صفحہ اول | خبریں | خبریں | میدان جنگ میں مرینز کے لیۓ، فوری طبی امداد ایک پُکار کے فاصلے پر
میدان جنگ میں مرینز کے لیۓ، فوری طبی امداد ایک پُکار کے فاصلے پر
منجانب Cpl. Isaac Lamberth, Marine Corps Air Station Miramar / 3rd Marine Aircraft Wing
120405_er
آرمی سارجنٹ ڈینیل شاویز، 171ویں ایوی ایشن رجیمنٹ کے ساتھ ایک فضائی طبی عملہ کے رکن، 12 مارچ کو کیمپ لیتھرنیک، افغانستان میں ایک 3رول ہسپتال میں ایک مریض کو اندر لانے سے چند سکینڈ پہلے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ارکان کو اس کے بارے میں بتاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کارپورل آئیزک لیمبرتھ)

کیمپ لیتھرنیک، افغانستان (5 اپریل، 2012) - چار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بنجر صحرا سے گزر رہا تھا جب پہلی گاڑی اچانک ایک خود ساختہ دھماکہ خیز آلے سے ٹکرائی۔  پہلی گاڑی میں ایک مرین کے چہرے پر بم کے ٹکڑے لگ گئے۔ تیسری گاڑی میں سوار ایک بحریہ فوجی چھلانگ لگا کر باہر آیا، گاڑی سے زخمی مرین کو کھینچ کر باہر نکالا اور ان کی چوٹوں کا اندازہ لگایا۔ قافلے کے کمانڈر نے ایک طبی انخلاء کے لئے فوراً ریڈیو  پر درخواست کی۔

ہسپتال کور مین فرسٹ کلاس ڈیوڈ ایلڈرج، ایک ایمبیولینس ڈسپیچر، جو تھرڈ مرین ائیر کرافٹ ونگ (فارورڈ) کے ساتھ ہیں، نے کہا  کہ یہ ایسا نہیں ہے کہ وقت رک جاتا ہے، یہ فلموں کی طرح نہیں ہے جہاں ہر چیز سست رفتار میں جا رہی ہوتی ہے۔ آپ جس مریض کے ساتھ ہوتے ہیں اس کے ساتھ ایک بھائی چارے  کا رشتہ قائم کر لیتے ہیں۔ آپ انہیں زندہ رکھنے کے لئے اپنی بہترین کوشش کرتے ہیں۔

میدان جنگ میں مرینز اور سیلرز اس قسم کے حالات کا ہر دن سامنا کرتے ہیں۔ تاہم، انہیں یہ جانتے ہوۓ اطمینان ملتا ہے کہ سب سے بہترین ممکنہ دیکھ بھال صرف ایک ریڈیو کال کے فاصلے پر ہے۔

جب ایک مرین زخمی ہو جاتا ہے تو میدان سے طبی انخلاء کی ایک درخواست ٹیکٹائل فضائیہ کمانڈ مرکز، جو تھرڈ ایم-اے-ڈبلیو (فارورڈ) کے لئے بنیادی فضائی آپریشن ڈائریکٹر ہے، کو بھیجی جاتی ہے۔ درخواست پر نظر ثانی سینئر واچ افسر کرتا ہے جو صورتحال کا جائزہ لیتا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ولیم ڈبلیو ہوپر، تھرڈ (فارورڈ) ایم-اے-ڈبلیو کے ساتھ ایک سینئر واچ افسر اور فلاڈیلفیا کے مقیم نے کہا کہ میڈ-ای-ویک کی درخواست موصول ہونے کے بعد فوری طور پر اس بات کا فیصلہ کیا جاتا ہے کہ مریض کی چوٹوں اور محل وقوع کی بنیاد پر کون سا فضائی اثاثہ مشن کے لیۓ بہترین ہے۔ پھر ہم طبی آلات اور عملے سے لیس ہیلی کاپٹروں، جو منٹوں میں اڑ سکتے ہیں، کے اجراء کا حکم دیتے ہیں۔

جس دوران بحریہ فوجی زمین پر زخمی سپاہی کو مستحکم رکھنے کے لیئے مدد دیتے ہیں اس  وقت اتحادی افواج فضائیہ امدادی کاروائیاں سرانجام دیتے ہیں۔

طبی اثاثوں میں سب سے زیادہ جدید ایک ترمیم شدہ سی-ایچ 47-ہیلی کاپٹر ہے، جو تھرڈ (فارورڈ) ایم-اے-ڈبلیو کو دستیاب ہے لیکن یہ برطانیہ کی ٹاسک فورس جیگوار کا حصہ ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ساتھ فوری دیکھ بھال کا ایک ڈاکٹر اور نرس، کئی ایمرجنسی طبی تکنیکی ماہرین اور اس کی حفاظتی فورس ہوتی ہے۔  ہوپر نے وضاحت کی کہ یہ ایک ہوائی ایمرجنسی روم زخمی تک لانے کی طرح ہے۔ یہ اثاثہ سنگین  کیسز مثلاً سر کی چوٹوں، بندوق کی گولی کے سنگین زخموں اور عضو بریدہ میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ جب مرینز زخمی ہوتے ہیں تو وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب 'سنہری گھنٹے' کے وعدے کے تحت کام کرتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فوری میڈ-ای-ویک کی کال ملنے سے لے کر زخمی فوجی کو طبی علاج کی عمارت میں ایک سرجن کے ہاتھوں تسلیم کرنے کا کام ہم 60 منٹوں کے اندر اندر کر سکتے ہیں۔

