صفحہ اول | خبریں | خبریں | اے-این-اے نے گرمسر میں قیادت سنبھال لی ہے
اے-این-اے نے گرمسر میں قیادت سنبھال لی ہے
منجانب Cpl. Kenneth Jasik, Regional Command Southwest
120605_talk
کیپٹن رائن آر۔ کنڈر، افغان قومی فوج ہتھیار ٹولے کے مشیر ٹیم لیڈر، کیلو کمپنی، تھرڈ بٹالین، 8ویں مرین رجیمنٹ، 29 مئی کو گرمسر، صوبہ ہلمند، افغانستان میں اے-این-اے کے فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کارپورل کینتھ جیسک)

ضلع گرمسر، افغانستان (5 جون، 2012) – جیسے جیسے اے-این-اے خودمختاری کی طرف قدم بڑھا رہی ہے، گرمسر میں پیدل فوجی گشتوں پر افغان نیشنل آرمی کے ساتھ مرینز کم سے کم نظر آتے ہیں۔

کیلو کمپنی، تھرڈ بٹالین، 8ویں رجیمنٹ، جو گرمسر میں کام کر رہی ہے، کے ساتھ مرینز اے-این-اے کے فوجیوں کے ساتھ شراکت کے کردار سے ہٹ  کر اب صرف بلند تر سطح پر ان کے لیڈروں کی رہمنائی کرتے ہیں۔

اے-این-اے کے ہتھیار ٹولے مشیر ٹیم لیڈر کیپٹن ریان آر کنڈر ، جو کیلو کمپنی، تھرڈ بٹالین، 8ویں میرینز کے ساتھ ہیں، نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ہی، مرینز ایک کم سطح پر شراکت داری کر رہے تھے۔ وہ مختلف گشت کے اڈوں، کامبیٹ چوکیوں اور فارورڈ آپریٹنگ بیسوں پر مقرر کئے گئے تھے۔ اب، ہم نے صرف دو پوزیشنیں لی ہیں۔ وہ (اے-این- اے) اپنے طور پر بغیر کسی مرین کی مدد کے، مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔

مرینز ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوۓ اے-این-اے کے اقدام کا معائنہ ہیں اور مکمل طور پر ایک رہنما کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سٹاف سارجنٹ لیری آر۔ لنٹز، جو تھرڈ بٹالین، 8ویں مرین کے ساتھ ایک مشیر ہیں، نے کہا  کہ اے- این-اے کے فوجی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔  ان لوگوں میں بہت لچک ہے، وہ بہت تیزی سے سوچتے ہیں اور بہت کم سہولیات سے بہت زیادہ کام کر لیتے ہیں۔

مرین مشیروں نے کہا کہ اے-این-اے کے فوجی گرمسر میں کافی کامیاب ہیں کیونکہ وہ ضرورت کے وقت مقامی لوگوں کی مدد میں فعال ہوتے ہیں۔

36 سالہ لنٹز، جو میڈویل، پینسلوینیا سے ہیں، نے کہا کہ بہت سے بزرگ اے-این-اے کے ارکان کی عزت کرتے ہیں۔ ان کو بہت دفعہ آدھی رات کے دوران مشکل وقت میں مدد کی کال آتی تھی اور وہ واقعی میں وہاں جاتے ہیں اور مسئلے کو حل کرتے تھے، تو یہ کام بہت اچھی طرح سے چل رہا ہے۔

مرینز نے کہا کہ اہم بات  یہ یقینی بنانا ہے کہ اے-این-اے کے لیڈر اپنے فوجیوں کو مناسب ساز و سامان فراہم کر رہے ہیں۔

25 سالہ کنڈر، جو جیکسن ول بیچ، فلوریڈا سے ہیں، نے کہا کہ ہم پہلے ایسا کرتے تھے کہ ان کو کافی سارا سامان مہیا کرتے تھے ۔ اب ہم نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے، تو اب انھیں وہ ملے گا جو ان کی کندک ان کو فراہم کرے گی۔

انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورسز اس علاقے میں اے-این- اے کے فوجیوں کے ساتھ کئی سالوں سے اشتراک میں ہیں۔ اب جب کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اے-این-اے کے فوجی تیار ہیں تو مرینز انھیں قیادت سنبھالنے دے رہے ہیں۔

کنڈر نے کہا کہ اب وہ اپنے طور پر گشت بھیجتے ہیں۔ بالآخر ان کے پاس کوئی مشیر یا شراکت میں مرین بھی نہیں ہو گا۔ وہ اپنے طور پر مشن کو کامیاب کرنے کے قابل ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+