صفحہ اول | خبریں | خبریں | مرینز، افغان پولیس نے آپریشن ڈبل چیک کے دوران پائیدار استحکام کے لیۓ مل کر کام کیا
مرینز، افغان پولیس نے آپریشن ڈبل چیک کے دوران پائیدار استحکام کے لیۓ مل کر کام کیا
منجانب Tommy Bellegarde, 2nd Marine Division
120124_soldier
کلیٹن، انڈیانا کے مقامی کارپورل نیتھن ڈیوڈسن، فاکس کمپنی، سیکینڈ بٹالین، چوتھی میرینز رجیمینٹ میں ایک فائیر ٹیم کے لیڈرآپریشن ڈبل چیک کے افتتاحی مرحلے کے دوران ایک رہائشی علاقے میں گشت کے دوران ایک گلی سے گزرتے ہوۓ۔ فاکس کمپنی کے مرینز، افغان نیشنل پولیس اور افغان قومی سلامتی فورس کے اہلکاروں نے آپریشن کے پہلے مرحلے کے دوران جنوبی مو سٰی قلعے ضلع کے خواجہ داد اور دیگرعلاقوں کو باغیوں کے خطرے سے آزاد کرانے کے لئے اس علاقے کو فوجی کارواِئی کے تحت محفوظ کر دیا۔ (فوٹو منجانب کارپورل ٹموتھی بیلگریڈ)

پٹرول بیس 7171، ہلمند افغانستان (24 جنوری، 2012) – افغان نیشنل سیکورٹی فورسزاور افغان نیشنل پولیس کے اہلکارورں نے فاکس کمپنی، سیکینڈ بٹالین، چوتھی مرین رجیمنٹ کے مرینز اور ملاحوں کے ساتھ کام کر کے جنوبی ضلع موسٰی قلعے اور صوبہ ہلمند کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیۓ آپریشن ڈبل چیک شروع کیا جو کہ 3 جنوری کو اس وقت شروع ہوا جب مرینز کے ہیلی کاپٹر اس علاقے میں داخل ہوۓ۔

فوجیوں نے پٹرول بیس 7171 کے جنوب میں بسے ہوئے ضلع کے چند علاقوں سرکیان، خواجہ داد اور موصلمانی کو باغیوں  کے خطرے سے محفوظ کیا ، جو حالیہ برسوں میں باغیوں کے لئے محفوظ پناہ گاہیں تھیں ۔ آپریشن کے پہلے ہفتے کے دوران ہی افغان یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی کے لیۓ ہم نے چوکیاں تعمیر کیں تاکہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اس علاقے کا کنٹرول طویل مدت تک برقرار رکھ سکے۔

مڈلینڈ، ٹیکساس کے مقامی کیپٹن ایرن اوٹری، فاکس کمپنی کے کمانڈنگ افسر نے کہا کہ فاکس کمپنی موسٰی قلعے کے خشک دریا کے مشرقی حصے پر دشمن افواج میں انتشار پھیلانے کے لیے ذمہ دار تھی ۔ آپریشن کے ابتدائی مرحلے کے دوران،... ہم نے ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا اور دشمن کے اہداف، پناہ گاہوں، ذخیروں اور دوسری چیزوں کو نقصان پہنچایا تاکہ دشمن کا توازن خراب کیا جا سکے، جس سے ہماری انجینئرنگ کے اثاثوں اور افغان پولیس کو وہ چوکیاں قائم کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس مرحلے کو مکمل کر لیا ہے اور اب ہم طویل مدتی آپریشن کے مرحلے میں آچکے ہیں، جس میں ہم ان کی چوکیوں کی مدد کے لیۓ افغان یورنیفارمڈ پولیس[ اے- یو- پی] کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

اے- یو- پی اور مرینز آپریشن کے دوران ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، لیکن افغان آزادانہ طور پر بھی تمام اے- یو- پی کی گشت اور امن و سلامتی کی نگرانی اپنی نئی چوکیوں سے کر رہے ہیں۔

