صفحہ اول | خبریں | عراقی اور امریکی فوج کی طرف سے غریب بچوں میں تعلیمی سامان کی تقسیم
عراقی اور امریکی فوج کی طرف سے غریب بچوں میں تعلیمی سامان کی تقسیم
منجانب Sgt. Raymond Quintanilla, Task Force Danger Public Affairs
 army.mil-93240-2010-12-01-061209
بصرہ، عراق 3 جنوری، 2010 - فوج کے شہری تعمیری ترقی پروگرام کے حصے کے طور پر بصرہ کے پرائمری سکولوں میں عراقی اور امریکن افواج کی جانب سے ایک سکول کے خصوصی دورے سے عراقی بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بصرہ، عراق 3 جنوری، 2010 - فوج کے شہری تعمیری ترقی پروگرام کے حصے کے طور پر بصرہ کے پرائمری سکولوں میں عراقی اور امریکن افواج کی جانب سے ایک سکول کے خصوصی دورے سے عراقی بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

الزاہرنر ضلع بصرہ میں قائم الفتح المبین پرائمری سکول میں بچوں کو سکول کا ساز و سامان فراہم کرنے کے دوران عراقی فوج کی 14th ڈویژن کے مشیر، 1st بٹالین، 68th رسالہ رجمنٹ، 3rd بریگیڈ، 4th انفنٹری ڈویژن میں تعینات میجر کائل اپ شا، عراقی فوج کی 14th ڈویژن کے شہری فوجی کاروائیوں کے افسر کرنل محمد طاہر کے ہمراہ تھے۔

آپ شا نے کہا  کہ یہ ایک نئی قسم کا مشن ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پہلے دو مشن امریکن اور عراقی فوج    (IA)  کے مشترکہ تعاون سے مکمل ہوں اور تیسرا وہ خود کریں۔

اپ شا کا کہنا تھا کہ عراقی فوج کی جانب سے سکول کے ساز و سامان سے بھرے ہوئے بیگ وقف کیے گئے تاکہ معاشرے اور اُن کے درمیان ایک تعلق قائم کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا ا رادہ مقامی سکولوں میں عراقی فوج کا ساتھ دینا ہے، تاکہ ان کا اچھا تشخص قائم کیا جائے کہ وہ مقامی بچوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بن سکیں۔

دوسرے لیفٹیننٹ جوزف مارشل، دوسری پلاٹون کے لیڈر بیکرکو نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے پیشے کے طور پر عراقی فوج کا ایک اچھا تاثر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپ شا نے کہا کہ ہر چیز سے بڑھ کریہ بچوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی فوج کی انہیں تحفظ فراہم کرنے اور اُن کی بعض بنیادی ضروریات پورا کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لے سکیں۔

مارشل کہتے ہیں کہ ایسے مشن اشیائے خوردونوش اور سکولوں کو ساز و سامان کی فراہمی کے ذریعے لوگوں کی مدد کے لیے عراقی فوج کی آمادگی اور استعداد کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس سے معاشرے کی مدد میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو انہیں مستقبل میں مزید ترقی کرنے کے قابل بنائے گی۔

مارشل نے مزید کہا کہ یہ مشن سکولوں کو ساز و سامان فراہم کر کے تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ مشن عراقی بچوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا، اس سے تعلیم کی اہمیت واضح ہوتی ہے اور یہ ایک آزاد عراق کے لیے سنگ میل کی بنیاد رکھے گا جو آنے والی نسلوں کے لیے قائم رہے گا۔

جیسا ہی طاہر کی جانب سے دیے جانے والے بیگوں کے حصول کے لیے کچھ بچے قطار میں کھڑے ہوئے، عراقی سپاہیوں نے بچوں میں سکول کی اضافی اشیا تقسیم کیں۔

طاہر نے کہا کہ البتہ اُنہوں نے اس ضلع میں اس جیسے کئی مشن بھیجے ہیں، تاہم عراقی فوج کے لیے یہ سکول اپنے خصوصی حالات کے باعث منتخب کیا گیا تھا کیونکہ اس میں زیادہ تر بچے آمدنی کے لحاظ سے نچلے درجے کے گھروں سے آتے ہیں۔

ہم نے یہاں کے بچوں کی معاونت کے لیے اس علاقے میں اس سکول کو منتخب کیا۔ سکول بہت پرانا ہے اور اس کی مرمت ہونے کی ضرورت ہے۔ بینچوں کی کمی کے باعث بعض بچے فرش پر بیٹھتے ہیں۔

اساتذہ کمرہ جماعت کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف رہے، مگر طلباء پرخوشی اور ولولے کا جذبہ طاری تھا۔

البتہ مشن کی قیادت عراقی فوج کر رہی تھی، لیکن ایک امریکی فوجی فکر مند طلباء اور اُنہیں سکول کی ضروریات کی فراہمی کے اِس خصوصی موقع پر شریک ہونے سے نہ رہ سکا اور طلباء کی مدد ہر کمرے میں جا کر کرتا رہا۔

اس وقت الفتح المبین پرائمری سکول میں 6 سے 12 برس کی عمر کے 650 بچے زیر تعلیم ہیں۔

مارشل نے کہا کہ ایسے شہری اقدامات سے عراق کی نئی حکومت اور امریکن افواج برائے عراق کی آنے والی نسل کے لیے ایک مثبت یاد ثابت ہو گی، جس کے باعث مستقبل میں ہمارا باہمی تعلق مستحکم ہو گا۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+