صفحہ اول | خبریں | خبریں | افغانستان میں مرین انجنئیرز کی قیادت کی منتقلی
افغانستان میں مرین انجنئیرز کی قیادت کی منتقلی
منجانب 1st Lt. Tyler Morrison, 1st Marine Logistics Group
120531_flag
افغان لوکل پولیس ٹریننگ کورس کا ایک لیفٹیننٹ کرنل سکاٹ کی بالڈون (دائیں)، 9ویں انجینئر سپورٹ بٹالین کے کمانڈنگ افسر اور سارجنٹمیجر ویسلی شیفر، بٹالین کے سارجنٹ میجر، کیمپ لیتھرنیک، افغانستان، میں 30 مئی کو قیادت کی منتقلی کی تقریب کے دوران یونٹ کے رنگوں میں ایک افغان مہم کے جھنڈے کا اضافہ کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب لینٹننٹ ٹائلر موریسن)

کیمپ لیتھرنیک، افغانستان (31 مئی، 2012) -  سیکینڈ مرین لاجسٹکس (فارورڈ) گروپ  اور فرسٹ مرین لاجسٹکس گروپ (فارورڈ) 9ویں انجینئر سپورٹ بٹالین نے ایک کامیاب تعیناتی اور انجینئرنگ کی مدد فراہم کرنے کے بعد 30 مئی کو ایک منتقلی کی تقریب میں اپنی ذمہ داریاں 8ویں انجینئر سپورٹ بٹالین کو سونپ دیں۔

9ویں ای-ایس-بی کے کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل سکاٹ بالڈون، اور سارجنٹ میجر ویسلی شیفر، بٹالین کے سارجنٹ میجر، نے دونوں یونٹوں سے مرینز اور ملاحوں کے دستے کے سامنے اپنی جگہ لی اور افغان مہم کے جھَنڈے کو اپنے تنظیمی رنگوں میں شامل کیا۔ یہ نیا جھَنڈا اُس محنت کی علامت ہے جو 9ویں ای-ایس-بی نے اپنی تمام تعیناتی کے دوران کی، اور ااس رنگ کا ان کی یونٹ میں اضافہ، اس بات کو یقینی بناۓ گا کہ ان کی لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ۔ 9ویں ای- ایس- بی کی قیادت نے اس کے بعد اپنے رنگوں کو تہ کیا، علامتی طور پر اپنی تعیناتی کا اختتام کرتے ہوۓ۔

اس کے برعکس، 8ویں ای-ایس- بی کے کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل فرڈیننڈ لانٹیرو، اور سارجنٹ میجر جان بنکس، بٹالین کے سارجنٹ میجر، نے اپنی یونٹ کے رنگ کو کھولا اور فرسٹ ایم ایل جی (فارورڈ) کو جنرل انجینئرنگ کی مدد فراہم کرنے کی ذمہ داری کا فرض سنبھالا۔

تقریباً اپنے سات مہینے کی تعیناتی کے دوران، 9ویں ای-ایس-بی نے آئی-ایس-اے-ایف مرین ایئر گراؤنڈ ٹاسک فورس کی مدد میں جامع پیمانے پر انجینئرنگ کی کاروائیاں منظم کیں۔ ملاحوں اور مرینز نے ان گنت گشتی چوکیوں، کامبیٹ آؤٹ پوسٹ، اور فارورڈ آپریثنگ بیس کی تعمیر، ان کو مظبوط اور بہتر بنایا۔ انہوں نے جنگی علاقوں کی نقل و حرکت میں اضافہ کرنے کے لئے موجودہ پلوں اور سڑکوں کی مرمت کی اور نئوں کی تعمیر کی۔ 9ویں ای-ایس-بی کی کارروائیوں کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تیل کے ذخیروں اور پانی کی تقسیم کی سہولیات بھی فراہم کی جس نے فوجیوں کو جنگ میں قائم رکھا۔

مجموعی طور پر مرینز اور ملاحوں نے ہلمند صوبے بھر میں 150،000 سے زیادہ میل کا سفر طے کیا، 85.672 میٹر لمبی سڑکوں کو بہتر بنایا، 11 ملین سے زائد گیلن پانی  کیا، اور آٹھ ملین سے زائد گیلن ایندھن فراہم کیا۔

فرسٹ ایم-ایل-جی (فارورڈ) کے کمانڈنگ جنرل، بریگیڈئیر جنرل جان جے۔ براڈ میڈو نے نويں ای-ایس-بی کی کامیاب تعیناتی کو سراہنے کے لیے موقع کا فائدہ اٹھایا۔

بریگیڈیئرجنرل براڈ میڈو نے کہا کہ میں اس کام پر خاص طور پر فخر کرتا ہوں جو 9ویں ای-ایس-بی نے کیا ہے۔ انہوں نے واقعی میں اس جنگی علاقے کی تشکیل نو کی ہے، اور اس بٹالین نے مرین ایئر گراؤنڈ ٹاسک فورس اور آر-سی (ایس- ڈبلیو) کی کامیابی کے لئے شاندار کام کیا ہے۔ 9ویں ای- ایس- بی ایک شاندار میراث اور ایک بہت اچھی کارکردگی یہاں چھوڑ کر جا رہی ہے۔ افغانستان کے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے جو 9ویں ای-ایس- بی نے یہاں کیا ہے۔

 

بریگیڈیئرجنرل براڈ میڈو نے لانٹیرو اور 8ویں ای-ایس-بی کے مرینز اور ملاحوں کو بھی افغانستان میں خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا مشن ان سے پچھلے لوگوں کے مشن سے کس طرح مختلف ہے۔

 

بریگیڈیئر جنرل براڈ میڈو نے وضاحت کی کہ آپ کی تعیناتی کافی حد تک مختلف ہو گی ۔ جب آپ ان منصوبوں کو جاری رکھ رہے ہوں گے، آپ نہ صرف ایک جنگی علاقے کو بڑے پیمانے پرنئی شکل دینے میں مدد جاری رکھیں گے، بلکہ اپنی بٹالین کو بھی نئی شکل دیں گے اور مستقبل کے یونٹ کی کامیابی کے لئے راہ بنائیں گے۔ یہ واقعی میں نظریے اور توجہ میں تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

اپنے تبصرے میں بالڈون نے اپنی بٹالین کی محنت کی تعریف کی اور کور بھر کے مرین انجنئیرز کے لیۓ اس تقریب کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔

"یہ ایک دور کا اختتام ہے۔ عراق اور افغانستان میں جنگی کاروائیوں کے تقریباً ایک دہائی کے بعد، یہ انجنیئر کی مدد کی بٹالینوں کے درمیان آخری قیادت کی منتقلی ہے۔ ہم یہ دکھانے کے لیۓ، کہ جب آپ اپنے انجینئرز کو بڑے پیمانے پر اکٹھا کرتے ہیں تو ایک انجنیئر کی مدد کی بٹالین کیا کر سکتی ہے ، کا ایک مظاہرے پیچھے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔"

لانٹیرو نے 9 ویں ای-ایس- بی کو اپنے بنیادی سٹیشن اوکیناوا، جاپان واپسی پراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس اپنی بٹالین کے کام شروع کرنے کے جوش اور عظیم کامیابیوں کو ایک ہی جملے میں بیان کرنے کی کوشش کی۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+