| ضلع گرمسر میں صفر اسکول کی تعمیر کے ساتھ تعلیمی ترقی جاری |
منجانب Cpl. Reece Lodder, Regimental Combat Team 5
شنکائی ضلعے کے گورنر نور محمد،11 مارچ، 2012 کو فارورڈ آپریٹنگ بیس گرزلی زابل صوبے، افغانستان میں شنکائ ضلعے کے سوری علاقے سے گاؤں کے بزرگوں کے سامعین سے خطاب کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ جاشوا برینڈن برگ)
صفر، افغانستان (21 مارچ، 2012) - اگرچہ اس کی سرمئی رنگ کے بیرونی دیواروں کو ابھی پینٹ کرنا اور اس میں داخلے کے دروازے لگانے کا کام باقی ہے پھر بھی حال ہی میں تعمیر شدہ صفر اسکول جنوبی ہلمند صوبے گرمسر ضلعے میں تعلیم کی ترقی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہے۔ تقریباً 40 عمائدین اور 150 طالب علموں نے 18 مارچ کو افغان نیشنل سکیورٹی فورسز اور یو-ایس مرینز تھرڈ بٹالین، تھرڈ مرین رجیمنٹ کے ساتھ ملاقات کی اور گرمسر کے مستقبل میں تعلیم کے اہم کردار پر بحث کی. گرمسر میں تعلیم کی توسیع ایک مشکل مگر مسلسل عمل رہا ہے۔ 2006 میں اتحادی افواج کی یہاں آمد پر، حکومت اور اے-این-ایس-ایف نے اس کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے ضلع کے شمالی حصہ میں اتحادی افواج کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ اس پیش رفت کے ساتھ ساتھ، حکومت اور فوجی اثر و رسوخ جنوب میں پھیل گیا، جس کے نتیجے میں جنوبی گرمسر کے صفر بازار کی توسیع اور سکیورٹی شروع ہو گئی. یہ مصروف بازار، جو کہ پہلے شورش پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز تھا، کامرس کے ضلع میں دوراہی کے طور پر ترقی پا رہا ہے اور اس نے اپنے ارد گرد تعلیم کی ترقی کے لئے راستہ ہموار کیا ہے۔ انڈیا کمپنی، 3/3 کے کمانڈنگ افسر، اور کارپس کرسٹی، ٹیکساس کے ایک مقامی کیپٹن بابی لی نے کہا کہ جیسے جیسے صفر بازار کی سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے، مقامی معیشت میں بہتری آئی ہے اور تعلیم میں وسعت ہوئی ہے ۔ صفر سکول کا منصوبہ، جون 2011 میں ہمسایہ علاقے لکی میں کھولے گۓ 120 طالب علموں کے اسکول کی کامیابی کے بعد شروع ہوا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران، خطے نے اپنے بڑوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے سلامتی کی ایک اعلٰی سطح کو برقرار رکھا ہے۔ ان کی قیادت نے لکی میں نمایاں ترقی کی ہے، بشمول اسکول کی تعمیر، ایک پولیس شعبے، کمیونٹی سینٹر، مسجد اور کلینک۔ انڈیا کمپنی، 3/3 کے سیکینڈ پلاٹون کمانڈر میں سیکینڈ لیفٹیننٹ کرسچن زکوسکی، جو نیویارک شہر کے ایک مقامی ہیں، نے کہا کہ لکی کے علاقے کے بزرگ اس کے طویل المیعاد مستقبل کے بارے میں پرواہ کرتے ہیں۔ وہ زیادہ تر غریب معاشرے میں رہے تاکہ اپنے مستقبل کی کامیابی کو بویا جاۓ۔ جبکہ وہاں ارد گرد کے علاقے میں کئی چھوٹے، مصدقہ اسکولوں ہیں، صفر سکول یہاں مقامی حکومت کی طرف سے اتحادی افواج کی مدد سے تعمیر کیا گیا پہلا اسکول ہے۔ چند اختتامی چیزوں کے علاوہ اسکول اس سے پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، یہاں ایک مٹی کی جھونپڑی تھی جو صرف 80 طالب علموں کو سنبھالنے کے قابل تھی۔ نئے اسکول کے سامنے فخر سے کھڑے، صفر کے ایک بزرگ حاجی خان محمد نے مردوں اور بچوں کی جمع بھیڑ سے بات کی۔ انہوں نے منصوبے کی حمایت کے لئے اپنے ساتھی بزرگوں کا شکریہ ادا کیا اور نوجوان طلباء سے اپنے نئے اسکول کی عمارت کو بہتر استعمال کرنے کے لئے درخواست کی۔ محمد نے کہا کہ تعلیم صفر میں خوشحالی کی روشنی ہے ۔ صرف تعلیم کے ذریعے ہمارے بچے اپنی غربت اور ناخواندگی سے نجات حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ کئی دیگر اساتذہ اکرام ، مقامی حکومت اور فوجی رہنماؤں نے مجمے سے خطاب کیا، ان میں اسکول کے ہیڈ ٹیچر مالم وزیر بھی شامل تھے۔ وزیر نے کہا کہ مرینز اور ہماری حکومت نے ہمیں یہ عمارت پیش کی ہے؛ اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اسے ایک اسکول کے طور پر استعمال کریں ۔ ہر لڑکے اور ہر لڑکی کو تعلیم کا حق ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ اس تعلیم کو لازمی حاصل کر پائیں۔ جب شورا ختم ہوا تو اے- این- ایس- ایف کے رہنماؤں اور مرینز 3/3 نے وزیر اور ان کے اساتذہ کو بہت سی پنسلیں، نوٹ بک اور مختلف اسکول کے دوسرے سامان پر مشتمل ڈبے پیش کیے۔ لی نے بتایا کہ کارپس کرسٹی، ٹیکسس کے کلالن ہائی سکول اور رچرڈ میلبورن اکیڈمی کے طلباء نے تقریباً 1،500 پاؤنڈ سکول کا سامان غیر منافع بخش پروگرام "لکھنے کے حق" کے تحت عطیہ کیا۔ زکوسکی نے کہا کہ ایک اسکول، اساتذہ اور سیکھنے کے آلات سے لیس، صفر کے نوجوانوں کو ان کی تعلیم میں ترقی کا ذریعہ موصول ہوا ہے۔ ان وسائل کی دستیابی کے باوجود، مرکزی گرمسر میں تعلیم کی ترقی ایک مسلسل کوشش ہو گئی۔ یہ سیکھنے کا رجحان نوجوان اور بوڑھوں دونوں کے لیۓ ایک چیلنج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بزرگ اپنی عمر کی وجہ سے ایک حیثیت کے حامل ہیں ۔ تعلیم کی ترقی اس سنیارٹی کے پانیوں کا امتحان لے گی۔ اگر ہم تعلیم کی ایک نسل کے ساتھ ان کی سنیارٹی کو ملانے کے لیۓ ان کی مدد کریں، تو ہم وقت کے ساتھ ساتھ مزید سکیورٹی کی امید کر سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی بڑوں کے لئے ایک مشکل ہو سکتی ہے، لیکن یہ مستقبل کے معاشرے کی بہتری کے لئے ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















