صفحہ اول | مرکزی کمان کے متعلق | اتحادی ممالک | خبریں | باغیوں کے خلاف مرینز اور افغان فوج کی کاروائی کامیاب رہی
باغیوں کے خلاف مرینز اور افغان فوج کی کاروائی کامیاب رہی
منجانب Sgt. James Mercure, Regimental Combat Team 6
 120604_kick
افغان نیشنل آرمی کے پرائیویٹ سانگر، ویپنز کمپنی، سیکینڈ کندک، 215 کور، 25 مئي، 2012 کو آپریشن ثریپ ہاؤس کے دوران دیہ مشیک گاؤں میں دشمنوں کی تلاش میں ایک دروازے کو ٹھوکر مار کر کھولتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ جیمز مرکیور)

دیہ موشیک، افغانستان (04 جون، 2012) – ایک اور دروازہ کُھلا جب ایک افغان فوجی نے اپنا بوٹ اس کی لکڑی کی چوکھٹ پر زور سے مارا۔ جانوروں کے گوبر کی بو سے اسے اپنی ناک میں جلن  محسوس ہوئی۔

اس نے لانس کارپورل، جو اس کے ساتھ گشت پر تھا، سے اسی دن یہ سیکھا تھا کہ ٹھوکر مار کر دروازہ کس طرح کھولا جاتا ہے۔

جس شہر کو وہ باغیوں سے صاف کر رہے ہیں وہ دیہ مشیک ہے۔ آپریشن ٹریپ  ہاؤس ، 29 – 23 مئی کے دوران، مرینز اور سیلرز،فرسٹ بٹالین، 8 ویں مرینز، رجیمنٹل کامبیٹ ٹیم 6، نے افغان نیشنل آرمی اور افغان نیشنل سول آرڈر پولیس کے ساتھ شراکت داری میں باغیوں کی نقل و حرکت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے اورعلاقے میں دشمن جنگجوؤں کو مار ڈالنے کے لیۓ کام کیا۔

فرسٹ لیفٹننٹ ڈیون کلیریڈی جو ایکرن، اوہائیو تیسری پلاٹون کمانڈر، الفا کمپنی، فرسٹ بٹالین، 8ویں مرین سے ہیں، نے کہا کہ ہمارا مقصد وہاں موجود ہونا اور دشمن سے لڑائی شروع کرنا تھا۔ ہم کافی جارح علاقے میں جا رہے تھے، اور ہم انھیں اپنی پناہ گاہوں سے باہر آنے  کے لیئے مجبور کرنا چاہتے تھے۔

صحرا کی جلا دینے والی گرمی میں، پانی، خوراک، اور گولہ بارود ساتھ باندھنے کی وجہ سے وزن کے ساتھ مرینز اور افغان فورسز نے خود ساختہ دھماکہ خیز آلات، ہتھیار میگزین، اور گولہ بارود پایا۔ تمام آپریشن کے دوران انھوں نے باغیوں سے لڑائی بھی لڑی اور انھیں ہلاک بھی کیا۔

سارجنٹ. بین سانٹو، اسکواڈ رہنما، الفا کمپنی، فرسٹ بٹالین، 8 ویں مرینز، جو کنال ونچیسٹر، اوہائیو سے ہیں، نے کہا کہ  ہر شخص نے ویسا ہی کام کیا جس کی اسے تربیت دی گي تھی، طالبان کو شکست ہو رہی ہے، اور وہ ہم سے لڑتے لڑتے تھک گئے ہیں۔ ہم انہیں پیچھے دھکیلتے جاتے ہیں تاکہ ہم سکیورٹی کی قیادت اے-این-ایس-ایف کو منتقل کر سکیں۔

افغان نیشنل آرمی کے فوجی مرینز کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ قیادت سنبھالنا شروع کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

اے-این-اے کے پرائیویٹ جمعہ گل، ویپنز کمپنی، سیکینڈ کندک، 215 کور، نے کہا کہ ہم نے مرینز سے بہت کچھ سیکھا اور اب ہم اس علم کو دشمن کے خلاف استعمال کرتے ہے۔ ہم ایک ہو کر لڑتے ہیں اور وہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+