اوٹری نے کہا  کہ[اے یو پی] اہم کوشش کر رہی ہے ، وہ مرینز کے ساتھ  ان کے ہدف کی صفائی کے دوران ابتدائی مرحلے پر وہاں موجود تھے، وہ اس وقت بھی وہاں تھے جب چوکیوں کی تعمیر کے لئے جگہیں منتخب کرنی تھیں، جب چوکیوں کی حفاطت کے لیے لوگوں کی ضرورت تھی، جب ان چوکیوں کی تعمیر اور پھرجب مقامی عوام کے ساتھ مل کران چوکیوں سے کام کرنے کا عقت ایا تب بھی وہ وہاں موجود تھے۔

افغان حکومت کا مقصد یہ ہے کہ براہ راست بات چیت کے ذریعے اس علاقے کے باشندوں کی حمایت حاصل کرلیں اورعوام کو یہ دکھائیں کہ جی-آئی-آر-او-اے مستقل طور پر اس علاقے میں موجود ہے اور ایک ظالم اور جابر بغاوت کے مقابلے ایک بہتر متبادل فراہم کر سکتی ہے۔

اس نے مزید یہ کہا کہ  منصور، ایک اے یو پی آپریشن میں حصہ لینے کے کمانڈر نے کہا کہ باغی بہت محفوظ تھے، وہ اپنے آپ کو یہاں  محفوظ سمجھتے تھے کیونکہ لوگ ان کی حمایت کرتے تھے ۔ باغی تباہ کر رہے ہیں، وہ یہاں تشدد کر رہے ہیں].. اگر ہم یہ ثابت کردیں کہ ہم یہاں مدد کرنے آۓ ہیں -- ہم یہاں تباہ کرنے نہیں آۓ تھے... تو ہم انہیں اس بات کا یقین دلا سکتے ہیں کہ ہم کون ہیں۔

ڈبل چیک کے ابتدائی مقاصد کو حاصل کر لیا گیا ہے اور اب سالوں بعد پہلی بار میں اس ضلع  کی تاریخی شورش زدہ جنوبی علاقوں میں جی-آئ-آر-او-اے کی موجودگی قائم ہوگئی ہے۔ فوج اب علاقے کے طویل المیعاد مستقبل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایک خودمختار اورآزاد افغان نیشنل پولیس کی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے منصوبہ بنا رہی ہے۔

اوٹری نے کہا  کہ جس حتمی نتیجےکی ہمیں خواہش ہے اور جو چیز ہم چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ پولیس ان چوکیوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے قابل ہو اور ایسا کرتے ہوئے عوام کے لئے سیکورٹی فراہم کرسکیں، اور وہ ایسا مرینز کی مدد کے بغیر خود کرنے کے قابل ہوں ۔  ہم انہیں ابتدائی طور پر مدد فراہم کریں گے، انھیں شروع کروائیں گے، ان کو وہ اعتماد مہیا کریں گے جس کی انھیں اس علاقے میں کاروائی کرنے کے لیۓ ضرورت ہے، اور پھر انہیں کام خود مکمل کرنے دیں گے۔

مدیر کا ​​نوٹ: سیکینڈ بٹالین، چوتھی مرین رجیمنٹ اس وقت سیکینڈ مرین ڈویژن میں رجیمنٹل کامبیٹ 6 ٹیم (فارورڈ)، جو ٹاسک فورس لیتھرنیک کی قیادت کرتی ہے ان کو تفویض ہے۔ ٹاسک فورس ریجنل کمانڈ کے زمینی کامبیٹ عنصر (جنوب مغرب) کے طور پر خدمات انجام دیتی ہے اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی انسداد بغاوت کی کارروائیوں پر عمل کرنے کے لئے افغان نیشنل سیکورٹی فورس اور حکومت کے ساتھ شراکت میں کام کرتی ہے۔ یونٹ افغان عوام کی حفاظت، باغی افواج کو شکست دینے اور اے این-ایس-ایف کو اپنے آپریشن کے علاقے کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے، اور استحکام ، ترقی، اور جائز گورننس کی توسیع کے لیۓ ان کی بھرپور مدد اور حمایت کرتے ہیں
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120511-N-NN926-057

120511-N-NN926-057
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
17,356+