صفحہ اول | CJIATF435 | نوروز کی چھٹی کے موقع پر میدیوں نے پودے لگائے

 Combined Joint Interagency Task Force-435 

نوروز کی چھٹی کے موقع پر میدیوں نے پودے لگائے
منجانب MCC (SW) Maria Yager, Combined Joint Interagency Task Force 435

صوبہ پروان، افغانستان 21مارچ 2011  - پروان قید خانے میں زراعت کی تربیت حاصل کرنے والے قیدیوں نے 19 مارچ کو DFIP زراعت مرکز میں خوبانی اور بادام کے 50 درخت لگائے۔

فارم پر اکھٹے ہونے والے قیدیوں کو ایک زراعتی انسٹرکٹر نے کہا کہ پودے لگانا ایک ایسا عمل ہے جس کے فوائد ہی فوائد ہیں۔ یہ فطرت کے ساتھ سرمایہ کاری ہے۔ DFIP کے استحکام نو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پیش کردہ زراعتی تربیتی پروگرام میں 80 سے زائد قیدی حصہ لیتے ہیں۔ یہ تربیت کمرہ جماعت اور نظربند تھیٹرسہولت میں واقع کھیتوں میں عملی کام پر مشتمل ہے۔ کلاسوں کو افغان اساتذہ پڑھاتے ہیں اور شرکاء آبپاشی کے بہترین طریقے، فصل کی پیداوار بڑھانے کے طریقے اور بوائی کی مدت بڑھانے کے طریقے سیکھتے ہیں۔

مشترکہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 435 کے زرعی مشیر جم کونلے نے کہا کہ اسکا مقصد قیدیوں کو نئی مہارتیں جیسا کہ خوراک پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تکنیک اور مناسب ٹیکنالوجی کا استعمال سکھانا ہے تاکہ یہ اپنے خاندان کیلئے خوراک پیدا کر سکیں یا فصل بیچ کر رقم حاصل کرسکیں۔

ہفتے کے روز کی شجرکاری، آنے والی نو روز کی چُھٹی سے ملتی ہے کیونکہ یہ موسم بہار کی آمد اور افغان کیلنڈر میں نئے سال کی شروعات کی نشانی ہے۔ ان کے انسٹرکٹر کے مطابق چھٹی کے آگے پیچھے آنے والے ہفتے افغانستان میں روائتی طور پر شجر کاری کے دن ہوتے ہیں۔ شجرکاری سے پہلے قیدیوں نے مختصر تعلیمی پروگرام سنا جس میں افغانستان کی معیشت اور ماحول کے لیے درختوں کی اہمیت پر زور دیا گیا اور انہوں نے درخت لگانے کے طریقے اور ان فوائد کے بارے میں سیکھا۔

درخت امریکی غیر منافع بخش تنظیم roots of peace امن کی جڑیں کی طرف سے عطیہ تھے۔

خوبانی اور بادام کے درخت لگانے کے لیے قیدیوں نے ٹیموں میں کام کیا۔ ایک شخص نے درخت کو برابر رکھنے والے آلے کے ذریعے پکڑا جبکہ دوسرے نے بیلچے کے ذریعے سوراخ پر کرنے کے لیے مٹی ڈالی اور تیسرے نے مٹی برابر کی اور درخت کو پانی دیا۔

کونلے کے مطابق، درختوں کو پھل دینے کے لیے دو موسوں کی ضرورت ہے لیکن کئی ہفتوں تک پودے لگانے کے لیے زمین کی تیاری کے بعد یہ لوگ خوش نظر آئے اور اپنی کام کی تعریف کی۔

فارم پر اگائے جانے والے پودوں میں انگور اور گندم، اس کے ساتھ ساتھ گرین ہاؤس ٹماٹر، بند گوبھی، پالک اور سورج مکھی شامل ہیں۔

قابل قیدیوں کو میسر کئی پروگراموں میں سے زرعی تربیت ایک پروگرام ہے۔ DFIP پر کپڑے سلائی، روٹی بنانے کی کلاسوں کے علاوہ شہری تربیت اور پڑھائی لکھائی کی تربیت بھی دستیاب ہے۔

DFIP میں جاری استحکام نو پروگرام قیدیوں کو تعلیمی اور ووکیشنل مہارتیں مہیا کرتے ہیں جو وہ رہا ہونے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں اور ان کو یہ اپنے آپ کو اپنے خاندان اور اپنے گاؤں کو مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

کونلے نے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ عمومی طور پر قیدی فارم پر رہنے اور فارم کے کاموں میں مصروف رہنے پر خوش ہیں۔ یہ ان کیلئے یہاں سے باہر جانے کا ایک موقع ہے اور جو کسان ہیں ان کے لیے بھی اپنے اصل کام کی طرف لوٹنے کا موقع  ہے۔

DFIP ایک شاہکار نظربند تھیٹر سہولت ہے جو بگرام ہوائی اڈے سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے اور ستمبر 2009 میں مکمل ہوا اور دسمبر 2009 کے آخر میں قیدی یہاں منتقل ہوئے۔ DFIP ایک طبی مرکز، خاندان سے ملاقات مرکز، تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں سے مزین ہے۔ DFIP کا ڈیزائن قیدیوں کی تعمیر نو کی کوششوں اور CJIATF-435 کو افغانستان میں باغیوں کو شکست دینے کی مجموعی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو بہتر طور پر رکھنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔

CJIATF-435 حفاظت افغانستان میں نظربندی سرگرمیوں میں بشمول قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ، قیدیوں کو دوبارہ معاشرے میں پرامن طریقے سے رکھنے کے لیے تفریحی اور تعطیلاتی کاموں کے انعقاد کی نگرانی کرتی ہے اور مرمت اور نظربندی سرگرمیوں کے لیے CJIATF-435 اے این اے کے ساتھیوں کے لیے مشیر کا کام کرتی ہے- مشترکہ ٹاسک فورس قیدی خانوں کی شرطیہ منتقلی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے بھی کام کر رہی ہے-

 
ویڈیو، بصری / آڈیو، سمعی / تصویریں

تصویریں

Podcasts

There are no podcasts available at this time.

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 22 times

فیس بُک پر دوست
33,163+