صفحہ اول | خبریں | خبریں | آٹھ فوجیوں کو کرسمس کے دن افغانستان میں پرپل ہارٹ ایک امریکی فوجی تمغہ دیا گیا
آٹھ فوجیوں کو کرسمس کے دن افغانستان میں پرپل ہارٹ ایک امریکی فوجی تمغہ دیا گیا
منجانب Chief Petty Officer Leslie Shively, Regional Command Southwest

کیمپ لیتھر نیک، افغانستان [28 دسمبر، 2011] - جب اپنے ملک میں سب خاندانوں نے کرسمس کے دن کو منایا، چھٹیوں کی  روح میں آپس میں تحفے تبدیل کیے گئے،  14 ویں انجینئر بٹالین کے آٹھ امریکی فوج فوجی، میرین میجر جنرل جان طولان، جو کہ میرین II مہماتی فارورڈفورس اور جنوب مغرب کی علاقائی کمان کے کمانڈنگ جنرل ہیں کے سامنے قطار میں کھڑے ہوئے اور انھوں نے ان فوجیوں کے سینوں پر پرپل ہارٹ کا تمغہ لگایا۔

بٹالین، جس کا عرفی نام سخت ہے! پورے صوبہ ہلمند میں خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کو ڈھونڈتی اور ناکارہ بناتی ہے۔  فوجی آئی ای ڈی دھماکوں سے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سڑکوں کو صاف رکھنے میں بھاری بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کرتی ہے۔

اگرچہ گاڑیاں فوجیوں کی حفاظت میں مؤثر ہیں، لوگ زخمی ہو سکتے ہیں اور ہو بھی جاتے ہیں۔

جب وہ اور ان کی کمپنی اور ایک سڑک کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ گۓ پرائیویٹ فرسٹ کلاس جوزف جیکسن، 571ویں سیپر کمپنی، جو کہ اروائین، نارتھ کیرولائنا کے مقامی ہیں، ایک سڑک کے درمیان اس کو صاف کرنے اور ایک خراب گاڑی کو دیکھنے میں مشغول تھے۔

جیکسن نے کہا کہ ایک 50۔ سی اے ایل جو کہ ٹرک سے ٹوٹ کر اڑا تھا میرے چہرے پر زور سے لگا۔ میں بے ہوش ہو گیا۔ جیکسن نے کہا کہ پرپل ہارٹ کا ملنا اس کے لیۓ اور اس کے خاندان کے لیۓ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک میرے والد کے پاس بھی ہے۔

پرائیوٹ فرسٹ کلاس ہوزے رولڈان نے کہا جو کہ 571ویں سیپر کمپنی کے ساتھ ہیں کہ میں اپنے خاندان میں سب سے پہلا ہوں جو فوج میں بھرتی ہوا یا فوج کے ساتھ کسی بھی طرح منسلک ہوا ہوں ۔ یہ لازماً میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس سینٹ آگسٹین، فلوریڈا کے مقامی نے کہا کہ انھیں یہ اعزاو حاصل کر کے بہت عاجزی محسوس ہوئی۔

مجھے یہاں آۓ صرف ایک سال ہوا ہے اور خاص طور پر میرے لئے اتنی عظیم چیز کو قبول کرنا خاصہ مشکل ہے۔

رولڈان دو 80 پونڈ کے بم دھماکوں میں زخمی ہوا تھا، جو ایک کے بعد دوسرا پھٹا۔ دوسرے دھماکے نے میری دنیا ہلا کر رکھ دی اور میری پسلی زخمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز زندہ ہونے پر شکر کرتے ہیں۔ ان دھماکوں کے بعد آپ بہت سی چیزوں کے لئے شکر گزار ہونا سیکھتے ہیں اور آپ شکایت کم کرنا سیکھتے ہیں۔

سپیشل فرسٹ کلاس نے کہا کہ یہ ایسا ہے کہ فوج آپ کو کچھ واپس دے رہی ہے۔ شان ہچنسن جو بونی لیک واشنگٹن سے ہیں اور 571ویں سیپر کمپنی کے ساتھ ہیں ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس ایندھن ٹرکوں کو لے کر جا رہے تھے جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک 80 پاؤنڈ بم سے ٹکرائی۔

"میں تھوڑا جل گیا تھا۔"

کیپٹن رچرڈ پی کاک نے کہا جو 95 ویں روٹ کلیرنس کمپنی کے کمانڈر ہیں کہ یہ مرد بہت وفا شعار ہیں۔ یہ روٹ کا خیال رکھتے ہیں، ایک دوسرے کا خیال کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ خود کو بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

پی کاک، جو سیراٹوگا اسپرنگس، نیو یارک کے مقامی ہیں، نے کہا کہ انھیں ان مردوں پر فخر تھا، لیکن بہترین صورت حال یہی ہوتی کہ فوجی کام سے فارغ ہو جائیں۔

طولان نے اپنے فوجیوں کے لیۓ چھٹی کی اہمیت کو تسلیم کیا، لیکن انہیں یقین دلایا کہ افغانستان میں ان کی موجودگی مشن کے لئے بہت اہم ہے۔

طولان نے کہا کہ بہت کم امریکی ایسے  ہیں جو وہ کپڑے پہن سکتے ہیں جو آپ نے اس وقت پہنے ہوۓ ہیں۔ میں ان لوگوں کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہوں جن میں ہر روز صبح اٹھنے کی ہمت ہے، خطرے کا سکمنا کرتے ہیں اور وہ ایسا بہت فخر کے ساتھ کرتے ہیں۔

پرپل ہارٹ اسی جرات کا نشان ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+