صفحہ اول | خبریں | خبریں | 'ہیلو' جب درست طریقے سے کہا جاۓ تو زیادہ معنی رکھتا ہے۔
'ہیلو' جب درست طریقے سے کہا جاۓ تو زیادہ معنی رکھتا ہے۔
منجانب Staff Sgt. Angela Ruiz, 376th Air Expeditionary Wing
120410_study
3 اپریل، 2012 کو مناس، کرغزستان میں سینئر ائیرمین جیسکا میہالک اور ٹیک سارجنٹ نیکولس ہالس منتقلی مرکز میں ایک بنیادی روسی زبان کی کلاس کے دوران روسی زبان کے علم کا امتحان دے رہے ہیں۔ (یو-ایس ائیر فورس فوٹو/سٹاف سارجنٹ اینجلا روئیز)

منتقلی مرکز مناس، کرغزستان (10 اپریل، 2012) – 376ویں ایئر ایکسپڈیشنری ونگ تھیٹر سکیورٹی کوآپریشن ڈویژن یہاں ایک بنیادی روسی زبان کی کلاس کا انعقاد ہفتے میں دو بار کرواتے ہیں تاکہ فوجیوں کو ایک عمومی روسی گفتگو میں حصہ لینے کے قابل بنایا جاسکے۔

سیکینڈ لیفٹیننٹ جسٹن ملر، 376ویں اے-ای-ڈبلیو ٹی-ایس-سی میزبان قوم کے رابطہ شعبے کے سربراہ نے کہا کہ میں نے یہ کلاس منتقلی مرکز میں بعض لوگوں کو کچھ عام جملے استعمال کرتے ہوۓ بات چیت کرنے اور استعمال میں آنے والے چند الفاظ سیکھانے کے لیۓ شروع کی تھی ۔

ملر ، جو بیل، کیلیفورنیا فضائیہ فوج بیس سے یہاں تعینات ہیں، نے امریکی ایئر فورس اکیڈمی میں دو سال تک روسی زبان کا مطالعہ کیا، پھر وہ ماسکو چلے گۓ، جہاں انہوں نے انگریزی سکھائی اور نو ماہ کے لئے بیرون ملک تعلیم حاصل کی۔

یہاں کلاس فوجی اہلکاروں کے لئے مفت ہے اور اس کا دورانیہ دو ماہ ہے۔ پہلے تین ہفتے روسی حروف تہجی کی شناخت اور تلفظ پر توجہ مرکوز ہوتا ہے، جس میں انگریزی کے 26حروف کے مقابلے 33 حروف ہیں ۔

ملر نے کہا کہ اس میں بعض حروف ایسے ہیں جو انگریزی میں بھی  ہیں لیکن ان کا تلفظ مکمل طور پر مختلف ہے ۔ اوپری کیس (B) انگریزی میں 'با' آواز بناتا ہے؛ تاہم، روسی زبان میں، یہ 'وا' آواز بناتا ہے۔ تو پہلی دو تین کلاسیں طالب علموں کو اس فرق کو سمجھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

کلاس کے شرکاء کو گفتگو شروع کرنے کے بارے میں سکھایا گیا تھا، اس کے بعد ان کا زبانی طور پر سیکھے گۓ روسی جملوں کا امتحان لیا گیا یہ دیکھنے کے لیۓ  کہ وہ کتنی اچھی طرح تلفظ کرنے کے قابل ہوگئے تھے اور ان کو کتنی سمجھ آئی تھی۔

ٹیک سارجنٹ نیکولس ہالس، 376ویں ایکسپڈیشنری لاجسٹکس ریڈینیس سکواڈرن پیٹرولیم، تیل اور چکنائی کی تقسیم کے سپروائزر، جو جرمنی کی سپینگڈھلم ایئر بیس سے یہاں تعینات ہیں، نے کہا کہ روسی سیکھنا اتنا مشکل نہیں تھا جتنا میں پہلے سمجھتا تھا ۔ گرامر کبھی کبھی ناممکن لگتی ہے، لیکن اس زبان میں بولنا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا میں سوچتا تھا۔

ہالس نے کرغیز شہریوں، جن کے ساتھ وہ کام کرتا ہے، کے ساتھ روسی زبان بولنے کی مشق شروع کر دی۔ وہ ان کو انگریزی سیکھنے میں مدد کرتا ہے اور وہ اسے روسی میں مدد دیتے ہیں۔

شمینوو تالیبیک، جو پی او ایل کرغ نشنل کے سیکشن کے سربراہ ہیں، نے کہا  کہ یہ کافی غیر معمول [ہالس کا روسی زبان میں بات کرنا] لیکن اچھا تھا ۔مجھے یہ پسند ہے کہ وہ روسی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر اس نے مجھ سے مدد مانگی تو میں  ضرور اس کی مدد کروں گا۔  میرے خیال میں یہ اچھی بات ہے کہ دوسری اقوام کے لوگ روسی زبان بولنے کی کوشش کرتے ہیں؛. یہ ان کو مستقبل میں مدد دے گی۔

دو ماہ طویل کلاس، جیسے کہ ملر نے بیان کیا ہے، کا مقصد فوجیوں کو ایک ریستوران میں جانے، کھانا آرڈر کرنے اور روسی زبان میں ایک مختصر گفتگو کرنے کے قابل بنانا ہے اور امید ہے کہ یہاں کرغزستان میں ایک دیرپا تاثر چھوڑ کر جائیں گے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+