صفحہ اول | خبریں | پریس ریلیس | کمانڈر کی عراق سے نکلنے کے لیۓ روڈ مارچ کی وضاحت
کمانڈر کی عراق سے نکلنے کے لیۓ روڈ مارچ کی وضاحت
منجانب , American Forces Press Service
 100823march
چوتھی سٹرائیکر بریگیڈ لڑاکا ٹیم، انفنٹری ڈویژن کا فوجی 19 اگست کی صبح کو اپنے ساتھیوں کے عراقی سرحد پار کر کے کویت میں داخلے کے موقع پر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

واشنگٹن (20 اگست، 2010) – بریگیڈ کمانڈر نے آج کہا کہ چوتھی سٹرائیکر بریگیڈ لڑاکا ٹیم کی عراق سے واپسی ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

کویت سے ایک ٹیلی فون انٹرویو کے دوران کرنل جان نورس نے یونٹ کی بغداد سے کویت تک کی پریڈ کے بارے میں بتایا۔

نورس نے کہا کہ یونٹ کی عراق سے نکلنے کی ذرائع ابلاغ میں وسیع شہرت ان کے فوجیوں کے لیۓ ایک عظیم اعزاز تھی، لیکن صرف اس بات پر مرکوز توجہ کہ یہ بریگیڈ عراق سے نکلنے والی آخری حربی بریگیڈ تھی اصل حالات کو کو نظر انداز کرتی ہے۔

کرنل نے کہا کہ ابھی بھی کرنے والا بہت ذیادہ کام باقی ہے اور پیچھے رہ جانے والے 'مشاورت اور مدد' کی بریگيڈ کے لوگ بہت صلاحیتیں اور قابلیت رکھتے ہیں اور یہ عراق کی سیکیوریٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل ہوں گے۔

نورس نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی طرف سے یہ اس انداز میں پیش کیا گيا مشن کا اختتام تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ان مہارتوں کو جو عراق میں رہ گئی ہیں پس انداز نہیں ڈالنا چاہتے: 'مشاورت اور مدد'  کی یونٹوں میں 50،000 فوجی باقی ہیں جن کی موجودگی اہم ہے اور یہ عراقی فورسز کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔ 

سٹرائیکر بریگیڈ مغربی بغداد میں متعین تھی اور اس نے اہم علاقوں میں عراقی فورسز کے ساتھ روزانہ کام کیا۔  ایک وقت پر یہ علاقہ سنی اور شیعہ مسلمانوں کے درمیان نقطہ تقسیم سمجھا جاتا تھا اور حقیقی طور پر  لڑائی کا مرکز تھا۔ لیکن اس یونٹ جو کہ مشترکہ بیس مک کورڈ، واشنگٹن سے ہے نے اپنی آمد کے ساتھ ساتھ حالات کو قابل قبول بنایا۔

اس دوران عراقی سیکیوریٹی فورسز نے بہت ذیادہ ترقی کی ۔

انھوں نے کہا کہ عراقی سیکیوریٹی فورسز نے تاجی سے لے کر کویت تک اس یونٹ کو تحفظ فراہم کیا۔ ہمیں دشمن کا سامنا بالکل بھی نہیں ہوا اور یہ صرف عراقیوں کے نہائت شاندار کام کی وجہ سے ہوا۔

یہ یونٹ عراق سے نکل گئی تاکہ عراق میں امریکی کمانڈر فوجی جنرل ریمنڈ اوڈیرنو کو مزید مواقعے فراہم کیۓ جا سکیں ۔ نورس نے وضاحت کی کہ فوجوں کے ذمہ دارانہ انخلا کے طور پر ہماری بریگیڈ جولائی میں مرحلہ وار طریقے سے نکلنی چاہیے تھی۔

لیکن عراقی پارلیمنٹ جس کا انتخاب مارچ میں ہوا تھا ابھی تک حکومت بنانے میں کامیابی نہیں حاصل کر سکی۔  بریگیڈ کے عملے نے حالات کا تجزیہ کیا اور یہ تجویز پیش کی کہ بریگیڈ  رُک جاۓ اور ابھی نہ نکلے۔ اس نے بریگیڈ کو مذید کچھ عرصہ رکنے کا موقع دیا اور کمانڈ کو اہم فورس مہیا کی۔

نورس نے کہا کہ اس نے تھیٹر پراپرٹی کے سب سے ذیادہ اطمینان بخش لمحے کے لیۓ بھی سکون کا سماں پیش کیا۔ ہمارے لیۓ جنوب کی طرف ڈرائیو کرنے کے اتنخاب نے تھیٹر کے نقل و حمل کے اثاثوں پر زور کم کر دیا۔

ایک دفعہ فیصلہ کر لینے کے بعد اہم نکلنے کا منصوبہ بنایا گیا۔  بریگیڈ تمام مغربی عراق میں پھیلی ہوئی تھی اور مشن یہ تھا کہ 2،200 فوجیوں کو 350 گاڑیوں میں بٹھا کر علاقے سے نکالا جاۓ۔

ہر بٹالین چار میں سے ایک بریگیڈ ٹولی کی شکل بنا کر دو دن میں علاقے سے نکل گئی۔ نورس نے کہا کہ شروع‏ کا یہی ایک بنیادی نظریہ تھا۔ انھوں نے رات کو نکلنے کا فیصلہ کیا کیونکہ دن میں درجہ حرارت 120 یا اس سے بھی ذیادہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس سے یہ بھی فائدہ ہوا کہ امریکی موجودگی سڑکوں سے اس وقت دور رہی جب ذیادہ تر عراقی ان سڑکوں کو استعمال کرتے تھے۔

350 میل لمبا یہ روڈ مارچ القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے لیۓ ایک پرکشش ہدف ثابت ہو سکتا تھا۔ منصوبے میں عراق اور کویت میں موجودہ امریکی کمانڈ شامل تھی۔ اس میں عراقی سیکیوریٹی فورسز بھی شامل تھیں۔

نورس نے کہا کہ ہم بغداد سے چلے اور رات کو کیمپ ‏عدر [طلیل، عراق میں] رکے اور پھر وہاں سے جنوب میں کویت کی جانب روانہ ہوۓ۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا اور بغیر کسی مشکل کے رہا۔ میں اس سے ذیادہ فخر محسوس نہیں کر سکتا۔  دشمن سے کسی بھی قسم کا سامنا نہیں ہوا اور بہت ہی کم دیکھ بھال کے مسائل پیش آۓ سوائے کُچھ پنکچر ٹائر کے جو کہ تمام کے تمام ہم نے سنبھال لیۓ۔

انھوں نے مذید کہا کہ ہم اصلی منصوبے کے مطابق اپنے چاروں ٹولیوں کو لے آۓ، جس میں سے آخری 19 کی صبح کو سرحد پار کر کے کویت میں داخل ہو گئے۔

نورس نے اس کو "بہت شاندار تجربہ" قرار دیا، کمانڈر کے طور پر یہ جانتے ہوۓ کہ ان کی یونٹ نے ایک سال کے عرصے کا مشن مکمل کیا اور تمام فوجی حفاظت سے کویت پہنچ  گۓ۔

یونٹ اپنا سامان کل صبح سے سمیٹے گی اور اگلے ہفتے کے شروع میں واپس مشترکہ بیس لوئیس-مک کورڈ، واشنگٹن کی طرف جانا شروع ہو گی۔ 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 23 times

فیس بُک پر دوست
33,173+