| بہتر سکیورٹی کے لیئے بہترکمپاؤنڈز ایک بنیادی ضرورت ہے |
منجانب Spc. Tyler Meister, 117th Mobile Public Affairs Detachment (Hawaii) شئیرمتعلقہ خبریں
سپیشل ایتھن ایو بینک، سیکینڈ پلاٹون، الفا کمپنی، فرسٹ بٹالین، 508ویں پیراشوٹ انفنٹری رجیمنٹ کے ساتھ ایک پیراٹروپر، 9 جولائی، 2012 کو مرکزی آزکزئی، افغانستان میں آزکزئی پولیس سٹیشن کے اپنے سیکٹر کی چھان بین کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سپیشل ٹیلر مائیسٹر)
زہارے ضلع، افغانستان (20 جولائی،2012) – سیکینڈ پلاٹون، 5ویں بٹالین، 20ویں انفنٹری رجیمنٹ کے فوجی جولائی کے مہینے میں افغان وردیدار پولیس کے ساتھ شراکت میں عمارتوں کو بہتر بنانے کے لیۓ مدد دیتے ہوۓ اپنے تعلقات مظبوط تر بنا رہے ہیں۔ سیکینڈ پلاٹون کے ساتھ فوجیوں نے مرکزی آزک زئی میں ایک پولیس سٹیشن پر واقع افغان فورسز کے لیے ایک عمارت کو بہتر بنانے کے مرحلے کو مکمل کیا۔ یہ بہتر بنایا گیا کمپاؤنڈ اے-یو-پی کو اتحادی افواج کے بالاخر ملک سے روانہ ہونے کے بعد اپنے لیڈ سکیورٹی کردار کے فرض کو ادا کرنے میں مدد دے گا۔ یہ کمپاؤنڈ، جس پر انھوں نے قبضہ کیا، اُس علاقے میں ہے جو گزشتہ چھ سالوں سے طالبان کے کنٹرول میں تھا۔ سیکینڈ پلاٹون کے پلاٹون رہنما فرسٹ لیفٹیننٹ سیموئیل سی۔ ہربرٹ، الفا کمپنی، 20-5 انفنٹری نے کہا کہ "ہم نے ہمارے افغان ہم منصبوں کو مظبوط بنانے کے لئے اس احاطے میں خون پسینہ اور آنسو بہاۓ ہیں" ۔ ہربرٹ نے کہا کہ جب ان کے فوجیوں نے سب سے پہلے کمپاؤنڈ پر قبضہ کیا، یہ ہر دن اور رات حملے کی زد میں آیا۔ تاہم، حالیہ لڑائی میں دودشمنوں کے جانی نقصان کے نتیجے میں یہ حملے ختم ہو گۓ۔ سیکینڈ پلاٹون سے فوجی اور ان کے اے-یو-پی شراکت دار یہاں کمپاؤنڈ میں دو مہینوں سے زیادہ سے رہ رہے اور کام کر رہے - اس میں بہتری لاتے ہوۓ۔ مختصر سپلائی کے ساتھ، اتحادی فوجیوں نے ان کے کمپاؤنڈ کو ممکن حد تک محفوظ اور آرام دہ طور پر بنا دیا۔ انھوں نے گارڈ ٹاور اورپہرہ دینے کی چوکیاں بنائی تاکہ دشمن کے حملوں کو روکا اور ان کو مار بھگآیا جا سکے انھوں نے 40 فوجیوں کے رہنے کی جگہ بھی تعمیر کی۔ دیگر مرمتوں میں: ایک کنوئیں کی مرمت، ایک نہانے کی نئی جگہ، ایک شوری کی جگہ، اور آؤٹ ڈور جم بھی شامل ہیں۔ فوجیوں نے انگور کی بیلوں، ایک انار کے باغ اور گھاس کے ٹکڑوں کی بھی دیکھ بھال کی۔ کمپاؤنڈ کو ائر کنڈیشنگ کی ضرورت نہیں ہے لیکن رہائشی کمپاؤنڈ کی بہتر سکیورٹی کو عیش سمجھتے ہیں اور اسے ٹھنڈی ہوا پر ترجیح دیتے ہیں۔ ہربرٹ نے کہا کہ یہ کمپاؤنڈ اب وہ جگہ ہے جہاں اے-یو-پی اور امید ہے کہ جلد ہی، افغان مقامی پولیس بھی، بھرتی ہو سکتے ہیں اور تربیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہماری سب سے بڑی کامیابی طاقت کے اظہار کے طور پر ایک قابل دفاع پوزیشن ہے۔ یہ مقامی لوگوں کو دکھاتا ہے کہ علاقہ اب محفوظ ہے اور دوستانہ افواج اب ایک مسلسل طاقت کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔" ہربرٹ بٹالین کی علاقے میں پیش رفت سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے جس بات پر فخر ہے وہ یہ ہے کہ ہم حقیقی طور پر آئی-ای-ڈی کے ناقابل تسخیرعلاقے میں آۓ اور اسے آئی-ای-ڈی سے صاف کر دیا" ۔ "اب ہم اسے ایک مظبوط چوکی کے طور پر سنبھالے ہوۓ ہیں اور ہم یہاں پر قائم رہنے کے لیے آئے ہیں۔" ہربرٹ کو اعتماد ہے کہ بٹالین کی تعیناتی کی مدت کے دوران حالات کی بہتری جاری رہے گی۔ ہربرٹ نے کہا کہ "میرے فوجی اپنے افغان ہم منصبوں کی تربیت جاری رکھیں گے تاکہ وہ ہمارے جانے کے بعد کامیابی کو جاری رکھ سکیں" ۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















