صفحہ اول | خبریں | خبریں | بچوں کو سکول واپس بھیجنے میں مدد
بچوں کو سکول واپس بھیجنے میں مدد
منجانب Lt. Benjamin Addison, Provincial Reconstruction Team Farah
120723_school
سپیشل ایتھن ایو بینک، سیکینڈ پلاٹون، الفا کمپنی، فرسٹ بٹالین، 508ویں پیراشوٹ انفنٹری رجیمنٹ کے ساتھ ایک پیراٹروپر، 9 جولائی، 2012 کو مرکزی آزکزئی، افغانستان میں آزکزئی پولیس سٹیشن کے اپنے سیکٹر کی چھان بین کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سپیشل ٹیلر مائیسٹر)

فراح، افغانستان (23 جولائی، 2012) – صوبائی تعمیرنو ٹیم کے ارکان نے 14 جولائی کو فراح صوبے کے سن فارسی گاؤں میں سکول کی مرمت کے پروگرام تک رسائی کے لیۓ مقامی لیڈروں سے ملاقات کی۔

امریکی فوج کے کیپٹن برائن وولر، فرح کی ایک سول امور افسر جو صوبائی تعمیرنو ٹیم کو تفویض ہے، نے حال ہی میں دو مقامی اسکول کھولنے کی پیش رفت کے بارے میں جان کاری حاصل کرنے کے لئے پشتے راد ڈسٹرکٹ کے گورنر غوث الدین سے ملنے کے مشن کی قیادت کی۔

وولر نے کہا کہ دورے کے لئے دو اہم مقاصد تھے ۔ "ایک اسکولوں کی مرمت میں ترقی  اور اگر کوئی ترقی ہوئی تھی،تو اس کو دیکھنا۔ دوسرا اس بات کو کو یقینی بنانا تھا کہ وہ کمیونٹی میں نوجوانوں کو تعلیم دینے کی کوشش کر رہے تھے۔"

وولر کے مطابق ہے کمیونٹی کے 13 اساتذہ فی الحال ایک عارضی مقام سے طالب علموں کو پڑھا رہے ہیں جب تک دو اسکولوں کی عمارتیں استعمال کے لئے تیار ہوتی ہیں ۔

وولر نے کہا کہ ہم اس پراجیکٹ کی پیش رفت پر نظر رکھ رہے ہیں  اور مدد فراہمی کرتے جاِئیں گے ۔ "ہم نہ صرف اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مرمت مکمل ہو جاۓ اور اساتذہ اور طلباء عمارت میں منتقل ہو جائیں، بلکہ  اس بات پر بھی زور دیں گے کہ یہ بروقت مکمل ہو جاۓ اور معیار کے مطابق ہو۔"

پی-آر-ٹی کا مشن فراح ضلعے، میونسپل، اور فراح صوبے میں حکومت اسلامی جمہوریہ افغانستان کی بالادستی اور اس کے لوگوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت اور جائز عمل میں اضافے، اقتصادی ترقی اور مؤثر اسلوب حکمرانی میں مدد دینا ہے۔

وولر نے کہا کہ "سول معاملات کے افسران رابطے اور رہنماؤں کے طور پر کام کرتے ہیں،" ۔ "ہم وہاں جاتے اور مقامی عوام اور مقامی کمیونٹی کے لئے خدمات فراہم کرنے والے رہنماؤں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چند اوقات میں، ہم یا تو مقامی معیشت کو فروغ دینے یا لوگوں کو بنیادی ضروریات کے لئے فوری طور پر فراہم کرنے اور ان کو زندہ رہنے میں مدد دینے کے لیے چھوٹے پیمانے کے منصوبوں شروع کرتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم اپنی تعیناتی کا عرصہ گزارتے ہیں، ہم ان کو سیکھانے اور فوجی تربیت والے کے کردار کی طرف بڑھتے ہیں تاکہ وہ خود مختار ہوسکیں اور ہر کام وہ خود کرنے کے قابل ہوں۔"

امریکی فوج کے میجر میلون  ہالینڈ جو پی-آر-ٹی کی فرح کے لیے سول امور کی ٹیم کے رہنما ہیں۔  ہالینڈ نے کہا کہ "میں کیپٹن وولر کی کارکردگی سے متاثر ہوں، ایک نوجوان شہری امور کے افسر کو جو تازہ تازہ کالج سے نکلا ہو، دوسروں کے لیئے ایک انتہائی احھا مثال ہے۔ وہ افغان عوام کو مشغول کرنا چاہتا ہے اور وہ افغان عوام کے لئے صحیح کام کرنا چاہتا ہے۔  "اس نے وہاں مستقل بنیاد پر باہر جانے اور ایک مثبت فرق پیدا کرنے کی کوشش کو اپنا مقصد بنا لیا ہے۔"

امریکی آرمی نیشنل گارڈ سارجنٹ فرسٹ کلاس مائیکل نیلسن، پی-آر-ٹی سکیورٹی فورس پلاٹون سارجنٹ مشن پر وولر کے ہمراہ تھے۔ نیلسن کی سکیورٹی فورس ٹیم میں الاسکا کی نیشنل گارڈ شامل ہے جس کا کام پی-آر-ٹی میں ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔   نیلسن نے کہا کہ "ہر مشن اپنے طور پر ایک چیلنج رہا ہے ۔ "میری ٹیم اپنے کام میں ماہر ہے۔"

وولر نے کہا کہ "سکیورٹی فورس کی مدد مجھے خاص طور پر اجلاس پر یا معائنہ پر توجہ مرکوز کرنے کی آزادی کی اجازت دیتی ہے" ۔ "جب ہم نے اسکول کا دورہ کیا، تو مجھے مشن کی سکیورٹی کے پہلو کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ جانتے ہوۓ کہ آپ کی حفاظت کا خیال رکھا  گیا ہے، یہ آپ کو مزید آزادی اور سکون فراہم کرتا ہے۔"

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,148+