صفحہ اول | CJIATF435 | افغان قومی فوجی پولیس کے کوہرٹ آٹھ جوان تربیت سے فارغ التحصیل

 Combined Joint Interagency Task Force-435 

افغان قومی فوجی پولیس کے کوہرٹ آٹھ جوان تربیت سے فارغ التحصیل
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435

صوبہ پروان، افغانستان 23 اپریل 2011 - افغان نیشنل فوجی پولیس کے آٹھ اہلکار 21 اپریل 2011 کو ڈیٹینشن آپریشنز ٹرانزیشن کورس سے فارغ التحصیل ہو گئے۔ یہ کورس دو مرحلوں پر مشتمل ہدایات میں سے ایک ہے جو پروان کے قید خانے میں ملٹری پولیس اہلکار کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کے لیے لازمی ہے۔

 

افغان قومی فوج (ANA) کے بریگیڈئیر جنرل سیف اللہ صفی، جو پروان اور پلِ چرخی ملٹری پولیس بریگیڈ کے کمانڈنگ جنرل بھی ہیں، نے افغانستان کی خدمت کرنے پر 137 گریجویٹس کا شکریہ ادا کیا۔

 

اپنے خطاب میں سیف اللہ کا کہنا تھا کہ DFIP میں فوجی پولیس کی کارکردگی سے میں بہت خوش ہوں۔ قیدی یہاں سے رہائی پانے کے بعد اپنے گاوں جا کر DFIP میں گئے اور یہ اپنے وہاں بیتے ہوئے دِنوں کا اور ANA فوجی پولیس بریگیڈ اہلکاروں کا اچھے الفاظ میں ذکر کریں گے۔

 

تقریب کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے بہترین کیڈیٹس کو فارمیشن کے سامنے مدعو کیا گیا تا کہ وہ بریگیڈ رہنما سے اپنے سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں۔ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے پر ہر جوان ہوا میں اپنا سرٹیفیکیٹ لہرا رہا تھا اور نعرہ لگا رہا تھا کہ مجھے افغانستان کی خدمت پر فخر ہے۔

 

پروان اور پل چرخی ملٹری پولیس بریگیڈ ملک دشمن عناصر کو قید رکھنے، قیدیوں کے انتظام و انصرام اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نپٹنے کی ذمہ دار ہے۔ امریکی حکام سے قید خانے کو افغان کنٹرول میں دینے کے مشروط عمل کے تحت 1600 سے زائد ANA فوجی پولیس کے اہلکاروں کو تربیت دے کر DFIP میں گارڈ فورس میں تعینات کیے گئے۔

 

کوہرٹ 8 کے طلبا کابل میں ANA کی بنیادی ملٹری تربیت اور بنیادی ملٹری پولیس ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اگلے مرحلے کی تربیت کے لیے جو DFIP میں خدمات انجام دینے کے لیے لازمی ہے ANA کے نظامی حمایتی علاقے پروان میں پہنچے تھے۔

 

تربیت کے پہلے مرحلے معیاری رویے، بین الاقوامی معیار اور افغان قانون کے مطابق قیدیوں سے انسانی سلوک کرنے کے بارے میں تھے۔ جوانوں کو روزمرہ کے ہاوسنگ یونٹ آپریشنز، بشمول واچ سٹیشنز کی نگرانی، ممنوعہ سامان کے حوالے سے قیدیوں کی کوٹھڑیاں چیک کرنا، قیدیوں کی نقل و حمل کرنا اور روزمرہ کی صحت و صفائی اور کھانے کا خیال رکھنے کے بارے میں بھی تربیت دی جاتی ہے۔

 

تربیت کا آخری اور حتمی مرحلہ DFIP میں عملی تربیت ہے جس میں فارغ التحصیل ہونے والے نئے جوانوں کو تجربہ کار اہلکاروں کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے تا کہ وہ براہ راست حقیقی حالات سے سیکھیں۔

 

DFIP بگرام فضائیہ فیلڈ سے کئی کلومیٹر دور ایک جدید ترین قید خانہ ہے جس کی تعمیر ستمبر 2009 میں مکمل ہوئی جبکہ دسمبر 2009 میں یہاں قیدیوں کی آمد شروع ہوئی۔ DFIP کی طبی فسیلیٹی، اہل خانہ سے ملاقاتی مرکز، ووکیشنل سہولیات اور تعلیمی عمل کے لیے کلاس رومز جیسی سہولتوں سے لیس ہے۔ DFIP کا ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا کہ مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 افغانستان میں عسکریت پسندی اور مزاحمت کو شکست دینے کی اپنی حکمت عملیاں بھی یہاں شامل کر سکے۔

 

CJIATF 435 فوجی قید خانے آپریشنز کی حکومتِ افغانستان کو پُرامن منتقلی کے لیے افغان فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

 
ویڈیو، بصری / آڈیو، سمعی / تصویریں

تصویریں

Podcasts

There are no podcasts available at this time.

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,163+