صفحہ اول | خبریں | خبریں | امریکی کشتی ڈوئی نے ڈوبتی ہوئی ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کی
امریکی کشتی ڈوئی نے ڈوبتی ہوئی ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کی
منجانب Ensign John Tanalega, USS Dewey Public Affairs

بحیرہ عرب [18 جنوری، 2011] - گائڈڈ میزائل ڈسٹرائیر یو ایس ایس ڈوئی، 105 ڈی ڈی جی نے 18 جنوری کو مرکزی بحیرہ عرب میں ڈوبتی ہوئی ایرانی ماہی گیرکشتی کے عملے کو مدد کی پیشکش کی۔

مقامی وقت کے مطابق صبح کے 7:53 بجے، ایک ایم ایچ-60 آر سی ہاک نے ہیلی کاپٹر سمندری سٹرائیک سکوارڈن ایچ ایس ایم 71 کے"ریپٹر" پر سے ایک خراب شدہ کشتی جس کا نام المنصور تھا کو دیکھا، ، جس پر ایک شخص موجود تھا۔ کشتی قریب ہی موجود ایک کشتی کے ساتھ بندھی ہوئی تھی۔

لیفٹیننٹ ول جورڈن، ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ماہی گیر کشتی کا تمام عملہ محفوظ رہے۔ کشتی کی  شناخت اور اس کو جہاز پر واپس رپورٹ کرنے کے بعد، ہم اس موقعے پر موجود رہے۔

ڈوئی ان ایرانی ماہی گیروں کی مدد کو بہت تیز رفتار کے ساتھ المنصور کی طرف بڑھی، جنہوں نے ڈوبتی کشتی کو چھوڑ دیا تھا اور دوسری کشتیوں پر چڑھ گۓ تھے۔

ڈسٹرائیر کی دورہ، بورڈ، تلاش اور قبضے وی بی ایس ایس کی ٹیم کو اس مشکل میں پھنسے جہاز کے عملہ کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کی ضروریات کے تعین کے لئے بھیجا گیا۔

لیفٹننٹ جے جیسن ڈاؤسن نے کہا جو کہ وی بی ایس ایس ٹیم کے لیڈر ہیں کہ ان کے کپتان سے بات کرنے کے بعد یہ بات واضع تھی کہ ان کو خوراک اور پانی کی ضرورت تھی۔

دو گھنٹے سے زیادہ تک، وی بی ایس ایس کی ٹیم نے خوراک، پانی، طبی اور حفظان صحت کی چیزیں فراہم کیں اور اس بات کی تصدیق کی کہ کشتی کے عملے کو اضافی ایندھن کی ضرورت نہیں تھی۔

امداد دیتے وقت، انھیں یہ معلوم ہوا کہ  عملے نے کشتی چھوڑنے سے پہلے تین دن کشتی میں پانی آنے کا سامنا کیا۔ عملےکی حفاظت کو یقینی بنانے اور انھیں 150 پاؤنڈ تک کا سامان مہیا کرنے کے بعد وی بی ایس ایس کی ٹیم وہاں سے واپس ڈوئی پر آ گئی۔

ڈاؤسن نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے۔ کشتی کے عملے کو معلوم تھا کہ ہم وہاں مدد کو تھے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔

ڈوئی، جو کہ ڈسٹرائر سکواڈرن 21 کا حصہ ہے، جان سٹینس سٹرائیک گروپ کے ساتھ شیڈول کی تعیناتی پر سمندری سیکورٹی آپریشن کر رہی ہے۔

سٹرائیک گروپ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل کریگ فالرنے ڈوئی کی ایرانی ماہی گیروں کی مدد پر تبصرہ کیا کہ مجھے اپنے جان سی سٹینس کے سٹرائیک گروپ کے ملاحوں کی ایک بار پھر سمندر میں زندگی بچانے میں مدد فراہم کرنے کے لیۓ ان کی تیاری کے مظاہرے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں۔




Download Video

مرکزی بحیرہ عرب - گآئیڈڈ میزائل ڈسٹرائیر یو ایس ایس ڈوئی 105 ڈی ڈی جی کے ملاحوں نے مشکل میں پھنسے ایرانی ماہی گیروں کے لئے تقریبا 150 پونڈ کی خوراک اور طبی سامان فراہم کیا۔ ڈوئی جو کہ، کمانڈر، ٹاسک فورس 50 کو تفویض ہے نے ایرانی کشتی المنصور جو کہ ڈوب رہی تھی اور جس کا عملہ حفاظت سے اس کے ساتھ دوسری دو اور کشتیوں پر  سوار تھا نے ماہی گیروں کی طرف سے مدد کی ایک پکار کا جواب دیا۔ ڈوئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ جہاز کا عملہ محفوظ تھا اور ان کی نقل و حمل جاری رکھنے کے لئے ایندھن کافی تھا۔ ڈوئی امریکی 5ویں بیڑے کی ذمہ داری کے علاقے میں جان سی سٹینس سٹرائیک گروپ کے ایک حصے کے طور پر سمندری سیکورٹی آپریشنز اور تھیٹر سیکورٹی تعاون کر رہا تھا۔ (امریکی بحریہ کی وڈیو ریلیز)


 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,171+