صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | جنگ کے بتدریج خاتمے کے ساتھ ساتھ عراقی اپنی سکیورٹی بہتر بنا رہے ہیں
جنگ کے بتدریج خاتمے کے ساتھ ساتھ عراقی اپنی سکیورٹی بہتر بنا رہے ہیں
منجانب , American Forces Press Service

ایک عراقی فوجی قطار میں کھڑا ہے۔
واشنگٹن ( 21 اپریل، 2010)  -  پینٹاگون کے زرائع ابلاغ کے وزیر جیف مورل نے بدھ کے روز کہا کہ پچھلا ہفتہ عراق میں سکیورٹی کی بہتری کے حوالے سے بہت اچھا رہا جس میں القاعدہ کے دو رہنما عراقی قیادت میں ہونے والی ایک کاروائی میں مارے گۓ تھے۔

مورل نے پینٹاگون کی ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ علاوہ ازیں عراقی فورسز نے عراق کے ایک دوسرے علاقے میں ایک اور القاعدہ کے رہنما کو گرفتار کر کے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

مورل نے کہا کہ "عراق میں القاعدہ کا رہنما بننے کے لیۓ یہ ایک اچھا وقت نہیں ہے اس کام میں عمر چھوٹی ہو جاتی ہے۔"

مورل نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ امریکی فوجیں ان کاروائیوں میں عراقی فورسزکے ساتھ شریک تھیں تاہم عراقی فورسز نے ہی معلومات اکٹھی کیں اور ان کو استعمال کیا جس کی وجہ سے یہ کاروائی کامیاب ہو سکی اور انہوں نے ان دونوں کاروائیوں میں قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ "جس چیز کو وہ ابھی تک پوری طرح ترقی نہیں دے سکے ہیں ہمارے پاس  اس کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ ایک عظیم مشترکہ کاروائی تھی جس میں ان تین اشخاص کو مار دیا گیا جو امریکی اور اتحادی فوج کے علاوہ بیشمار معصوم عراقیوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

مورل نے کہا کہ جوں جوں عراق میں امریکی شمولیت اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے امریکی لڑاکا  دستے ملک سے اگست کے آخر تک نکل جائیں گے۔  امریکہ کا مصمم ارادہ ہے کہ وہ ان غلطیوں کو نہ دوہرائیں جو انہوں نے 1980 کی دہائی میں افغانستان میں کی تھیں۔

اگست میں آپریشن عراقی آذادی ختم اور" آپریشن نیو ڈان" [آپریشن نیا سویرا]  شروع ہو رہا ہے۔ اس میں امریکی فورسز مشاورتی کردار ادا کریں گی۔

مورل نے وضاحت کی کہ ساری امریکی فورسز2011  کے آخر تک عراق سے  نکل جائینگی۔  مالی سال 2010 میں عراقی سکیورٹی فورسز کے لیۓ اضافی 1 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ پیسہ عراقی سکیورٹی فورسز کی صلاحیت  تیزی سے بڑھانے کے لیۓ استعمال ہو گا۔ عراقی بجٹ  کے موجودہ طریقہ کار کے پاس غالبا"  اتنے وسائل نہیں ہیں کہ جس چیز پر سرمایہ کاری کی ضروت ہو وہ اتنی جلدی اس پر خرچ کر سکیں جتنی جلدی امریکہ اس رقم کو خرچ کر سکتا ہے۔

مورل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اس خرچے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس فلم کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا جس میں افغانستان میں کانگریس کی طرف سے پارلیمانی قوتیں جس نے ملک سے سوویت یونین کو باہر نکالنے پر اربوں کی سرمایہ کاری کی تھی اور اُس کے بعد  ٹیکساس کانگریس کے ایک رکن کی اپنے ساتھیوں کو چند ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے کی ناکام کوششں کی تصویر کشی کی گئ  اور کہا کہ "میرے خیال میں وہ ' چارلی ولسنز وار'  [چارلی ولسن کی جنگ] کے آخری منظر کو دوہرانے کے خلاف ہوں۔"

مورل نے کہا کہ یہ ہمارے لیۓ اشرفیاں لٹانے اور کوئلہ پر مہر کے مصداق ہے اور وزیر سمجھتے ہیں کہ ہم اس وقت سے اس جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔  جب ہم نے افغانستان اور پاکستان کو چھوڑ دیا تو القاعدہ اور دوسرے دہشت گردوں نے وہاں اپنی جڑیں مضبوط کر لیں اور ظاہر ہے پھر ہم پر 11/9  کے دن حملہ کیا گیا۔"

امریکا کے 4،400  سے زیادہ فوجی عراق میں  ہلاک ہوۓ ہیں اور اس کے ساتھ 32،000 سے زیادہ زخمی ہوۓ۔ امریکی ٹیکس دینے والوں نے اس ملک میں سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کیۓ ہیں۔

مورل نے کہا کہ "[گیٹس کا] خیال ہے کہ اس کام کو اختتام تک پہنچانے کے لیۓ ہمیں ضروری پیسوں کو خرچ کرنے کی ضرورت ہے-  اس بات کو یقینی بنانے کے لیۓ  کہ [فوج میں] ہماری تخفیف کامیاب ہوتی ہے اور عراقیوں کے پاس اپنی سکیورٹی کے معاملات کی زیادہ سے زیادہ  ذمہ داری قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+