صفحہ اول | خبریں | چار امریکی فوجی طیاروں نے تیونس ۔ لیبیا کی سرحد سے 312 مصریوں کو وطن واپس پہنچا دیا
چار امریکی فوجی طیاروں نے تیونس ۔ لیبیا کی سرحد سے 312 مصریوں کو وطن واپس پہنچا دیا
منجانب , U.S. Africa Command Public Affairs
CENTCOM

5  مارچ 2008 کو جرمنی کے رامسٹین فضائی اڈے  پر ہرکولیس ہوائی جہازوں کی پرواز کے لیے  تیار حالت میں تصویر لی گئِ ہے۔ تیونس سے مصر لے جانے کے لیے امریکی فوج کے سی۔130 ہوائی جہازوں کی پہلی پرواز انہی جیسے ہوائی جہازوں نے انجام دیں۔  امریکی فضائیہ کی تصویر/ سینیئر ائیرمین میلیسا شیفیلڈ

جرمنی، سٹٹگارٹ  6 مارچ 2011  - امریکی فوج لیبیا تیونس کی سرحد پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کی جوابی کوششوں کے منصوبے کے تحت تیونس سے اپنے وطن واپس لوٹنے والے مصری شہریوں کی مدد کے لیے حرکت میں آ گئی ہے۔

بحری کورپس کے دو کے سی ۔ 130 جہاز اور امریکی فضائیہ کے دو سی ۔ 130 اسی مد میں امریکی فوج کی مدد گار پروازوں کے طور پر تیونس سے مصر پہنچے۔ چاروں جہازوں میں 312 مصری شہری سوار تھے۔

5 مارچ 2011 کو ٹھیک رات 11 بجے کے بعد 132 مصری شہری جو دو امریکی بحری کورپس کے سی ۔ 130 ہوائی جہازوں میں سوار تھے بحفاظت قاہرہ، مصر پہنچ گئے۔ جبکہ امریکی فضائیہ کے دو سی۔ 130 ابھی راستے میں ہیں۔

یہ ان معاون کوششوں کا حصہ ہے جو کل شروع ہوئیں۔ ہارن آرمی ڈپو کے مقام پر پیسا، اٹلی میں موجود امریکی تنظیم برائے بین الاقوامی ترقی  USAID  کے دفتر خارجہ برائے  ہنگامی معاونت  OFDA  کے لیگ گودام سے امدادی سامان لے کر امریکی فضائیہ کے دو جہاز تیونس پہنچے جہاں  OFDA  کے امدادی سامان میں 2000 کمبل، 40 پلاسٹک کی شیٹیں اور 10 لٹر کے 9600 پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔

امریکی فوج امریکی حکومت کی ہنگامی صورتحال کے جواب میں امدادی کوششوں میں ہاتھ بٹا رہی ہے۔ یہ امریکی جنگی جہاز چھوٹی مسافر پروازوں کے ذریعے وقت کی اس اہم ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔

ان کاروائیوں کی نگرانی یو ایس افریقی کمان کر رہی ہے اور یہ کوشش صدر باراک اوبامہ کی اس منظوری کے صرف 24 گھنٹے بعد شروع ہو گیئں جب یہ بتایا گیا کہ امریکی فوجی جنگی جہاز تیونس سے مصر جانے والے مصریوں کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,171+