| چار ایم آئی۔171 ہیلی کاپٹر عراقی یونٹ میں شامل |
منجانب Tech. Sgt. Jason Lake, 321st Air Expeditionary Wing شئیرمتعلقہ خبریںکیمپ تاجی، عراق 9 مئی 2011 ۔۔۔ عراقی اور امریکی حکام عراق کو ایم آئی۔171E ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا جشن منا رہے ہیں۔ دو 171Eہیلی کاپٹروں کی یہ فراہمی 14 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے اس سلسلے کی کڑی ہے جس کے لیے گزشتہ برس عراقی حکومت نے 190 ملین امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔ گزشتہ ہفتے دو اضافی ایم ائی۔171E بیس پرپہنچا دئیے گئے۔ دونوں ہیلی کاپٹروں کے تاجی پہنچنے پر عراق کی تریبیت اور مشاورتی مشن ۔ ایئر اور عراقی سکیورٹی اسسٹنس مشن کے درجن بھر سے زائد اہلکار بیس پر موجود تھے۔ بریگیڈئیر جنرل رابرٹ میکموری جونیئر، جن کے ادارے ISAM نے یورپ سے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لیے عراقی حکومت کی ڈیل کروائی کہتے ہیں کہ آج کا دن نہ صرف عراقی آرمی ایوی ایشن کمانڈ کے لیے اہم ہے بلکہ امریکہ اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف بھی ایک قدم ہے۔ فی الوقت عراقی فوجی فضائی کمانڈ کے پاس 16 ایم آئی۔17 ایم آئی۔171 کا پچھلا ماڈل ہیلی کاپٹر اور 18 ایم آئی۔171E ہیلی کاپٹر ہیں۔ باقی ماندہ چار ایم آئی۔171 ہیلی کاپٹر رواں برس موسمِ خزاں تک فراہم کر دئیے جائیں گے۔ اس وقت 721st فضائی مہماتی مشاورتی گرو کے 30 آئی ٹی اے ایم – ائیر ایڈوائزر عراق کے آئی قیو اے اے سی کے 15 سکوارڈنز کو ایم آئی ۔171E اڑانے، اس کی دیکھ بھال اور مرمت کی تربیت دے رہے ہیں۔ جبکہ یو ایس ایئر فورس کے پانچ پائلٹ 15 سکوارڈنز کو ایم آئی۔171 ملٹی مشن ایئر کرافٹ کو رات کو دیکھنے والی عینکیں پہن کر اڑانے کی تربیت دے رہے ہیں اور عراق کے انسدادِ دہشتگردی بیورو کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں کر رہے ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















