صفحہ اول | خبریں | خبریں | کابل کو خوبصورت بنانے کا پروگرام نوجوانوں کو کام فراہم کرتا ہے
کابل کو خوبصورت بنانے کا پروگرام نوجوانوں کو کام فراہم کرتا ہے
022813_Cleanup
کابل میں نوجوانوں، شہر میں ایک نئے صلاحیت کی تعمیر کے پروگرام میں کام کر رہے ہیں جسے شھر کے میئر اور ٹاسک فورس سینچرین نے تیار کیا ہے اور اسے کابل یوتھ کور کہا جاتا ہے،27 فروری،2013 کو کابل کی گلیوں سے مٹی کے ڈھیر صاف کرتے ہوۓ۔ کمیونٹی پروگرام مردوں کے گروہوں کو نوکری دیتا ہے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے کچرا صاف کرنے اور درخت لگانے میں مدد دینے کے لیۓ۔ (ڈی او ڈی ےوٹو منجانب کیپٹن ماروون بیکر)

کابل، افغانستان - ایک نیا پروگرام شہر کے میئر، محمد یونس نواندش اور ٹاسک فورس سینچرین کے کمانڈر برگیڈیر جنرل ولیم ہال کی طرف سے حال ہی میں شروع کیا گیا یہاں کمیونٹی فوائد فراہم کر رہا ہے جس کے طویل مدت کے مثبت نتائج ، صلاحیت کی تعمیر کی اتحادی سرگرمیوں جیسا کہ پولیس کے افسران ایک تربیت اور اسکولوں کی تعمیر، کے ہونے کے احساس میں بہت وقت لگ سکتا ہے۔

کابل یوتھ کور پروگرام شہر بھر میں 17 سال سے لے کر 21 تک کی عمر کے نوجوانوں مردوں کے لئے کل وقتی کام اور زندگی کی مہارتیں سیکھنے کا مواقع فراہم کرتا ہے۔

نواندش نے پروگرام کے افتتاح کی سرکاری تقریب کے دوران ،جس کا انعقاد 11 فروری کو ہوا، کہا کہ ""میں ان نوجوانوں کو نئے ہنر سیکھنے کا موقع دینے پر خوش ہوں "۔

پروگرام میں، 80-مردوں کی ٹیموں آٹھ ماہ کچرہ اٹھاتے، مٹی ہٹاتے، اور شہر بھر میں پھول لگاتے گزاریں گیں، جبکہ ہر کارکن ایک باقاعدہ تنخواہ اور قیام کی جگہ ملے گی۔

پروگرام منیجرز، جو شہر کے ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کا اس سال کابل بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پھول، درخت، اور جھاڑیاں لگانے کا منصوبہ ہے۔

کابل میں گزشتہ چند سال کے دوران لوگوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اوراس کی آبادی اب تقریبا پچاس لاکھ باشندوں کے قریب ہے۔ شہری سڑکوں کے کنارے لگے کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے جمالیات، ماحولیاتی نقصانات اور ممکنہ بیماریوں اور صحت کے مسائل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ شہر کی صفائی میئر کی اولین ترجیح ہے، لیکن، چونکہ حفظان صحت کا محکمہ کچرے کے انتظام کو قابو نہیں کر پا رہا، زیادہ تر کچرا سڑکوں کے کنارے پڑا رہتا ہے۔

نئے کابل یوتھ کور کے پروگرام کے ذریعے کام پر رکھے گۓ نوجوان مردوں میں سے کچھ کو کچے کے انتظام کے کارکنوں کے طور پر رکھا جائے گا، جبکہ دوسرے مالی بنیں گے۔

ذبیح اللہ ، ایک 18 سالہ نوجوان جس نے اس پروگرام کے تحت ایک مہینہ پہلے کام کرنا شروع کیا ہے، نے کہا کہ "جب میں یہ پروگرام ختم کروں گا، میری امید ہے کہ میں شھر کے لیۓ مالی کے طور پر کام کرتا رہوں،" ۔

یوتھ کور کے کارکنوں نے ایک دن میں شھر کے ارد گرد آٹھ گھنٹے تک کام کرنےکرتے ہیں اور ہر ماہ تقریبا 200 ڈالر کماتے ہیں۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ"کبھی کبھی کام سخت ہوتا ہے" ۔ "کھودنا سب سے مشکل ہے، لیکن مجھے کام کی ضرورت ہے تاکہ میں پیسے اپنے خاندان کو بھیج سکوں۔"

نیا پروگرام نہ صرف شہر کے ظاہری حالت اور ہوا کے معیار کو بہتر بناتا ہے، بلکہ کابل کی کمزور نوجوانوں کی اقتصادی صلاحیت بھی بڑھتا ہے۔

اگرچہ اتحادی افواج کابل میں یوتھ کور پروگرام میں مدد دے رہی ہیں، اس طرح کے پروگراموں کی ذمہ داری، معیشت کو بہتر بنانا، اور معاشرے کو مستحکم بنانا جلد ہی مکمل طور پر کابل کے رہائشیوں کے کندھوں پر آ جاۓ گي۔

نوندیش نے کہا کہ"2014 کے بعد، مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ہم اس منصوبے کو جاری رکھیں گے " ۔ "اس پروگرام سے ہر کوئی فائدہ اٹھاتا ہے: شہر، نوجوانوں اور ان کے خاندان۔"

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+