| عراقی ائیر فورس کو تین سی-130-جے طیاروں کی وصولی |
منجانب United States Air Force شئیرمتعلقہ خبریں
سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انور حماد آمین عراقی فضائیہ کمانڈر، 12 دسمبر، 2012 کو ماریئیٹا، جارجیا میں سی-130-جے کے کاک پٹ میں ہائیڈی گرانٹ، بین الاقوامی امور اور نمائندوں کے لئے ایئر فورس کی نائب سیکریٹری کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوۓ۔ عراقی فضائیہ نے تین سی-130-جے موصول کیۓ ہیں اور 2013 میں تین اور موصول کریں گے۔ (تصویر بشکریہ منجانب لاک ھیڈ مارٹن کے ڈیمیئن گوارنیئیری)
ماریئیٹا، جارجیا (17 دسمبر، 2012) – عراقی ائیر فورس نے ایک اہم سنگ میل مکمل کیا جب انھوں نے 12 دسمبر کو تیسرے سی-130-جے طیارے کی وصولی کی تقریب میں لاک ھیڈ مارٹن کی فیکٹری پر شرکت کی۔ تقریب امریکہ اور عراق کے درمیان طویل مدتی پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کئی سرگرمیوں کا ایک مجموعہ تھی اور عراق کی طرف سے اس کی فوجی نقل و حمل کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے عزم پر روشنی ڈالتی ہے۔ تقریب میں محترمہ ہائیڈی گرانٹ، بین الاقوامی امور اور نمائندوں کے لئے ایئر فورس کے انڈر سیکریٹری لاک ہیڈ مارٹن کے نمائندوں، امریکی فضائیہ اور عراقی آئیر فورس کے کمانڈر، سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انور حماد آمین احمد نے شرکت کی۔ ایک تقریر میں گرانٹ نے وضاحت کی کہ حال ہی میں گریجوئٹ ہوۓ سولہ امریکی تربیت یافتہ سی-130-جے عراقی دیکھ بھال کے عملے، سات پائلٹ اور ایک لوڈ ماسٹرجو تین طیاروں کو چلانے میں مدد کریں گے ۔ گرانٹ نے کہا کہ"عملے کے یہ ارکان اس نئی صلاحیت کی تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کریں گے، نئے عملے کی تربیت کے رہنما کے طور پر کام کریں گے اور عراقی ایئر فورس کا مستقبل مثبت شکل اختیار کرے گا" ۔ گرانٹ کے مطابق، پروگرام کا مقصد عراق کے لئے تین سال کی مدت میں 18 پائلٹ، 18 لوڈ ماسٹر، اور کم از کم 50 دیکھ بھال کے عملے کے ارکان کی تربیت ہے۔ ان کو امید ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہو گا جیسے جیسے امریکہ اورعراقی شراکت بڑھے گی۔ سی-130-جے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، جو اسے دور تک پرواز، تیزی سے چڑھنے، اور طیاروں کے پہلے ورژن کے مقابلے میں ایک مختصر فاصلے پر اڑنے اور اترنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس میں ایک بہتر ایندھن کا نظام بھی شامل ہے، جو اسے ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچاتا ہے۔ نئے ٹرانسپورٹ طیارے کا حصول عراق کو امریکہ، نیٹو اور اتحادی افواج جو آپریشنز اور مشن کی ایک رینج میں مصروف ہیں، کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ عراقی ائیر فورس کے ساتھ سی-130-جے کی خریداری کا معاہدہ مجموعی طور پر چھ سی-130-جے طیارے، مدد کے سازوسامان اور تربیت فراہم کرتا ہے۔ تین 12 دسمبر کو، اور مزید تین 2013 میں ان کے حوالے کیۓ جائیں گے۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















