| مشترکہ فورسز نے متعدد باغی ملزموں کو پکڑ لیا |
منجانب American Forces Press Service شئیرمتعلقہ خبریںیہ خبر بین الاقوامی سیکیوریٹی امدادی فورس کی مشترکہ کمان کی خبروں سے تیار کی گئ ہے۔ واشنگٹن، ڈی۔ سی۔ [20 اکتوبر، 2011] – ملٹری افسران نے بتایا کہ افغان اور اتحادی سیکیوریٹی فورس نےافغانستان کے صوبہ غزنی کی ولی محمد شاہد خوگیانی تحصیل میں آج مل کر طالبان کے رہنما کی تلاشی کے دوران متعدد باغی ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ لیڈر صوبہ غزنی میں باغیانہ حملوں کو باربط بناتا اور ان کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ آج، صوبہ زابل میں مشترکہ گشت نے دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی قبضے میں لیا۔ گشت آرل کے گاؤں میں کلیئرنگ آپریشن سر انجام دے رہا تھا جب اس کو ایک خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کی ایک سرنگ ملی۔ اس ذخیرے میں 88 پاؤنڈ کا دھماکہ خیز مواد، 26 پاؤنڈ امونئیم نائیٹریٹ—جو کہ بم بنانے میں بھی استعمال ہو سکتی ہے اور دوسرے بم بنانے کے مواد میں بھی تھے۔ کل افغانستان کی کاروائیوں کے دوران: --مشترکہ فورس نے غزنی صوبے کی غزنی تحصیل میں دو ملزموں کوگرفتار کیا۔ 880 پاؤنڈ کا دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی اس جگہ تباہ کیا۔ --صوبہ لوگر کی تحصیل چرخ میں، مشترکہ فورس نے ایک باغی ملزم کو طالبان رہنما کی تلاش کے دوران گرفتار کیا۔ یہ طالبان رہنما اتحادی فوجوں کے خلاف حملے کرتا تھا۔ -- افغان اور اتحادی فورسز نے مشرقی افغانستان میں مختلف کاروائیوں کے دوران چار باغیوں کو ہلاک کر دیا اور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تین باغی صوبہ پکتیا کی شمالی ناکم تحصیل میں افغان فوجیوں کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں مارے گۓ۔ صوبہ پروان کی تحصیل بگرام میں دو افراد کو خود ساختہ دھماکہ خیز آلات بنانے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔ صوبہ پکتیا کی تحصیل زمر میں ایک شخص کو ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صوبہ غزنی کی تحصیل اندر میں افغان فوجی نے دو الگ الگ موقوں پر گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک کو مشکوک رویے کی وجہ سے اور دوسرے کو خود ساختہ دھماکہ خیز آلات بنانے میں استعمال ہونے والے مواد کی ملکیت کے شبہے میں زیر حراست لیا گیا۔ صوبہ خوست میں ایک ہتھیاروں کا ذخیرہ پکڑا گیا جس میں چار گرینیڈ، 12 مارٹر کے فیوز، 10 راکٹ فیوز، پانچ اینٹی پرسنل مائینز، ایک اینٹی ٹینک مائین، گولیوں کے 200 راؤنڈ، تین اسالٹ رائفلیں اور دو دوسری رائفلیں شامل تھیں۔ |
جنگی کیمرہ 
مرکزی کمان کی تصویریں 






















