| سی ٹی ایف 52 کی جانب سے نیٹو کے ساتھ مل کر بارودی سرنگوں کا مقابلہ کرنے کی مشقیں |
منجانب , US Naval Forces Central Command شئیرمتعلقہ خبریںمانامہ، بحرین 29 مارچ 2011 - گزشتہ ہفتے کمانڈر ٹاسک فورس 52 کے جہازوں نے نیٹو کی بارودی سرنگوں میژر گروپ SNMCMG 2 اور فرانسیسی فوجوں کے ساتھ مل کر بارودی سرنگوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ مشقیں کیں۔ بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے والے جہاز USS آرڈنٹ MCM 12 اور USS سکاوٹ MCM 8، رائل بحری فلیٹ اگژلری لینڈگن ڈوک جہاز RFAلائم بے اور بارودی سرنگیں تباہ کرنے والے جہاز HMS پمبروک اور HMS مڈلٹن، کو فرانسیسی جہازوں Croix de Sud and Var اور SNMCMG 2 کے جہازوں، یونانی فریگیٹ HS سپیٹ سائ اور بارودی سرنگیں تلاش کرنے والا FGS ہرٹن جرمنی، HS کیلسٹو یونان س، ITS ویریگیو اٹلی اور ESPS ٹاجو سپین کے ساتھ TF 52 میں تعینات کیا گیا تھا۔ پانچ روزہ مشقیں 20 مارچ کو شروع ہوئیں اور تمام فوجوں کو مختلف حکمت عملی اور تکنیکی شعبوں میں اپنی مہارتیں بہتر بنانے اور مشترکہ فورس کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ بارودی سرنگوں کو پتہ اور انہیں تباہ کرنے کے حوالے سے جہازوں سے گنروں کی مشقیں، گروپ فارمیشن فوٹو مشق، سپیٹسائ اور ہیلی کاپٹر مائن کاونٹر میژر سکوارڈن HM 15 ڈیٹ 2، جسے CTF 52 میں تعینات کیا گیا تھا سے مشقیں کی گئیں۔ لفٹیننٹ کمانڈر کرٹس سپارلنگ، سکاوٹ کے کمانڈنگ افسر نے کہا کہ نیٹو کی پاسنگ مشقوں نے نہ صرف ہماری بنیادی مہارتوں میں اضافہ کیا بلکہ ہمیں یہ کام اپنے نیٹو کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرنے کا موقعہ ملا۔ ہم متحد ہو کر زیادہ بہتر طاقت بن گئے ہیں۔ ایونٹ کے اختتام پر یونانی فریگیٹ HS سپیٹسائی پر ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جو کہ SNMCMG 2 کے فلیگ شپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے عملے کے افراد کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملا۔ یو ایس ففتھ فلیٹ کمانڈر وائم مارک فوکس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فوکس کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں ہمیں نہایت مختلف نوعیت کی مشکلات درپیش ہیں۔ خطے کے سمندروں میں امن و استحکام پیدا کرنے کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ہمیں دیگر اتحادیوں اور بحری فوجوں کی مدد لینا پڑتی ہے۔ سی ٹی ایف 52 اتحادی فوج کے سمندری کمان میں بارودی سرنگوں کا مقابلہ کرنے والی فورس ہے جسے امریکی پانچویں فلیٹ سے چلایا جاتا ہے۔ یہ بین الاقوامی تجارت کے اہم ترین سمندری راستوں میں سے ایک وسطی خلیج عرب کے راستے کو بارودی سرنگوں سے محفوظ رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















