صفحہ اول | خبریں | خبریں | ڈمپسی کا شراکت کی توثیق کے لیۓ اردن کا دورہ
ڈمپسی کا شراکت کی توثیق کے لیۓ اردن کا دورہ
منجانب , American Forces Press Service
120421_dempseyjordan
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ای۔ ڈمپسی 21 اپریل، 2012 کو امان، اردن میں اردن کے نیشنل سیکیوریٹی لیڈرز سے اپنا تعارف کراتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب ڈی۔ مائیلز کلن)

عمان، اردن (21 اپریل، 2012) - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف آج یہاں اپنے اردنی ہم منصب اور امریکی سفارت خانے میں حکام سے ملنے کے لیۓ پہنچے ہیں۔

آرمی جنرل مارٹن ای۔ ڈمپسی نے چئیرمین کے طور پر اپنے اردن کے دورے کا آغاز سفارت خانے کے عملے کے ارکان اور امریکی سفیر اسٹیورٹ ای. جونز کے ساتھ نجی ملاقاتوں سے کیا، اس کے بعد اردن کی طرف سے عشائیے کی دعوت کے ساتھ کیا۔ کل، وہ اردن کے دفاع کے سربراہ سے ملاقات کریں گے، لیفٹیننٹ جنرل مشال الزابن۔

چیئرمین نے اپنے سفارت خانے کے اجلاسوں کے بعد وقت نکال کر یہاں تعینات سروس کے اراکین کے ساتھ ملے اورغیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

"یہ ایک ہم منصبوں سے ملنے کا دورہ اور اردنیوں کا ان کے آپریشن اینڈیورنگ فریڈم میں اہم مدد دینے کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بات چیت کرنے کا بھی موقع ہے،" میرین کور کے کرنل ڈیوڈ لپان، ڈمپسی کے ترجمان نے کہا۔ "ہم بھر پور طریقے سے اردن کی مسلح افواج کے ساتھ اپنی شراکت داری سے وابستہ ہیں اور اتحادی کارروائیوں میں ان کی شراکت کی تعریف کرتے ہیں۔"

لپان نے کہا کہ اردن خطے میں امریکہ کے اتحادیوں میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ "ہم متحرک تبدیلی کے اس دور کے دوران مکمل طور پر اپنی پارٹنرشپ سے وابستہ ہیں،" انہوں نے مزید کہا۔

دنیا باریک بینی سے شام میں ترحالات کا رخ دیکھ رہی ہے، لپان نے کہا، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ وہاں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے بارے میں اردن کی تشویش میں شریک ہے۔

"اردن کے فوجی پورے خطے میں غیر معمولی قیادت کا مسلسل مظاہرہ کرتے ہیں، "لپان نے کہا۔ مثال کے طور پر، انہوں نے کہا، امریکہ اور اردن 7 مئی سے 28 مئی تک ایگر لائین 12 کی مشقیں کریں گے۔

یہ مشقیں پانچ براعظموں کے 15 سے زیادہ ممالک سے 8،000 سے زائد شرکاء کو اکٹھا کریں گیں۔ اس کی توجہ کا مرکز ایک مشترکہ، پوری حکومت، کثیر القومی نقطہ نظر کے ذریعے حصہ لینے والے ساتھی ممالک کے فوجوں کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، چیئرمین کے ترجمان نے کہا۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+