صفحہ اول | خبریں | خبریں | 'ڈیلر 54' کو یو ایس ایم سی فلائٹ لائن میں اعزاز
'ڈیلر 54' کو یو ایس ایم سی فلائٹ لائن میں اعزاز
منجانب Cpl. Lisa Tourtelot, Marine Corps Air Station Miramar / 3rd Marine Aircraft Wing
120420_sign
مرین لائٹ اٹیک ہیلی کاپٹر سکواڈرن 369 کے ساتھ میرینز 17 اپریل، 2012 کو کیمپ بیشن، افغانستان میں اپنی فلائٹ لائن کے دروازے پر تختی لگاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب کارپورل لیسا ٹورٹیلوٹ)

کیمپ بیشن، افغانستان (20 اپریل، 2012) - میرینز اور سیلرز نے مرین لائٹ اٹیک ہیلی کاپٹر سکواڈرن 369 اور "گن فائیٹرز" کے ساتھ  افغانستان، 17 اپریل، 2012 کو کیمپ بیشن میں اپنے سکواڈرن کے ساتھ  اپنے ایک ساتھی کی یاد میں پرواز لائن کو دوبارہ وقف کیا۔

جولائی 2010 کو صوبہ ہلمند میں کارروائی میں ہلاک ہونے  والے گن فائیٹرز میجر جیمز "ویزل" ویس،  کے اعزاز میں اپنی پرواز لائن کے دروازے پر ایک تختی نصب کی۔ اے ایچ – 1 ڈبلیو سپر کوبرا اور یو ایچ – 1 واۓ  ہیوئی فلائٹ لائن کو اب "کیمپ ویس"کہا جاتا ہے۔

ویس، ایک سپر کوبرا پائلٹ، لیفٹیننٹ کرنل ماریو "شوگر بئیر" کرازو، تھرڈ بٹالین، تھرڈ میرین رجمنٹ ، کے ساتھ ایک ائیر سپورٹ مشن کی پرواز میں تھے، جب ان کے ہیلی کاپٹر، جس کو "ڈیلر 54،" کہا جاتا تھا دشمن کی گولیوں کی زد میں آ گیا۔ دو تجربہ کار پائلٹ 2010  کے سب سے پہلے گن فائیٹرز تھے جنھوں نے جان کی قربانی دی۔

یادگار تختی اصل میں سپر کوبرا اور ہیوئی کے اعزاز میں لگی تھی، یا فارورڈ آپریٹنگ بیس دلآرام میں "سکڈ،" پرواز لائن پر۔ انضمامی منصوبوں کی وجہ سے، سکواڈرن نے تختی کو کیمپ بیشن پر فلائٹ لائن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

"ہم نے سوچا کہ اس کو یہاں پرواز لائن پر دوبارہ وقف کرنا مناسب تھا،"ایچ ایم ایل اے 369 اور شیلبی، اوہائیو کے مقامی، کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل ایان کلارک نے کہا۔

کیمپ بیشن روٹری ونگ فلائٹ لائن اس وقت کرازو کے نام پر وقف ہے۔

"اپنے بھائیوں کو کبھی نہیں بھولتے،" گنری سارجنٹ ایرک ورہنر، ایچ ایم ایل اے 369 کے ساتھ فلائٹ لائن چیف، اور ٹیمیکولا، کیلیفورنیا کے مقامی نے کہا۔  ورہنر اس وقت  افغانستان تعینات گن فائٹرز میں سے ایک ہیں جو اس دن موجود تھے جب ڈیلر 54 گر گیا تھا۔ "یہ ایک عظیم میرین کی ایک عظیم یادگار ہے، ایک گرے ہوۓ کامریڈ کی۔"

کلارک نے وضاحت کی کہ سکواڈرن افغانستان میں ممکنہ کارروائیوں کے اختتام کے بعد تختی کو میرین کور ایئر اسٹیشن کیمپ پینڈلٹن، کیلیفورنیا میں اپنی بیس پر واپس لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گن فائیٹرز شیڈول کے مطابق اس سال کے آخر میں آخری بار افغانستان سے آ جائیں گے۔

"مجھے یقین ہے اس تعیناتی پر ہمیں جو کامیابی حاصل ہوئی،"  کلارک نے کہا، "وہ اس وجہ سے کہ وہ دونوں [کرازو اور ویس] ہماری حفاظت کر رہے تھے۔"

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+