صفحہ اول | خبریں | گیٹس متحدہ عرب امارات میں: ایران کے خلاف پابندیوں میں کامیابی ہو سکتی ہے
گیٹس متحدہ عرب امارات میں: ایران کے خلاف پابندیوں میں کامیابی ہو سکتی ہے
منجانب , American Forces Press Service

 

وزیر دفا‏ع رابرٹ گیٹس ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اور امارات فورسز کے ڈپٹی کمانڈر کے محل میں ملاقات کر رہے ہیں۔
ابوظبہی، متحدہ عرب امارات ( 11 مارچ، 2010) - آج وزیر دفا‏ع رابرٹ گیٹس نے متحدہ عرب امارات کے سربراہوں سے افغانستان، یمن، عراقی انتخابات، دوطرفہ فوجی تعلقات اورخاص طور پر ایران کے موضوع پر گفتگو کے لیۓ ملاقات کی۔

گیٹس نے سعودی عرب کے شہنشاہ عبداللہ سے ملاقات کرنے کے بعد دُبئی پہنچ کر امارات فورسز کے ڈپٹی کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان پر امریکہ کا موقف واضع کیا۔ گیٹس نے اُن صحافیوں سے کہا جو ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ "علاقے کے تمام ممالک ایران کی وجہ سے پریشان ہیں۔" اُنھوں نے سعودی عرب میں اپنی ملاقاتوں کا ذکر بھی کیا۔

گیٹس نے کہا کہ دونوں جگہوں پراُنھوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کے امکان اور پابندیوں کی کامیابی کے امکان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کسی طرح ایرانی حکومت کو اپنی طرز بدلنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔

گیٹس نے کہا کہ"مُجھے دونوں جگہوں پر رُک کر اچھا لگا محسوس ہوا ہے۔"  اور یہ کہ خلیجی ممالک بھی ایران کے جوہری ارادوں اور ایرانی ميزائلوں کے پھیلاؤ سے پریشان ہیں۔ وزیر دفا‏ع نے سعودی شہنشاہ سے کہا کہ وہ چین پر  اپنے اثر رسوخ استعمال کرکے اِن کو اقوام متحدہ کی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی حمایت پر آمادہ کریں۔ گیٹس نے کہا کہ سعودی عرب کی سلطنت کے لیے یہ ضروری ہے کہ  وہ چین کو اپنے اقتصادی تعلقات کی وجہ سے اقوام متحدہ کی اِن پابندیوں کی حمایت کروائیں۔ گیٹس نے کہا کہ امریکہ کے اِس موقف میں دونوں سعودی عرب اور دُبئی کے رہنمائوں نے دلچسپی لی ہے کہ پابندیوں کا ہدف عوام کی بجائے زیادہ تر ایرانی حکومت اور براہ راست ایرانی انقلابی گارڈ کی کورہونے چاہیں۔وزیر دفا‏ع نے کہا کہ امریکہ خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کرتا دیکھنا چاہتا ہے۔

گیٹس نے کہا کہ "ہم خلیجی ملکوں سے فضائی اور میزائلی دفاع اور ساحلی نگرانی کے ضمن میں سیکیوریٹی کے تعلقات کو کئی سالوں سے مظبوط بنا رہے ہیں۔ یہ سیکیوریٹی کے میدان میں اور خاص طور پر دفاع کے تعلقات کے میں ایک مرحلہ وار ترقی ہے۔"

امریکی موقف کے مطابق، ان دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت میں اضافے کی وجہ ایران میں میزائلوں کی صلاحیت میں اہم پھیلاؤ ہے۔ 
گیٹس نے کہا کہ یہ پابندیاں کامیکاب ہو سکتی ہیں۔ انھوں نے توجہ دلائی کہ یہ رہوڈیشیا اور جنوبی افریکہ کے خلاف کامیاب رہی ہیں اور بین الاقوامی برادری کی حکوتوں کا اِن کے خلاف اتحاد مسلسل مستقل رہا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ "میرے خیال میں ہمیں اس طرح کی بین الاقوامی حمایت حاصل رہی ہے اور اس بات کا اصل انحصار ان پابندیوں کے مقصد اور بین الاقوامی حمایت کی وسعت پر ہے۔  دونوں صورتوں میں، ایرانی حکومت کی تبدیلی کی بجاۓ ایران کے جو حق میں بہتر ہو اُسے اُسی بات پر آمادہ کرنے کی کوششوں کرنا ہے۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+