صفحہ اول | خبریں | فاسٹ (ایف-اے-ایس-ٹی) مرینز کی 5ویں فَليٹ سے علیحدگی
فاسٹ (ایف-اے-ایس-ٹی) مرینز کی 5ویں فَليٹ سے علیحدگی
منجانب Mass Communication Specialist 2nd Class Bryan Blair, 5th Fleet Public Affairs
130419_fast
وائس ایڈمرل جان ملر، کمانڈر، امریکی 5 ویں فلیٹ، امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ، مشترکہ بحری افواج، تھیٹر میں 7 ماہ کی تعیناتی کے بعد بحرین سے ان کی روانگی سے قبل 6ویں فورس اینٹی-ٹیررئزم سکیورٹی ٹیم (ایف-اے-ایس-ٹی) پلاٹون، چارلی ایف-اے-ایس-ٹی کمپنی کے مرینز پر گفتگو کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب ماس کمیونیکیشن سپیشلسٹ برائن بلئیر/ریلیزڈ)

بحریہ سپورٹ ایکٹیوٹی، بحرین – فلیٹ اینٹی ٹیررئزم سکیورٹی ٹیم (ایف-اے-ایس-ٹی) پلاٹون نے 5ویں فَليٹ کی ذمہ داری کے علاقے (اے-او-آر) میں اس ماہ کے آخر میں اپنی سات ماہ کی تعیناتی کا اختتام کیا۔

6ویں پلاٹون، چارلی فاسٹ کمپنی، مرین کور سکیورٹی فورس کمپنی (ایم-سی-ایس-ایف-سی-او) کے مرینز نیول اسٹیشن نارفوک، ورجینیا واپس آ جائیں گے اور ان کی جگہ 6 ویں پلاٹون کے ایف-اے-ایس-ٹی مرینز کی ایک اور ٹیم کو بھیجا جائے گا۔

ابتدائی ستمبر میں اے-او-آر میں پہنچنے کے بعد سے، ایف-اے-ایس-ٹی مرینز نے متعدد مشنوں کی حمایت اور بہت سوں کو مکمل کیا جن میں یمن میں امریکی سفارت خانے کی سکیورٹی میں اضافہ اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ ایک تبادلہ شامل ہیں۔

مرین کور کے کیپٹن جارج فینٹن، پلاٹون کمانڈر، نے ایف-اے-ایس-ٹی مرینز کے ساتھ کام کرنے کے موقعے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

فینٹن نے کہا کہ "مجھے مرینز کے اتنے سرگرم گروپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع کبھی نہیں ملا ۔ ان کی مسلسل بہتری لانے اور بہتر بننے کی ذاتی جدوجہد واقعی غیر معمولی ہے۔ میں اس سے بہتر جوانوں کے ایک گروپ کا تقاضا نہیں کر سکتا تھا۔"

وائس ایڈمرل جان ملر، کمانڈر یو۔ ایس۔ 5ویں فلیٹ، نے واپس جانے والی کمپنی کو یہ الفاظ کہے۔

ملر نے کہا "آپ مرینز کا ایک نادر گروپ ہیں جنہوں نے اس تھیٹر میں بہت انوکھے مشنوں میں بہت کچھ حاصل کیا ہے،" ۔ "دنیا کے اس حصے میں ہماری مستقل کامیابیوں کا آپ ایک ایک اہم حصہ رہے ہیں، اور اس کے لیۓ ہمارا شکریہ ناکافی ہے۔ آپ واپس گھر جانے کے پورے حق دار ہیں اور اور ہم آپ پر بہت فخر کرتے ہیں۔"

این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی 2.5 ملین مربع میل کے علاقے جس میں بحرعرب، بحیرہ اخمر، خلیج اومان، بحیرہ بند کے کچھ حصے اور بیس ملک شامل ہیں کی ذمہ دار ہے۔

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 18 times

فیس بُک پر دوست
33,132+