صفحہ اول | خبریں | خبریں | تعینات شدہ ونگ ائیر فورس کا حصہ بن گئی، ٹسکیگی ائیرمین کی میراث
تعینات شدہ ونگ ائیر فورس کا حصہ بن گئی، ٹسکیگی ائیرمین کی میراث
منجانب Capt. Jillian Torango, 332nd Air Expeditionary Wing Public Affairs
332nd_deactivation
کرنل ولیم واکر 8 مئی، 2012 کو 332ویں ایئر ایکسپڈیشنری ونگ کو غیر فعال بنانے کی تقریب کے دوران جنوب مغربی ایشیا میں ایک نامعلوم جگہ پر ونگ فارمیشن کی قیادت کرتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ جاشوا جے۔ گارسیا)

جنوب مغرب ایشیاء (9 مئی، 2012) –  8 مئی کو جنوب مغرب ایشیاء کے ایک نامعلوم جگہ پر ایک جلسے میں 33ویں ائیر ایکسپڈیشنری ونگ کو غیر فعال بنایا گیا ۔

امریکی ایئر فورسز سنٹرل کے ڈپٹی کمانڈر، میجر جنرل جیمز جونز نے تقریب کی صدارت کی، جس میں ایک 332 سال کے تاریخی دور کا اختتام ہوا۔

کویت میں امریکہ کے سفیر میتھیو ایچ۔ ٹولر اور یو-ایس ائیر فورس کے وائس چیف آف سٹاف جنرل فلپ ایم۔ بریڈ لو بھی یہاں موجود تھے۔

جونز نے کہا  کہ اپنے وقت میں زیادہ تر ایئر فورس کے سب سے بڑی جنگی ونگ کے طور پر، اس ونگ نے امتیازی طور پر خدمات سر انجام دیں ۔ تقریباً 10 سال میں، جب سے اس ونگ کے پرچم کو بحال کیا گیا تھا، ریڈ ٹریل اے-ایف-سی-ای-این-ٹی فورسز کی بنیاد رہا ہے — آپریشن جنوبی واچ، آپریشن عراقی فریڈم اور آپریشن نیو ڈان میں مصروف رہا ہے۔

تقریباً 100،000 ایئرمین نے 2002 سے لے کر اب تک ونگ کے اندر باریاں لگائیں،جس نے یونٹ کو امریکی سنٹرل کمانڈ کے ذمہ داری کے علاقے بھر میں مسلسل فضائیہ قوت کے تقریباً 600،000 گھنٹے فراہم کرنے کے قابل بنایا۔

کرنل پال بینیکی، 332ویں اے-ای-ڈبلیو کے کمانڈر نے کہا کہ یہ مناسب ہے کہ ہمارے یہاں مشن کے اختتام پر، جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور غور کرتے ہیں، کہ 332 نے ہماری پوری ایئر فورس پر کتنا اثر ڈالا ہے ۔

1998 میں، 332ویں ایئر ایکسپڈیشنری گروپ کو احمد الجابر ایئر بیس، کویت، میں بحال کیا گیا تھا جہاں انھوں نے اے-10 تھنڈربولٹ II، ایف- 16 فائیٹر فالکن، ایچ ایچ-60 پیوو ہاک نجاتی ہیلی کاپٹر اور ہرکیولس-130 طیاروں کو جنوبی واچ کے لیۓ اپنایا۔

2001 ء کے شروع میں گروپ نے آپریشن اینڈیورنگ فریڈم میں حصہ لیا، طالبان کی حکومت کی شکست میں ایک اہم کردار ادا کیا، اور بعد میں افغانستان کی عبوری حکومت کے لیے اہم ہوائی حمایت فراہم کی۔

بعدازاں یونٹ کو ایک ونگ کے طور پر دوبارہ نامزد کیا گیا تھا اور اسے 2004 میں بلاد ایئر بیس، عراق، پر جانے سے پہلے او-آئی-ایف کی مدد کے لیۓ، طلیل ایئر بیس عراق ميں بھیج دیا گیا تھا۔

