صفحہ اول | خبریں | خبریں | مرینز نے تعیناتی سے قبل امریکی سٹیزنشپ حاصل کر لی
مرینز نے تعیناتی سے قبل امریکی سٹیزنشپ حاصل کر لی
منجانب Cpl. Isaac Lamberth, 3rd Marine Aircraft Wing
20120524_marines
خلیفہ بن سلمان پورٹ، بحرین (24 مئی، 2012) – وائس ایڈمرل مارک فاکس کمانڈر، امریکی بحری فوج سنٹرل کمانڈ ، پانچویں فلیٹ، مشترکہ میری ٹائم افواج ، اور وائس ایڈمرل جان ملر، بائیں جانب، یو-ایس-ایس اینٹرپرائیز (سی-وی-این-65) پر قیادت کی تبدیلی کی تقریب کے دوران جنرل جیمز میٹس کو سلوٹ کرتے ہوۓ جو کہ یو-ایس سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر ہیں۔ (یو-ایس بحریہ فوٹو منجانب ماس کمیونیکیشنز سپیشلسٹ فرسٹ کلاس سنتھیا ذی۔ ڈی لیون/ریلیز)

کمیپ لیتھرنیک، افغانستان (24 مئی، 2012) – مرین ونگ سپورٹ سکوارڈن 273 کے ساتھ منسلک دو مرین افغانستان تعیناتی سے قبل اپنی زندگیوں میں ایک اہم موڑ پر پہنچے۔

سٹاف سارجنٹ. جیسن کانسٹیبل، ایک واچ افسر اور کامبیٹ انجنیئر، اور سارجنٹ ہوزے گواڈاراما پیڈرازا، انتظامی ماہر اب امریکہ کے سٹیزن ہیں۔

کانسٹیبل، جو پہلے نیوزی لینڈ کے مقامی ہیں، نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ  محسوس کرتا تھا کہ میں ایک امریکی ہوں ۔

کانسٹیبل نے کہا کہ وہ 1985 میں امریکہ آۓ اور ملک میں چار سال ٹھہرنے کے بعد انہوں نے ہائی اسکول کے دو سال مکمل کیۓ۔ وہ 1991 میں واپس لوٹ آۓ اور 1993 میں مرین کور میں شامل ہونے سے قبل انھوں نے فینکس کے ایک ہسپتال میں ایک سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے کہا  کہ میرے والد مجھے فرانسیسی خارجہ فوج میں شامل کرنا چاہتے تھے ۔ اس کے بجائے، کانسٹیبل نے اپنے دوستوں کی رائے لی کہ امریکی افواج میں سب سے مشکل انتخاب کیا ہے تو انھیں نے بتایا کہ ملڑی کا سب سے مشکل حصہ مرین کور ہے۔

کانسٹیبل 1993 میں بھرتی ہوۓ اور کور کو چھوڑ دیا جب ان کی بھرتی کے چار سال ختم ہو گۓ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے بعد سات سال بغیر کسی بڑے واقعے کے گزارے تھے۔ جب میں کور سے نکل گیا تو سب کچھ ویسا نہیں تھا۔

کانسٹیبل نے کہا کہ انھوں نے اپنے ساتھی ، ان کے ساتھ تعلقات اور زندگی میں ان کے ایک مشترکہ مقصد کے احساس کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11/9  کے حملوں کے بعد،ان کے حب الوطنی کا جذبہ دوبارہ ابھرا آیا اور انھوں نے 2004 میں دوبارہ شملیت اختیار کر لی۔ 2005 میں وہ عراق میں تعینات ہوۓ، جہاں انھیں پرپل ہارٹ کا اعزاز اس وقت ملا جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرائی اور وہ زخمی ہوۓ۔

کانسٹیبل نے کہا کہ وہ اپنی سٹیزنشپ حاصل کرنا چاہتے تھے، اور انھیں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے لئے اس کی ضرورت بھی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی  کہ کلئیرنس کی ضرورت پڑنا شروع ہوئی لیکن میں حاصل نہ کر سکتا تھا کیونکہ میں امریکی سٹیزن نہیں تھا۔ ۔ انہوں نے اپنی سٹیزنشپ کا حلف افغانستان میں تعیناتی سے کچھ گھنٹے قبل لیا۔

گواڈاراما پیڈرازا نے مرکزی میکسیکو سے اپنے خاندان کے 11 افراد کے ساتھ آئڈاہو ہجرت کی۔ وہ ماؤنٹین ہوم میں پلے بڑھے اور 2004 ء میں مرین کور میں سے بھرتی ہوۓ۔ انہوں نے کہا کہ شمولیت  سے قبل ان کے پاس امریکہ کی مستقل رہائش تھی، لیکن ان کے پاس سٹیزن شپ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی روز مرہ کی سرگرمیوں کو سر انجام دینے کی صلاحیت کو متاثر کرنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب اپنا کام آسانی سے کرسکتا ہوں اور مجھے اپنے گرین کارڈ کی تجدید اور اپنے کام سے بعض کاموں کو کرنے کے قابل نہ ہو سکنے کے درد سر سے نجات مل گئی ہے ۔ یہ ایک بہت بڑی تسللی ہے۔

گواڈاراماپیڈرازا نے کہا کہ ان کی سٹیزن شپ کے حصول نے کام  پر ان کے لئے نئی راہیں کھول دی ہیں۔ ایک انتظامی ماہر کے طور پر، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سکواڈرن کے اہلکاروں کو ان کے استحقاق مل رہے ہیں اور ان کے ایوارڈز حاصل ہو رہے ہیں۔ نئی کلئیرنس ان کو اپنی تعیناتی کے دوران محفوظ نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہوا ۔ یہ میرے خاندان اور مرین کور کے لیۓ ایک درست کام تھا جو میں نے کیا۔ اپنا کام کرنے کے لیۓ، اس میں ماہر ہونے کے لیۓ، اور اپنے مرینز کی مدد کرنے کے لیۓ، مجھے اپنی سٹیزن شپ کی ضرورت تھی ۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+