے ہمارے افغان ساتھیوں کو اہم مدد فراہم کی جو افغانستان میں قانون کی بالادستی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 کے ساتھ اشتراک کے بعد روایتی تفتیشی مشن کو بہت بلندیوں پر لے گئے ہیں اور استعداد سازی قانون کی بالادستی میں پوری معاونت کر رہے ہیں۔

10 ویں ایم پی بی این (سی آئی ڈی) جس نے 19 ویں ایم پی بی این سے کمان لی ہے شمالی کیرولینا سے ہے اور امریکی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ڈیوڈ ای ہیتھ اس کے کمانڈر ہیں۔ 10 ویں ایم پی بی این (سی آئی ڈی) 19 ویں ایم پی بی این کے بطور کثیر جہتی نفاذ قانون ٹاسک فورس مشن کو جاری رکھے گی جو کہ ملک میں پیچیدہ نفاذ قانون کے ساتھ ساتھ پرتشدد جرائم کی تفتیش کے اہل بھی ہیں۔

10 ویں ایم پی بی این اس سے پہلے کویت اور افغانستان میں جدوجہد آزادی آپریشن اور کویت اور عراق میں عراقی آزادی آپریشن کی معاونت پر تعینات رہے ہیں۔

سی جے آئی اے ٹی ایف۔435 حفاظت افغانستان میں نظر بندی سرگرمیوں بشمول قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ، قیدیوں کو دوبارہ معاشرے میں پرامن طریقے سے رکھنے کے لیے تفریحی اور تعطیلاتی پروگراموں کے انعقاد کی نگرانی کرتی ہے اور مرمت اور نظر بند سرگرمیوں کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس اے این اے کے ساتھیوں کے لیے مشیر کا کام کرتی ہے۔ مشترکہ ٹاسک فورس-435 قید خانوں کی شرطیہ منتقلی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

 
ویڈیو، بصری / آڈیو، سمعی / تصویریں

تصویریں

Podcasts

There are no podcasts available at this time.

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,163+