صفحہ اول | خبریں | خبریں | کامبیٹ لاجسٹکس بٹالین 1 کا دورہ افغانستان کا اختتام، ذمہ داری کی منتقلی
کامبیٹ لاجسٹکس بٹالین 1 کا دورہ افغانستان کا اختتام، ذمہ داری کی منتقلی
منجانب Sgt. John Jackson, 1st Marine Logistics Group
120419_noexcuses
کامبیٹ لاجسٹکس بٹالین 5 ، فرسٹ مرین اجسٹکس گروپ (فارورڈ) کے مرینز 17 اپریل کو کیمپ ڈوئیر، افغانستان میں سی بی ایل – 5 کے صدر دفتر کی عمارت کے سامنے اپنی یونٹ کا سائن لگاتے ہوۓ۔ (فوٹو منجانب مشیل واٹسن)

کیمپ ڈوئیر، افغانستان (19 اپریل، 2012) - کامبیٹ لاجسٹکس 1 بٹالین، فرسٹ کے میرین لاجسٹکس (فارورڈ) گروپ کے ساتھ میرینز اور سیلرز نے 17 اپریل کو ترتیب میں کھڑے بے تابی کے ساتھ افغانستان میں اپنے دورے کے سرکاری اختتام کا انتظار کیا۔

سی ایل بی-1 نے اپنی ذمہ داریاں سی ایل بی-5، فرسٹ ایم ایل جی (فارورڈ) کو کیمپ ڈوئیر، افغانستان میں ایک ذمہ داری کی منتقلی کی تقریب میں سونپ دیں۔

تقریب میرین کور کی ایک روایت ہے جو کہ باضابطہ کمانڈ اتھارٹی کے تسلسل کی علامت ہے۔ جیسا کہ سی ایل بی-5 منتقلی کے لیۓ تیار تھی، سی ایل بی-1 نے ان کے ساتھ کام کیا،اور آنے والے گروپ کے ساتھ اپنا تجَربَہ بانٹا۔

ان کی تعیناتی کے دوران،  سی ایل بی-1 نے صوبے ہلمند کے جنوب میں 270 لڑاکا لاجسٹکس گشت منظم کئے۔ وہ بنیادی طور پر فارورڈ آپریٹنگ اڈوں پین، جرانمو اور ہینسن میں پیادہ فوج کے یونٹوں کو براہ راست مدد فراہم کی۔ میرینز اور سیلرز نے مذکورہ بالا فارورڈ آپریٹنگ بیس کے ساتھ ساتھ دوسرے دور دراز علاقوں میں یونٹوں کو لاجسٹکس گشت کے ذریعے خوراک، پانی، اور سامان فراہم کیا۔

سی ایل بی-1 نے سامان کی فراہمی اور روائیتی آپریشنوں کے دوران 400،000 میل کا سفر طے کیا۔

آنے والے کمانڈر نے سی ایل بی-1 سے ان کے افغانستان میں گزارے تمام وقت میں حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں بات کی۔

"آپ نے بہت زیادہ اونچا معیار مقرر کیا ہے،" کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل رابرٹ میڈ، سی ایل بی-5 نے کہا۔ "ہم اس سطح تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔"

سی ایل بی-1 کی اتھارٹی کی منتقلی کے دوران، فرسٹ (فارورڈ) ایم ایل جی کے کمانڈنگ جنرل، بریگیڈیئرجنرل جان براڈ میڈو نے یونٹ کی کوششوں پر تعریف کا اظہار کیا۔

"سی ایل بی-1 سے آپ تمام نے شاندار کام کیا ہے اور میری توقعات سے کہیں بڑھ کر کیا ہے،" بریگیڈیئر جنرل براڈ میڈو نے کہا۔ "میرینز اور سیلرز، آپ نے جو کچھ بھی کیا ہے اس کے لیۓ آپ کا بہت بہت شکریہ۔"

بریگیڈیئر جنرل براڈ میڈو نے آنے والی یونٹ کے لیۓ تبدیلوں کے بارے میں بھی بات کی۔

"آپ کے سامنے ایک مشکل تعیناتی موجود جیسے کہ ہم اس میدان جنگ کو نئی شکل دیتے ہیں،" بریگیڈیئر جنرل براڈ میڈو نے کہا۔ " سی ایل بی-5 جب آپ اس کام میں قدم رکھتے ہیں، میں پراعتماد ہوں کہ آپ اس کے لیۓ تیار ہیں۔"

کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل مائیکل سٹیہل سی ایل بی-1، نے بھی تقریب کے دوران میرینز کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

" آپ نے یہاں جتنی کامیابی حاصل کی ہے میں اس کے لیۓ آپ پر اس سے زیادہ فخر نہیں کر سکتا،" سٹیہل نے کہا۔ "آپ نے اپنے روز مرہ کے معمول سے غیر معمولی شہرت حاصل کی ہے، ہر روز کی ہمت اور مشن کے لیئے آپ کی جارحانہ حمایت کی وجہ سے۔ اچھا کام کیا اور مشن کی تکمیل ہوئی۔"

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
RIDE002

RIDE002
viewed 25 times

فیس بُک پر دوست
33,184+