صفحہ اول | خبریں | خبریں | عراق سے فوجی بھاری ساز و سامان کے قافلے کا انخلاء
عراق سے فوجی بھاری ساز و سامان کے قافلے کا انخلاء
منجانب Army Spc. Anthony T Zane, American Forces Press Service

عارضی آپریٹنگ بیس، آدر، عراق [ اکتوبر 28، 2011] –عراق میں جیسے جیسے فوجی کاروائی نئی صبح ختم ہونے کے عنقریب ہے عراق سے لوٹ آنے والے فوجی سامان کے قافلوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

قافلے کے کمانڈر فوجی سٹاف سارجنٹ ایرک ٹوریز جن کا تعلق 223 کی مواصلاتی کمپنی سے ہے نے کہا کہ ہمارے لیے اکتوبر کافی مصروف مہینہ گزُرا ہے چناچہ بہت سے فوجی دستے وہاں سے گھر واپس پہنچانے کے لیے ساز و سامان سمیٹ رہے ہیں ۔

امریکی ریاست ایلابیمہ اور فینکس شہر سے تعلق رکھنے والے ٹوریز نے کہا کہ ان گاڑیوں پر سامان باندھنا سب سے مشکل کام ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراق سے انخلاء کی تیاریوں کے لیے ان گاڑیوں پر سازوسامان سمیٹ کر جہازوں کی لدائی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ہموار سطح کے ٹرکوں پر چڑھی ہوئی حفاظتی گاڑیاں، ٹینک اور خود ساختہ بموں کو ناکارہ بنانے والے آلات اور حملے سے محفوظ رکھنے والی گاڑیاں سڑک کے کنارے ایک قطار میں کھڑی ہیں جن پر بہت احتیاط سے سامان لادا جا رہا ہے۔ ٹوریز نے کہا کہ ہم جب کازوں پر اندراج اور گاڑیوں پر سارا سامان چڑھا دیں گے تو ہم قافلے کو روانگی کے لیے اسکی مقررہ جگہہ تک پہنچا دیں گے۔

البتہ ابھی سال کے آخر تک ٹنوں کے لحاظ سے سامان  کو رسد کے لیے تیار کرنا ہے تو سارے ٹھیکے دار، فوجی اور شہری کانٹریکٹر صبح سے لے کر شام تک اسی کام میں مصروف ہیں اور وہ محنت کر کے بھاری آلات اور سامان باندھ رہے ہیں تاکہ یہ وقت کے مطابق روانگی کے لیے تیار ہو سکے۔

ٹوریز نے کہا کہ کمانڈر کے کام کا ایک اہم رخ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ آلات اور گاڑیوں کو انکے چھپے ہوئے شناختی نمبروں سے پہچان سکے اور ا ن چیزوں کو رسد سے پہلے  نمبروں کی فہرست سے منسوب کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے ہمارا کام تھوڑا بڑھ جاتا ہے لیکن یہ ہمارے طریقہ عمل کا ایک ضروری حصہ ہے۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,167+