| باغیوں کی ناکامی نے مشرقی افغانستان میں موسم سرما کی کاروائیوں کی شروعات کا تعین کر دیا |
منجانب ISAF Regional Command East شئیرمتعلقہ خبریںبگرام فضائیہ فیلڈ، افغانستان [اکتوبر 16، 2011] – پچھلے چند ہفتوں کے دوران، باغیوں کی حکمت عملی کی غلطیوں کی وجہ سے انکے تقریباً تین منصوبے جن میں وہ افغان اور اتحادی فوجیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، بُری طرح ناکام بنا دیا۔
برگیڈیر جنرل گیری ولصکی جو کہ خطے کی مشرقی کمان کے ڈپٹی جنرل ہیں نے کہا کہ مشرقی افغانستان میں یہ افغان سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا نتیجہ ہے اور اکثر اوقات باغیوں کا سامنا ایک ماہرانہ اور پختہ یقین افغان افواج سے ہوتا ہے۔ اکتوبر 16 کو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز میں افغان وردی شدہ پولیس نے ایک میونسپل عمارت پر بنائے گئے ایک پیچیدہ حملے کو ناکام بنا دیا، جس میں باغیوں نے ایک بار پھر بارود سے لدی گاڑی اور خود کُش حملہ آور جیکٹوں کا استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس افسروں نے تین خود کش حملہ آوروں جنہوں نے بارودی جیکٹیں پہنی ہوئی تھیں کو ہلاک کر دیا۔ بارود آلودہ گاڑی کو اُڑا دیا گیا جس کی وجہ سے ایک میونسپل کا ارکان شہید ہو گیا۔ 15اکتوبر کو افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ پنج شیر کے ضلع رُکھہ میں ایک مشترکہ فوجی چھاونی پر حملے کو روک دیا۔ فوجی اڈے پر حملے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جو کہ ایک بارود سے لدی گاڑی کے ساتھ خود کُش حملہ آور جیکٹوں میں ملبوس تھے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے پانچ میں سے چار حملہ آوروں کو بندوق سے نشانہ بنایا اور آخری نے گاڑی کو اُڑا دیا جس سے فوجی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا۔ اس حملے کے دوران دو افغان شہری شہید اور گاڑی کے دھماکے کی وجہ سے دو افغان فوجی زخمی ہو گئے۔ اکتوبر 14 کو افغان اور متحدہ فورسز نے 17 دہشت گردوں کو صوبہ کُنار ضلع ناری میں ایک پیچیدہ منصوبے کے زریعے ہلاک کر دیا۔ یہ باغی چھوٹے موٹے ہتھیاروں اور مورٹر سے حملے کیا کرتے تھے۔ افغان یا متحدہ فوج اور شہریوں کو نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں درج کرائی گئی۔ پکتیکا میں باغیوں کے 2009 سے اب تک ہونے والے ایک بڑے حملے میں ایک بہترین منصوبے کے تحت متحدہ کی فضائیہ اور بندوق کی گولیوں نے اکتوبر 8 کو تقریباً 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان دہشت گردوں نے مختلف جگہوں سے، ضلعے گورمال، ساروبی اور برمال سے افغان اور متحدہ کے فوجی اڈوں پر ناکام حملے کیے۔ ایک متحدہ کا فوجی اس حملے کے دوران زخمی ہو گیا۔ ولصکی نے کہا کہ باغیوں کی یہ ناکامی ہمارے افغان ساتھیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور قابلیت کا نتیجہ ہیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















