| خواتین سی بیز 'خواتین کی قوت' کو افغانستان میں لاتی ہیں |
منجانب Erika Stetson, U.S. Forces - Afghanistan
امریکی فوج کی سارجنٹ پامر، الاسکا کی ایک مقامی، جیسکا کی اون، پلےعالم کی برادری کو مدد کو کلاس کے دوران طلباء کو ایک ہفتہ وار دہراتے ہوۓ صحت کے مسائل اور سب سے پہلے موقعے پر فوری پہنچنے والے افراد کی تکنیک بتاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کیتھرن کارلی)
کابل، افغانستان (27 جنوری، 2012) -- افغانستان میں تعیناتی کو ختم کر کے جانے کی تیاری کرنے والی خواتین کی ایک آٹھ رکنی تعمیراتی ٹیم نے ملک میں تہلکہ مچا دیا۔ ٹیم ممبر پیٹی افسر تیسری کلاس ایمبر مان کے مطابق ان کی کہانی صرف آٹھ خواتین سے شروع ہوئی جو کچھ نیا کرنا چاہتی تھیں۔ امریکہ بھر میں ناظرین ان کے سحر میں گرفتار تھے کیونکہ ان کے بارے میں لاس اینجلس ٹائمز اور کئی دوسرے روزناموں اور اخبارات نے لکھا تھا۔ یہ گروہ صرف خواتین کے عملے کے طور پر تعینات نہیں تھا؛ یہ محض ایک اتفاق تھا کہ بہت سی خواتین کو بگرام ایئر بیس بحریہ کے موبائل تعمیراتی 4 بٹالین پر تعینات کیا گیا۔ ان کا کام معیاری سی- بی کی ڈیوٹی کا تھا: صوبے ہلمند میں آپریشنز مرکز بنانا اور شمالی اتحادی افواج کے لئے دو فوجی بیرک اور ایک جم کی تعمیر۔ لیکن جو چیز بہت واضع ہے وہ ان کی شخصیات ہیں، ان کا اپنے کام میں جوش اور فخر محسوس کرنا اور مقامی افغانیوں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ان کا نقطہ نظر۔ مان نے کہا کہ ہم تعمیر میں کام کرنے والےخواتین ہیں ۔ ویسے تو حقیقت میں ہمیں کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہم پھر بھی اپنے مرد حصرات سے ذیادہ محنت کریں گی اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اچھی بات ہے - زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب ہم ان کو ہرا دیتے ہیں۔ گوئیٹر، مسسیسپی سے تعلق رکھنے والی مان نے کہا کہ ٹیم ہر روز کام کے لیۓ جوش سے اٹھتی تھی، اور ان کو اکثر مقامی لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا تھا، خاص طور پر افغان بچوں سے۔ ٹیم کے بہت سے ممبران نے کہا کہ ان کو افغان بچوں کے ساتھ گُزرا ہوا وقت سب سے زیادہ یاد آۓ گا۔ سی مین کیسی ڈنلاوی جو کہ لومپوک، کیلیفورنیا کی مقیم ہیں انھوں نے کہا کہ وہ وقت بہت اچھا تھا، ان بچوں کو دیکھنا کہ وہ کس طرح سے ہمارے ساتھ پیش آتے ہیں- ان کی آنکھوں میں تعجب دیکھنے لاِئق تھا جب ان کو پتہ چلتا تھا کہ عورتیں یہاں پر کام کر رہی ہیں۔ سی بیز، جو کہ اصل میں پورٹ ہؤینم، کیلیفورنیا میں واقع ہے، نے بھی بڑے پیمانے پر افغانوں کی تعریف کی، کیونکہ اپنے اور اپنے خاندانوں کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے انھوں نے وہ سب کچھ کیا جو وہ کر سکتے تھے یہاں تک کہ باغی دھمکیوں کے خلاف مزاحمت بھی ۔ ابیو کوٹا اسٹیٹ، نائیجیریا سے ٹیم لیڈر پیٹی افسر تیسری کلاس گفائیٹ موراڈئیو نے کہا کہ افغان شہریوں کو انگریزی زبان سیکھنے میں مدد کے دوران ہمیں ان کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا تھا۔ ہمیں افغانستان کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملا... وہ میرے لیئے باقی سب کی طرح ہیں شاید ثقافت مختلف ہے۔ وہ افغانوں کو عام "محبت کرنے والے" اور دنیا بھر کے عام لوگوں کی طرح خواہشمند سمجھتے ہیں۔ مان نے کہا کہ غیر افغان عوام کا یہ گمان غلط ہے کہ زیادہ ترافغان باغیوں کے وفادار ہیں، دراصل وہ زیادہ تر ذاتی سلامتی اور اقتصادی استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ برائی کے مقابلے میں اچھائی زیادہ ہے -- برا بہت کم ہے۔ برائی اپنی شکل بہت کم دکھاتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہمارے بارے میں جاننےکے اتنے ہی شوقین ہیں جتنا ہم ان کے بارے میں ہیں۔ ٹیم کے ممبران کا کہنا ہے کہ صرف مقامی لوگوں کے درمیان کام کرنے سے ہی ہم افغان عورتوں کے کام کرنے کے بارے میں جو تصوررات ہیں ان کو متاثر کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ٹیم کی رکن سی مین کارلا ڈیاز کاسٹیلو جو کہ اریکیپا، پیرو سے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف [اتحادی] فوجی مردوں کو دکھایا، بلکہ وہاں پر بہت سے افغان فوجیوں کا احترام بھی حاصل کیا۔ حکام نے ابتدائی طور پر ہلمند کے لئے جہاز کے عملہ کی تعیناتی سے قبل ایک ٹیم میں تمام خواتین کو لگانے کے مضمرات پر غور کیا۔ لیکن خواتین نے اپنے کام کے زریعے ہر قسم کی پریشانیوں کو ختم کر دیا۔ مان نے کہا کہ مختلف قسم کی آرا ہمیشہ موجود رہیں گی ۔ بات یہ ہے کہ آپ کس طرح سے اس رائے پر غلبہ پاتیں ہیں تاکہ ثابت کرسکیں کہ آپ فوج میں کس طرح کی خاتون ہیں۔ مان نے اس بات پر زور دیا کہ سی بیز کی وسیع تر قوت میں موجودگی کو کسی پالیسی کی روکاوٹ کا سامنا نہیں تھا۔ ٹیم کے ممبران کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے ریکارڈ وقت میں اپنا کام ختم کر دیا، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ صرف خواتین پر مشتمل گروہ اتنا ہی قابل ہے جتنا کوئی دوسرا ۔ مان نے مزید بیان کیا کہ خوش قسمتی سے وہاں کوئی موسم یا سامان کی فراہمی سے منسلک تاخیر نہیں ہوئی ۔ ہر چیز اپنی جگہ پر ٹھیک تھی اور اس سے یہ ثابت کرنے میں مدد ملی کہ عورتیں تعمیرکا کام کرنے میں بھی اتنی ہی قابل ہیں جتنے مرد۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران سے جنگ کا سامنا نہیں کیا، صرف شدید حالات جیسا کہ سرد بارشوں کا سامنا کیا۔ لیکن عملے نے اس سے سیکھا اور مزید دیگر کردار ادا کیۓ۔ مان نے کہا کہ عام طور پر پہلی ٹیم کے ساتھ پہلے منصوبے میں مشکلات ہوتی ہیں ۔ لیکن ہم سب کے پاس ایسے محصول تھے جن میں ہم بہترین تھے - ایک بہت ہموار کوشش تھی اور ہم عملے کے ساتھ ایسا ہی چاہتے ہیں کہ اگر کوئی یہ دیکھتا ہے کہ اگر کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو وہ اسے خود انجام دے ۔ ٹیم رکن شیلبی لوٹرے، جو کہ اپاچی جنکشن، ایریزونا سے ہیں، نے کہا کہ وہ عملے کے بھائی چارے کو سب سے زیادہ یاد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جن کے ساتھ اس تعیناتی میں مل کر کام کیا ان کے میں بہت قریب ہوں، اتنی جتنی میں پہلے کبھی نہیں تھی ۔ اس ٹیم میں دوسری سی بیز میں پیٹی آفیسر تیسری کلاس جیسیکا ویرا جو کہ شکاگو سے ہیں؛ پیٹی آفیسر تیسری کلاس کدیشا لی جو کہ کیمپٹن، کیلیفورنیا سےہیں؛ اور سی مین شیلا مائیلز جو کہ پلاسکی، ٹینسسی سے ہیں وہ سب شامل تھیں۔
|
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 




















