صفحہ اول | خبریں | ایساف اور افغانیوں نے نوروز کا جشن منایا
ایساف اور افغانیوں نے نوروز کا جشن منایا
منجانب , ISAF Public Information Office

بگرام ائیر فیلڈ، افغانستان (21 مارچ، 2010) - بہار شروع ہو چکی ہےبرف اب پگھل رہی ہے اورہرے بھرے درخت  لہرا رہے ہیں اوراب دن بھی لمبے ہوتے جا رہے ہیں۔ افغانستان میں موسم بہار ہی سے افغان کے نۓ سال یعنی کے نوروز کا آغاز ہوتا  ہے۔

 

فارسی میں نوروزکا مطلب "نیا روز" ہے اور یہ ایک قدیم فارسی رواج ہے۔ یہ دِن موسم بہار کی پہلی اور شمسی کیلنڈر کے ایک نۓ سال کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے اور موسم بہار میں یہ اُس دن منایا جاتا ہے جب دن اور رات کی لمبائی برابر ہوجاتی ہے۔ بیشتر ایسا 21 مارچ کے دن کو ہی ہوتا ہے۔

 

نوروز  کے اعزاز میں بین الاقوامی سکیورٹی امدادی فورسز یا ایساف نے 18 مارچ کو افغان قومی سکیورٹی فورسز اور افغان حکومت کے عہدہ داروں کی بگرام  ائیرفیلڈ پر "افغان نائٹ لائیو" رات کے کھانے کے جشن پر ایک بافاعدہ دعوت کی۔

 

سی جے ٹی ایف - 82  کے تحقیقاتی مینیجر رویا شریف سلطانی  نے کہا کہ "تا کہ اس تقریب میں سارے لوگ بے تکلف ہو کر ساتھ مل کر جشن منا سکیں اِس کا انتظام [مشترکہ ٹاسک فورس - 82] نے  ہمارے افغان دوستوں کے ساتھ نوروز کا جشن منانے کے لۓ کیا ہے۔"

 

سی جے ٹی ایک -82 کے ڈپٹی عملے کے سربراہ، فوجی لیفٹیننٹ کرنل کارولائن ہوپر نے کہا کہ "نیے سال کے لیے افغانی ایک اہم جشن مناتے ہیں اور ہم اس جشن میں ان کے ساتھ شرکت کرنا چاہتے تھے۔ اِس جشن نے ہمیں لوگوں کو  اکٹھے کر کے اپنی شرکت داری میں اضافہ کرنے کا ایک موقعہ فراہم کیا ہے۔

 

بی اے ایف [بگرام ائیر فیلڈ] پرجشن نوروز کے موقع پر افغان نائٹ لائیو تمام امریکی اتحادی اور افغان ساتھیوں کے لۓ ایک اہم افغان روایتی تقریب منانے کے لۓ شروع کی گئ تھی۔

 

سی جے ٹی ایف -82 کے کمانڈر امریکی فوجی میجر جنرل کرٹس سکیپروٹی نے کہا کہ "ہم سب مل کر بہت محنت کر رہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی صحبت سے بھی لطف اندوذ ہونا چاہیے کیونکہ ایسی چیزیں ہی ہماری شرکت داری کو مضبوط بناتی ہے۔"

 

 انسانی خطے کی مشاورتی ٹیم کے ایک ماہر بشریات اور افغان نائٹ کے بانی اور منتظم  ڈاکٹر جیمز ایمری نے وضاحت کرتے ہوۓ بتایا کہ یہاں بھی اے ایف میں نوروز کا جشن منانے کی بہت سی وجوہات ہیں۔

 

ایمری نے کہا کہ "افغانیوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ہمارے دستوں کی ہمت افزائی ہوگی اوراِن کو وہاں پرافغانیوں سے آسانی اور اعتماد ملے گا اور یہ ہمارے مشن کی کامیابی کے لۓ بہت اہم ہیں کیونکہ افغانستان میں ہرکام کسی اچھے ذاتی تعلقات کی بنا پر ہوتا ہے۔"

 

یہ جشن ان لوگوں پر افغان ثقافت کو بھی ظاہر کرتا ہے جو اس سے مانوس نہیں ہیں۔ ایمری کو امید ہے کہ یہ ہماری منصوبہ بندی اورمشنز کو انجام دینے کے عمل پربھی اثرڈالے گا اور اُسی گھسی پٹی منفی سوچ کا توڑبھی بنے گا۔

 

ایمری نے مزید کہا کہ جشن منانے سے ان افغانیوں کو جو کہ بی اے ایف پر کام کرتے ہیں سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

 

یمری نے کہا کہ" ایک گرم جوش مسکراہٹ اور خوشگوار خیرسگالی ہمارے افغان ماتحت ملازمین کے دل جیت لیتی ہے۔ اِس سے نہ صرف بھر پور خلوص پیدا ہوتا ہے بلکہ اِس  سے گیٹ سے باہرکے اردگرد کے قصبوں اور گاؤں تک ہمارے اچھے کرداروں کی خبر پہنچ جاتی ہے۔"

 

جشن میں مختلف افغان کھانے، موسیقار اور ایتن ناچنے والوں کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

 

شریف ساطانی نے کہا کہ "رات کے کھانے کے بعد ایک افغان قومی رقص پیش کیا گیا تھا جو کہ سراور گردن کی بہت  سی  جنبشوں  کے ساتھ بڑا دلچسپ لگا اوربہت سے لوگوں نے یہ رقص پہلی بار دیکھا تھا۔

 

حب سے 1957 میں فارسی کیلینڈر اپنایا گیا ہے طالبان کی حکمرانی کے دور کے علاوہ افغانستان میں نوروز کا جشن ہر سال یہاں منایا جاتا رہا ہے۔

 

رویا شریف ساطانی نے کہا کہ " طالبان کی حکمرانی کے دور میں نوروز پر پابندی لگا دی گئی تھی اور جونہی وہ رخصت ہوۓ لوگوں نے دوبارہ جشن منانا شروع  کر دیا ۔"

 

نوروز کے جشن اور افغان نائٹ لائیوجیسی تقریبات امید ہے کہ مستقبل میں دوسرے ایساف اڈوں اور عارضی فوجی اڈوں پر بھی  منعقد ہوں گی۔

 

ایمری نے کہا کہ میری خواہش یہ ہے کہ افغانیوں کے ساتھ  کام کرنے میں جس شفقت، سخاوت، مزاح  اور دوستی کا میں نے مظاہرہ دیکھا ہے دوسرے لوگوں کو بھی ایسے ہی تجربات حاصل ہو سکیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+