کاروائیوں کے عروج کے دوران ، ونگ نو گروپوں پر مشتمل تھا—جن میں جغرافیائی طور پر چار علیحدہ گروپ علی، ساثر، الاسد اور کرکوک کی ائیر بیس پر-- اور اس کے ساتھ ساتھ  عراق بھر میں پھیلے ہوۓ متعدد ڈیٹیچمنٹ اور آپریٹنگ مقامات تھے۔ ونگ کے پاس زیادہ سے زیادہ چار لڑاکا سکواڈرن، ایک ائیر لفٹ سکواڈرن، ایک جنگی ہیلی کاپٹر، ایک تلاش اور نجات سکواڈرن، دو فضائی تفتیشی سکواڈرن اور ایک ہوائی کنٹرول سکواڈرن تھا۔

عراق سے افواج کی واپسی کے دوران، 332ویں اے-ای-ڈبلیو نے انٹیلی جنس، نگرانی اور تفتیش، جنگی تلاش اور نجات، مسلح نگرانی اور قریبی فضائی سپورٹ فراہم کی جو کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی لاجسٹکس کی نقل و حرکت تھی۔

امریکی افواج کے دوبارہ وضع کی مدد میں، ونگ نے نومبر 2011 میں جنوبی مغربی ایشیا میں ایک نامعلوم ہوائی اڈے پر تعینات کے بعد بھی یو-ایس فورس-عراق کی مدد جاری رکھی تاکہ مشترکہ بیس بلاد کو عراق کی حکومت کو واپس کیا جا سکے۔

جیسا کہ آخری امریکی قافلے نے 18 دسمبر، 2011 میں عراق چھوڑا، یہ 332 ویں اے-این-ڈبلیو کے ایف-16 اور ایم کیو-1بی پریڈیٹر تھے، جنہوں نے فضائی نگرانی مہیا کی۔

اس سب کے دوران، 332ویں اے-ای-ڈبلیو نے اپنے ناموس کو برقرار رکھا جو 332ویں کے جنگی گروپ اور مشہور ٹسکیگی ایئرمین تک جاتی ہے۔

بینکی نے کہا کہ ہمیں ٹسکیگی کی میراث موجودہ دور تک جاری رکھنے پر فخر ہے۔ ہم ایک نئی عراقی مہم کے مشن کے لئے وقف ونگ کے طور پر کھڑے ہوئے، اور ہر دن اس عظیم ورثے ، جس کے ہم وارث ہیں، کو یاد رکھا، امریکی ایئرمین نے مشن کا مستقل مزاجی اور کمال کی کوششوں سے سامنا کیا۔

ٹسکیگی ایئرمین کا خطاب ان تمام ، پائلٹوں، نیوی گیٹروں، بمباڈئیرز، دیکھ بھال، اور امدادی عملے، انسٹرکٹروں اور ان تمام عملے، جس نے طیاروں کو ہوا میں رکھا اور آرمی ایئر کور پائلٹ تربیتی پروگرام میں تربیت حاصل کی، سے منسوب ہے۔

ان کے طیارے مخصوص سرخ دم اور پروپیلر کی وجہ سے فوری طور پر شناخت کے قابل تھے، اور ریڈ ٹیل نے لڑاکا یونٹ بمبار پائلٹ، جو ان کے ساتھ ہونا چاہتے تھے، کے طور پر شہرت کمائی۔

دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک، 992 مردوں نے ٹسکوگی سے پائلٹ ٹریننگ میں گریجویشن کی تھی۔ ان میں سے 450 ائیرمین کو لڑائی کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا؛ جن میں سے 150 مرد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ان افریقی-امریکی مردوں نے 200 سے زیادہ بمبار نے ایسکورٹ مشنوں میں حصہ لیا اور 409 سے زیادہ نے جرمن ہوائی جہازوں، 950 زمینی یونٹوں اور ایک ڈسٹرائیر کو تباہ کیا یا نقصان پہنچایا۔

جونز نے کہا کہ یہ یونٹ ایئر فورس کی سب سے زیادہ محترم تنظیموں میں سے ایک ہے، اور یہ آزادی کے دفاع کے لئے بہادر شراکت کے ورثے کی حامل ایک تنظیم ہے ۔ "لڑائی میں تقریباً ایک دہائی کے بعد ریڈ ٹیل، آزادی کا دفاع کرنے کے لئے ان کی اگلی پکار کا انتظار کرتے ہوۓ ایک بار پھر غیر فعال ہو جاۓ گی ۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 19 times

فیس بُک پر دوست
33,142+