افغانستان کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک طبی سہولت شدید زخمی فوجیوں کے لئے ایک 98 فیصد کی بقا کی شرح کی حامل ہے۔ یہ شرح ہسپتال کو تفویص ٹراما نرس معاون (مشترکہ / جوائنٹ یو-کے/ یو-ایس نرسیں جو ٹروما چوٹ کے اعداد و شمار جمع اور تجزیہ کرتی ہیں) سے حاصل کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

کچھ لوگوں کے نزدیک یہ '3 اصولوں، کے نام سے جانا جاتا ہے،  ایک کوڈ جو مہیا کردہ اعلٰی درجے کی طبی دیکھ بھال کے لیۓ ہے، بیشن ہسپتال علاقائی کمان جنوب مغرب میں اپنی نوعیت کا صرف ایک ہی ہے اور پورے ملک میں تین میں سے ایک ہے۔ یہ ہسپتال مختلف قسم کے طبی عملے سے لیس ہیں جس میں انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹروں سے لے کر ریڈیالوجسٹ اور سرجن تک شامل ہیں۔

آرمی لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ لنڈسے، ہسپتال میں امریکی دستے کے لئے انچارج افسر، نے کہا کہ رول 2 ہسپتالوں میں مریضوں کو مستحکم کر سکتے ہیں اور محدود قسم کے آپریشن کر سکتے ہیں، لیکن رول 3 اسپتال کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لیس ہوتے ہیں۔

بحریہ کے لیفٹیننٹ کمنڈر جیفری مارٹنز، ایم-اے-ڈبلیو فارورڈ کے ونگ سرجن اور بلیچرٹن، میساچوسٹھس کے ایک مقامی نے کہا کہ جو یہ یہاں کر سکتے ہیں، وہ سائنس فکشن سے بھی بڑھ کر ہے، جب سپاہیوں کی جان بچانے کی بات آتی تو بیسٹن میں دی جانے والی طبی دیکھ بھال جنگ کی تاریخ میں سب سے بہترین ہے۔

مارٹنز نے کہا کہ اعلٰی درجے کی طبی سامان، جس طریقے سے مریضوں وہاں پہنچتے ہیں، مختلف اقوام کی خدمت کے ارکان کے درمیان ہم آہنگی، جان بچانے کی اعلٰی شرح کی وجہ ہے۔

مارٹنز نے کہا  کہ ڈاکٹروں کے پاس ڈبل یا ٹرپل عضو بریدہ آتے ہیں۔ وہ ایسے لوگوں کو بچاتے ہیں جو پیچھے امریکہ میں نہ بچاۓ جا سکیں۔ سٹیس سائڈ ٹروما سیکٹر صرف اتنی پیچیدگی کی سطح پر ہی نہیں استعمال ہوتے۔

لنڈسے، جو شربرن، نیو یارک کے ایک مقامی ہیں، نے کہا کہ جو سامان ہمارے پاس یہاں ہے، پیچھے اپنی سر زمین پر بہت سے ہسپتالوں میں اس قسم کا سامان نہیں ہے ۔ صرف آپ کی یونیورسٹی کے طبی اسکولوں، وزارت دفاع کی طبی سہولیات اور بہت کم دوسرے سیکشنوں میں اس قسم کا سامان ہے۔ اس کے علاوہ، زیادہ تر ہسپتالوں کا سامان ایک یا دو دور پُرانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا  کہ یہاں سب کچھ ہر سطح پر شامل کیا جاتا ہے ۔

لنڈسے نے کہا کہ قوموں کے درمیان اس منفرد انضمام ایک وجہ ہسپتال اتنی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے ۔

یہاں ایسا کچھ نہیں ہے کہ یہ وہ کام ہے جو امریکی کرتے ہیں، یہ  صرف برطانوی کرتے ہیں یا ڈنمارک کے لوگ کرتے ہیں، یہ سب کچھ ایک ٹیم کے طور پر کیا جاتا ہے اور یہ واقعی بہت اچھی طرح سے یہاں کام کرتا ہے۔

لنڈسے نے کہا کہ جبکہ ہسپتال تھیٹر میں مصروف ترین ہے اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں تھرڈ (فارورڈ) ایم-اے-ڈبلیو کتنی اچھی طرح مدد کی مانگ کا جواب دیتا ہے اور کس طرح ڈاکٹر اور نرسیں زندگی بچاتے ہیں۔
 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+