| انفنٹری کے سپاہیوں نے عراقی سپاہیوں کو نشانہ بازی کے علم میں تربیت دی |
منجانب Crystal Hudson, 29th MPAD شئیرمتعلقہ خبریںکونٹنجینسی آپریٹنگ بیس سپیچر، عراق (یکم ستمبر، 2011) – کمپنی بی کی پہلی کیولری ڈویژن کی دوسری مشاورتی اور امدادی بریگیڈ کی پانچویں کیولری رجمنٹ کےفرسٹ بٹالین کے سپاہیوں نے 14 سے 18 اگست تک کونٹنجینسی آپریٹنگ بیس اسپیچر کے نزدیک ایک عراقی فوجی چوکی پر 25 عراقی فوج کےسپاہیوں کو بنیادی، جدید اور قریب سے نشانے بازی کی تربیت دی۔ بیٹل ڈرل سکس کی انجام دہی پانچ روزہ تربیت طلباء کے ساتھ ختم ہوئی جو کہ شہری ماحول میں ایک کمرے میں داخل ہونے اور رکاوٹوں کو دورکرنےسے مشابہ تھی۔ کمپنی بی کے اسکواڈ لیڈر اسٹاف سارجنٹ جان واکر مرفی نے کہا کہ یہاں آنے کا اصل مقصد عراقیوں کی تربیت تھی۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان لوگوں کی جڑ اور بنیاد اچھی ہو تاکہ یہ لوگ جو کچھ ہم نےانہیں سکھایا ہے اسے اپنے یونٹوں میں لے جائیں اور استعمال کرسکیں۔ تین عراقی یونٹوں نے اس کلاس میں شرکت کی جن میں چوتھی آئی اے کمانڈو بٹالین، انٹیلیجینس، نگرانی اور ریکوننائسینس ڈویژن، اور فیلڈ انجینیر رجمنٹ کے سپاہی شامل ہیں۔ عراقی فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ، فورتھ آئی اے کمانڈو بٹالین کے پلاٹون لیڈر حاتم حامد خلف نے کہا کہ ہر چیز کیلیے، جو یہ ہمارے لیے کررہے ہیں، اللہ کا شکر ہے۔ یہ ہمارے سپاہیوں کیلیے بہت کارآمد ہے۔ عراقی قیادت نے اپنے سپاہیوں کے ساتھ انفنٹری کے لوگوں کی تربیت میں ایک عملی کردار ادا کیا۔ کمپنی بی کے پلاٹون لیڈر فرسٹ لیفٹیننٹ کرسچین وہائٹ نے کہا کہ عراقی فوج سیکھنا اور تربیت حاصل کرنا چاہتی ہے اور جو کہ سب سے بڑا مسئلہ نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ انکے پاس ایسا کرنے کیلیے ہمیشہ وسائل نہیں ہوتے۔ ہم انکو عمدہ قسم کی تربیت جو یہ اپنے یونٹوں تک واپس لے کر جائیں فراہم کرسکتے ہیں۔ امید یہ ہے کہ یہ تربیت جاری رکھیں گے۔ سپاہیوں نے اپنی تربیت عراقی سپاہیوں کو یہ سکھانے میں استعمال کی کہ انکو جاری کیے گئے ہتھیار، اے کے 47 کو کیسے استعمال کیا جائے۔ وہائٹ نے کہا کہ ان لوگوں کو اس بات کی بنیادی سمجھ ہے کہ کیسے شست باندھی جاۓ اور کیسے ہتھیار چلایا جائے۔ اس بات کو بھی کافی عرصہ گزرچکا ہے کہ وہ ایسا کرنے کیلے ہتھیار حاصل کر پاۓ ہیں۔ تربیت کے مکمل ہونے پر ان سپاہیوں کو نشانہ بازی کے تربیت کنندگان کی حیثیت سے مستند قرار دیا جائے گا۔ چوتھی عراقی فوجی ڈویژن کے ذمے صلاح الدین صوبے میں بہت ساری پائپ لائنوں کو محفوظ رکھنے کی مہم ہے۔ ففتھ کیولری رجمنٹ کی فرست بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بیری ڈینییل نے کہا کہ انکے بہت سارے [سپاہی] مقرر کردہ جگہوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ انہوں نے اضافہ کیا کہ پوری کی پوری تربیت بہت اہم اور ضروری تھی بشمول شہری ماحول میں ایک کمرے میں داخل ہونا اور رکاوٹوں کو دور کرنا۔ ڈینییل نے کہا کہ ہم انکو اس بات کیلیے تربیت دے رہے ہیں کہ انکو اس طرح کی مہمات انجام دینی پڑے گی اگر انکو ایک شہری علاقے میں جانا پڑے اور ایک شہری ہدف کو پکڑنا پڑے اور[متشدد انتہا پسندوں] کو گرفتار کرنا پڑے۔ عراقی سپاہیوں کی ایک ہفتے کی نشانہ بازی اور دوبدو تربیت کا اختتام گریجویشن کی تقریب پر ہوا۔ ڈینییل نے کہا کہ مجموعی طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ [تربیت] انکی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرتی ہے اور جب کبھی ہم اپنے عراقی شراکت داروں سے شراکت بہتر کرتے ہیں، ہمیں مستقبل میں عراقی قوم کے ساتھ ایک پائیدار تعلقات کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 























