| اردن کے فوجی کی آخر کار قربانی |
منجانب , Regional Command-East Public Affairs شئیرمتعلقہ خبریںصوبہ لوگار، افغانستان جون 7، 2011 - اردن کے افراد پہلے لیفٹیننٹ مجید ابو قادیری کی وفات پر سوگ منا رہے ہیں جو کہ اس وقت وفات پائے جب باغیوں نے انکے انسانی امداد کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس کو وہ صوبہ لوگار، افغانستان مئی 22 کو اپنی حفاظت میں لے کر جارہے تھے۔ قادیری، جسے دور دراز کے گاؤں کو طبی اور غذائی اشیا فراہم کرنے والے قافلے کی سکیورٹی سونپی گئی تھی، سڑک کے کنارے پھٹنے والے ایک بم کی وجہ سے مر گیا۔ دھماکے سے اس کے تین آدمی بھی زخمی ہوئے۔ ٹاسک فورس ناشمی کمانڈر، اردن آرمی کرنل الصہیم میخلد نے بتایا کہ میرے افسران میں سے کسی ایک کی جان کا ضیاع بھی افغانستان میں ہمارے مشنز پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ قادیری بہترین اردنی افسروں میں سے ایک تھا جس نے ﴿اردن مسلح افواج﴾ کی عالمگیر جانی پہچانی شہرت قائم رکھنے کے لیے امداد دیتے ہوئے اور ہر اس شخص کا درد مٹاتے ہوئے جسے اس نے امداد دی ہو، کبھی اپنی کوشش نہیں چھوڑی۔ قادیری نے ٹاسک فورس یونٹ کےلیے مقرر کی گئی یونٹ اور جسے صوبہ لوگار میں فارورڈ آپریٹنگ بیس شینک میں قائم کیا گیا تھا کے لیے ٹی ایف ناشمی کے ساتھ کام کیا۔ میخلد کے مطابق، لیفٹیننٹ خطروں کے باوجود افغانستان کے شہریوں کی مدد کرنے میں بہت فخر محسوس کرتا تھا۔ میخلد نے کہا کہ ہم لڑائی کے علاقے میں چلتے ہوئے اسی طرح کی چیزوں کے واقع ہونے کی توقع رکھتے ہیں جب ہمارے فوجی اتحادی فوجیوں کے ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں اور ہم کسی قسم کے کام کرنے میں دیر نہیں کرتے۔ ہم اسی طرح سے یہ کام جاری رکھیں گے کیونکہ یہ بہت اہم ہے، یہ ہماری سب سے بڑی سرگرمی ہے۔ ہم اتنا آگے بڑھیں گے جتنا کہ ہم بڑھ سکتے ہیں۔ آگے بڑھنے میں علاقے میں درجنوں انسانیت کی خدمت کے پروگرام شامل ہیں۔ بالکل ابھی ٹی ایف ناشمی نے فرنیچر اور قرآن کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے 34 مسجدوں کو دوبارہ ٹھیک کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایف ناشمی نے خوراک، طبی اشیاء اور انسانی خدمت کے لیے امداد تقسیم کی اسکولوں کی از سر نو مرمت کی، سڑکیں تعمیر کیں اور ضلع محمد آغا اور گاؤں کشی میں گھروں میں پانی پہنچایا۔ میخلد نے کہا کہ افغانستان میں کنگڈمز انسانیت مشن کے حصے طور پر اردن کی فی میل اینگیجمنٹ ٹیمیں افغانی عورتوں کے حقوق کی آگاہی بڑھانے کے لیے اور تعلیمی اور صحتی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ٹی ایف ناشمی باقاعدہ طور پر امن پیغام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مذہبی سیمینار اور ریڈیو پروگرامز منعقد کرتا ہے جو اسلام کے صحیح تصور کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردنی مسلح افواج ایک مسلمان قوم کے طور پر اپنے اتحادی فوجی ساتھیوں کے ہمراہ فخر کرتی ہیں اور باغیوں کے خلاف لڑائی اور افغانستان کی قوم کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میخلد نے کہا کہ شراکت داری اس بات سے واضح ہو گئی کہ اتحادی افواج نے قادیری کی موت کے بعد مدد کی۔ میخلد نے کہا کہ میں، میرے افسران اور فوجی اور پورا اردن اس امداد کی تعریف کرتے ہیں جو ہمارے ہیرو کو پیش کی گئی۔ سب سے اہم بات لاش کی تلاش تھی، اس میں صرف18 گھنٹے لگے ۔ میں اچھا محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے فوجیوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہوتا ہے جیسا کہ امریکی فوجیوں کے ساتھ، یہ بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھی کہ اردنی فوجی کی قربانی جے اے ایف کو اپنے غریب لوگوں کو کسی بھی وقت کہیں بھی امداد فراہم کرنے کے مشن کی تکمیل پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ بغیر تھکے جے اے ایف انسانیت کے لیے بہتری اور سکیورٹی کی تلاش کرتے ہوئے میانہ روی کے اسلام کا پیغام پھیلانے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















