صفحہ اول | خبریں | گیٹس: ایران کا نیوکلیر پروگرام مشرق وسطی کے لیۓ خطرہ بن گیا ہے۔
گیٹس: ایران کا نیوکلیر پروگرام مشرق وسطی کے لیۓ خطرہ بن گیا ہے۔
منجانب , American Forces Press Service

وزیر دفا‏ع رابرٹ ایم۔ گیٹس، بائیں طرف، ہفتے کے روز انقرہ، ترکی میں ایک ملاقات کے بعد ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل الکر باس بگ کے ساتھ۔
انقرہ، ترکی (فروری 6، 2010) - وزیر دفا‏ع رابرٹ گیٹس نے ہفتے کو کہا کہ ایران کے نیوکلیر پروگرام کوروکنے کے دباؤ کے باوجود یہ مشرق وسطی کے لیۓ متواترخطرے کا باعث بن رہا ہے ۔

 گیٹس نے روانڈ ٹیبل پر ترکی اور امریکی صحافیوں کو سفر کے دوران کہا کہ " ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور میرے خیال میں سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ اگر ایران۔۔۔۔۔اس پروگرام کو بغیر کسی پابندیوں کے جاری رکھتا ہےتو اس سے علاقے میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خطرہ حقیقی طور پر بڑھ جاتا ہے جو کہ یہاں پر ہر کسی کو غیر مستحکم اور غیر محفوظ کر دے گا۔ 

وزیِر دفا‏ع ترکی میں کل دوسرے دفاعی وزیروں سے ملنے کے بعد واپس آئے تھے۔ ان کا تبصرہ یو ایس نیشنل سیکیوریٹی ایڈوائزر جیمز ایل۔ جونز کی میونخ کی کانفرنس کے اس انتباہ کے عین بعد میں آیا، جس میں انھوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو دنیا کے لیۓ خطرہ قرار دیا تھا۔ 

وزیر دفا‏ع نے صدر براک اوباما کی ایران کے بارے میں سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ کسی بھی انتظامیہ نے ہاتھ بڑھانے کی اتنی اصولی اور جامع کوشش نہیں کی جتنی صدر نے کی ہے۔ تاہم، گیٹس نے کہا "اس کا جواب بہت مایوس کن رہا ہے" گیٹس نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت حاصل کردہ ایٹمی پروگرام پرکوئ اعتراض نہیں، گرچہ یہ یقین ہے کہ ایران اس پروگرام کو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیۓ استعمال کر رہا ہے۔ 

"انھوں نے ابھی تک بین الاقوامی کمیونیٹی کو یہ یقین دلانے کے لیۓ ایسا کچھ نہیں کیا جس سے معلوم کیا جا سکے کہ وہ این پی ٹی پر عمل کے لیۓ تیار ہیں، یا  ایٹمی ہتھیار بنانے کی ترقی روکنے پر آمادہ ہیں،" گیٹس نے کہا  "اس لیۓ میرے خیال میں وقت آگیا ہے کہ مختلف قوموں کو کسی دوسرے طریقے کے بارے میں سوچنا چاہیے،"


انٹرنیشنل ایٹمی انرجی ایجنسی نے ایران کے کم گریڈ کے یورینیم کے بدلے بہتر گریڈ کا یورینیم دینے کی پیشکش کی ہے جو کہ طبی مقاصد کے لیۓ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ایران کو اپنا 1،200 کلو کم افزودہ یورینیم ان کے حوالے کرنا ہو گا۔ پھرروس اور فرانس، ایران کو یورینیم افزودہ کر کے اس کے تہران کے طبی ریسرچ ری ایکٹر کے لیۓ دیں گے۔

گیٹس نے کہا  کہ ایرانی افسروں کے ان دعوں کے باوجود  کہ معاملہ تقریبا طے پانے والا ہے، ایران نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

"ہم یہ امید کر رہے تھے کہ تہران کے طبی ریسرچ ری ایکٹر کی پیشکش ان حالات سے نکلنے کا تمام  فرقوں کو اطمینان بخش راستہ فراہم کردے گی۔

گیٹس نے ایران کو مذاکرات کے لیٔے دوبارہ لانے کی کوشش کرتے ہوۓ کہا کہ اگر وہ معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کرپاتا تو سخت پابندیاں اس پر مزید عائد کی جائیں۔

"ایران اس علاقے کا وہ واحد ملک ہے جس نے دوسرے ملک کو تباہ کرنے کی نیت کا کھلے عام اظہار کیا ہے۔ یہ کم از کم اس ملک کے لیۓ جس کے پاس ایٹمی ہتھیارہوں، کے لیٔے زیادہ حوصلہ افزاء نہیں ہے" انھوں نے کہا۔ "تو وسیع بین الاقوامی رضامندی کا پروگرام میرے خیال میں ایران کے اس پروگرام کو رکوا سکتا ہے۔"  

ترکی ایران کی مغربی سرحدوں پر ہے اور یہ اس کو ایران پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، گیٹس نے کہا  

اس ایک دن کے دورے کے دوران، گیٹس نے ترکی کے وزیر دفا‏ع وجدی گونل سے افغانستان کی جنگ، نیٹو کے میزائل دفاعی سسٹم کے منصوبے اور یو ایس – ترکی ملٹری تعلقات پر گفتگو کے لیۓ ملاقات کی۔

گیٹس نے کہا کہ انھوں نے ترکی کے حکام پر افغان جنگ میں اور فوجی بھیجنے کے لیۓ دباؤ نہیں ڈالا۔  وزیر دفا‏ع نے کہا  کہ وہ ابھی تک ترکی کی مدد سے متاثرہوئے ہیں۔ اس ملک کی دو تعمیر نو کی ٹیمیں اور بہت سی مشاورت کی ٹیمیوں سمیت 1700 فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+