| فوجی تربیتی نصاب افغانستان کو بکتربند کور حاصل کرنے میں آگے بڑھاتی ہے |
منجانب Bill Good, PM Joint Combat Support System شئیرمتعلقہ خبریں
(بائیں سے دائیں) لیفٹیننٹ کرنل مورارو-اپوسٹل، رومانیہ فوج؛ لیفٹیننٹ کرنل تیئرری بوریئون، فرانسیسی فوج، زرہ بردار برانچ اسکول کے سینئر سرپرست؛ میجر پیٹرک مک فال، امریکی فوج، فارورڈ تعینات نمائندے، پروڈکٹ مینیجر، بکتر بند سیکیوریٹی گاڑیاں؛ لیفٹیننٹ کرنل، فرانسیسی زرہ بردار برانچ سکول کے نائب؛ اور، کیپٹن رابن ڈیویئس، برطانوی فوج، زرہ بردار برانچ اسکول تربیتی مشاورت کا گروہ۔ (یو-ایس آرمی فوٹو)
مارچ میں، اے-این-اے 352 موبائل سٹرائیک فورس گاڑیوں ، یا ای-ایس-ایف-وی میں سے پہلے 58 گاڑیوں کی ملکیت سنبھال لے گا، جو انہیں فوری رد عمل اور موبائل سٹرائیک فورس، یا ایم ایس ایف، کی صلاحیتیں فراہم کریں گی۔ اے-این-اے کے لئے یہ 58 گاڑیاں کندک، یا بٹالین، کے برابر کی بکتر بند گاڑیوں کے عنصر کی نمائندگی کرتی ہیں۔ امریکی افواج کی واپسی شروع ہونے کے بعد ہی یہ صلاحیت اہم ثابت ہو گی۔ بہر حال، اس سے پہلے کہ ایم-ایس-ایف-وی کو لڑائی میں استعمال کیا جاۓ، ان گاڑیوں کو استعمال کرنے والے افراد کو انہیں چلانا، ان کا درست استعمال کرنا، اوران کی دیکھ بھال کرنےکی تربیت دینا ضروری ہے۔ اے-این-اے کی اس لحاظ سے تربیت دسمبر 2011 میں شروع ہوئی جس میں سب سے پہلے 'انسٹرکٹر کی تربیت' یا ٹی-2-آی، کا سبق تھا۔ فارورڈ تعینات پراڈکٹ مینیجر، آرمڈ سیکیوریٹی ویہیکل جس کو پی-ایم-اے-ایس-وی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،ان کے نمائندے میجر پیٹرک مکفال نے کہا کہ ابتدائی 'انسٹرکٹر کی تربیت' کا سبق کامیاب رہا۔ اس سے اعتماد بڑھا، تعلقات مضبوط ہوۓ اور ہمیں مکمل طور پر متعدد زبانوں اور ثقافتوں کے بارے میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ منسلک مشکلات کو سمجھنے کا موقع ملا۔ انھوں نے مزید یہ کہا کہ اس تربیت کی کامیابی کو براہ راست پوری ٹیم کی محنت اورعزم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ امریکی فوج کی مینور سپورٹ سینٹر فار ایکسیلنس، [ام- ایس- سی- او- ای]، ٹی-2-آی کی کوشش کی قیادت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، تاہم وہ اس کوشش میں اکیلے نہیں ہیں۔ ٹی-2-آی فرانسیسی آرمر برانچ اسکول، اے این اے بکتر بند برانچ اسکول، پی ایم اے ایس وی، ٹیکسٹران کی بحری اور زمینی سسٹمز کی پی-ایم-اے-ایس-وی کمبائنڈ سیکورٹی ٹریننگ کمانڈ -- افغانستان، کی مشترکہ کوشش ہے جس کو سی- ای- ٹی- سی-اے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ اے-این-اے کی پانچ بٹالین سائز یونٹوں، جو کے"کندک" کے نام سے مشہورہیں، ان کو ایک مکمل فیلڈنگ، تربیت، اور طویل المیعاد برقراری رکھنے کے پروگرام فراہم کرتے ہیں۔ کلاس کی آغاز میں 71 افغان اساتذہ نے شرکت کی جو اے-این-اے آرمر برانچ اسکول کے لئے ابتدائی تربیت فراہم کریں گے ۔ اس تربیت کے دوران ہی شراکت داری کا قیام عمل میں آیا، تعلقات کو مضبوط بنایا گیا اور نظام میں اعتماد قائم کیا گیا۔ پراجیکٹ مینجر، جوائنٹ کامبیٹ سپورٹ سسٹم جو کہ پی ایم جے سی ایس ایس کے طور پر جانا جاتا ہے ان کے نمائندے کرنل ولیم بورف نے کہا کہ اس تربیت کے اختتام میں اصل گولیوں کے ساتھ ایک مشق کروایا گیا جو اے-این-اے کے اساتذہ کی علم کی جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ ان کی اپنی صفوں کے اندر اعتماد کو فروغ دینے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ مک فال نے مزید کہا کہ اے-این-اے کے اساتذہ ابتدائی طور پر ہتھیاروں سے لیس، ایک گاڑی کی طرف بڑھے، ان کے چہروں پر خدشات تھے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا توقع کریں. جب وہ مینارچے میں داخل ہوۓ اورتو انہوں نے گولیاں برسائیں اور ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی ، ہر کاروائی کے ساتھ آپ ان کا بڑھتا ہوا اعتماد دیکھ سکتے تھے، گاڑی سے نکلتے ہوئے ان کے چہرے مسکراہٹ اور اعتماد سے چمک رہے تھے ۔ ایم-ایس-ایف-وی جو کہ اے-این-اے کو دی گئی ہے بکتر بند سلامتی گاڑی کا ایک جدید ترین ساخت ہے جس کی کارکردگی پچھلی چار دہائیوں کے دوران ثابت ہو چکی ہے. ایم-ایس-ایف-وی میں کی گئی تبدیلیاں تحفظ میں اضافہ کرنے کے علاوہ آسانی سے دستیاب تجارتی پرزوں کو استعمال کرکے بنا ہے۔ ایم-ایس-ایف-وی ان گاڑیوں کے تین ساخت میں سے ایک ہے۔ ہر ایک مختلف ساخت جنگ میں ایک مخصوص کردار ادا کرتا ہے اور اے-این-اے-ایم-ایس-ایف کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیۓ منتخب کیا گیا ہے۔ ان مختلف ایڈیشن میں سے تین بکتربند گاڑیاں افواج کی امد و رفت کے لیے بنائی گئیں ہیں جن میں سے دو حفاظتی اوزار رکھنے اور استعمال کرنے کے لیے ہیں اور تیسرا با طور ایمبولینس استعمال ہوتا ہے۔ پی-ایم-اے-ایس-وی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن جوزف ڈینگ نے کہا کہ ایم-ایس-ایف-وی ہر ایم-ایس-ایف کندک کو انتہائی مُتحَرک بکتر بند صلاحیت فراہم کرتا ہے جو کہ ہر قسم کی زمین پر تیزی سے حرکت کر سکتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ اے-این-اے کو ایک وسیع حد اور فاصلے کے اندر بیشتر اقسام کے کاروائیوں کے دوران گولہ بارود چلانےکی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ ٹی-2-آی ایک بڑی کامیاب کوشش رہی ہے جس کے تحت اب افغان اساتذہ کا پہلا گروپ اے-این-اے- ایم-ایس-ایف کی تربیت شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ امریکی فوج اب اتحادی قیادت میں کیۓ گۓ کاروائیوں سے افغان قیادت میں کیۓ گۓ کاروائیوں پر زیادہ زور دے رہے ہیں اس لحاظ سے فیلڈنگ، تربیت، اور ایم-ایس-ایف-وی کی پائیداری اے-این-اے کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ ایم-ایس-ایف-وی پروگرام کا انتظام آرمی پی- ای-اے-ایس-وی کرتی ہے جو کہ جنگ میں حمایتی خدمات فراہم کرنے والے عاملی پروگرام کے دفتر کے تحت پی-ایم-جے-سی-ایس-ایس کی قیادت میں ہے۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















