صفحہ اول | خبریں | خبریں | غزنی پی آر ٹی کی پولینڈ کے پائلٹوں کو تربیت
غزنی پی آر ٹی کی پولینڈ کے پائلٹوں کو تربیت
منجانب Staff Sgt. Darnell T. Cannady

غزنی صوبہ، افغانستان، 7 دسمبر،2011- غزنی کی صوبائی تعمیر نو کی ٹیم نے عارضی آپریٹنگ بیس غزنی، افغانستان میں 26 نومبر کو پولینڈ کے پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر کے بارے میں تعارفی تربیت دی۔

اس تربیت نے پی آر ٹی کو پولینڈ کے ہیلی کاپٹر میں داخل ہونے  اور باہر نکلنے کے مناسب طریقوں اور یونٹس قائم کرنے کے طریقوں کو سیکھنے کا موقع دیا۔

امریکی فوج کے سارجنٹ جے میکارتھی نے کہا جو کہ میساچوسٹھ کے مقامی ہیں اور غزنی پی آر ٹی سیکورٹی فورس ٹیم کے لیڈر ہیں اور ٹاسک فورس وائٹ ایگل کے ساتھ بھی منسلک ہیں کہ اگر کسی بھی موقعے پر ہمیں پولینڈ کی مدد کی ضرورت پڑی یا پھر ان کو ہماری مدد کی ضرورت پڑی، تو ہم ان کے کام کے طریقہ کار اور ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ ان کے طیاروں کی صلاحیتوں سے بھی مانوس ہیں۔ اس معاملے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ضرورت پڑنے پر سیکھنے کی بجاۓ کسی صورت حال کا سامنا کر کے اپنا کام مکمل کر لیں۔

تربیت امریکہ اور پولینڈ کے ہیلی کاپٹروں کے درمیان فرق کو جاننے، ہیلی کاپٹر کے ساتھ خود کو واقف کرنے اور حفاظتی تجاویز اکٹھی کرنے کے ساتھ شروع ہوئی۔ پی آر ٹی نے اس کے بعد پولینڈ کے ہیلی کاپٹر میں داخل ہونے اور اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ ان کے تمام  ارکان ہیلی کاپٹر میں محفوظ طریقے سے داخل ہو گۓ ہیں کے لیۓ سیکورٹی تفصیل کی اور ترتیب کی مشق کی۔

پولش وارنٹ افسر پیٹر وئیرزبیکی جو کہ ٹاسک فورس وائٹ ایگل کو تفویض فلائٹ انجنیئر ہیں نے کہا کہ پی آر ٹی اچھی رہی اور تربیت کو خوب سمجھ لیا گیا۔ اس مختصر تربیت کے ذریعے ہمیں یوں لگتا ہے کہ اگر ہمیں ان کی مدد کی ضرورت پڑی تو پی آر ٹی تیار ہو گی۔ ہم سب ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تربیت سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ تربیت پی آر ٹی اور اس کے پولش ہم عصروں کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔

امریکی فوج کے کارپورل راجر پائلٹ جو کہ غزنی صوبائی تعمیر نو ٹیم میں متعین، ٹاسک فورس وائٹ ایگل سے منسلک ایک انفینٹری کے رکن ہیں نے کہا کہ اس تربیت نے ہمیں اتحادی افواج کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کام کے طریقہ کار کو جاننے کا موقع دیا۔ ہر یونٹ کا ایک ہی آپریشن کے لیے مختلف طریقہ کار ہے اور یہ تربیت ہمیں مختلف حربوں کو استعمال کرتے ہوۓ ایک آپریٹنگ طریقہ کار کو بنانے کا موقع دیتی ہے۔

تربیت کے اختتام پر دونوں اطراف محسوس کر رہیں تھیں کہ وہ اعتماد کے ساتھ ایک دوسرے کے لئے مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

پولش کی وارنٹ افسر جوینا عبیٹوسکا جو کہ ٹاسک فورس سفید عقاب سے منسلک ہیں نے کہا کہ تربت بہت کارآمد ثابت ہوئی اور میں نے محسوس کیا ہے کہ مستقبل میں بھی یہ پی آر ٹی کی مدد میں کام آئے گی۔ یہ جاننا ضروری تھا کہ جن فوجی دستوں کو ہم رسد فراہم کر رہے ہیں یا جو ہمیں رسد فراہم کر رہے ہیں وہ محفوظ رہیں گے اور انھیں یہ معلوم ہو کہ ہیلی کاپٹر کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔

پولینڈ کے وارنٹ افسر پیٹر وئیرزبیکی جو کہ ٹاسک فورس وائٹ ایگل کے تفویض فلائٹ انجنیئر ہیں، غزنی صوبائی تعمیر نو ٹیم تعارف تربیت فارورڈ آپریٹنگ بیس غزنی، افغانستان میں 26 نومبر کے دوران ہیلی کاپٹر کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے کے طریقوں کی تعارفی تربیت کے دوران مشق کو ہیلی کاپٹر سے دیکھ  رہے ہیں۔ پی آر ٹی اور پولش پائلٹوں نے مستقبل میں مشترکہ مشن کی صورت میں پولینڈ کے ہیلی کاپٹر کے بارے میں ایک تعارفی کورس کیا تھا۔ [فوٹو منجانب امریکی فضائیہ فورس سٹاف سارجنٹ ڈارنل ٹی کینیڈی، غزنی صوبائی تعمیر نو ٹیم عوامی امور]

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+